پریزیڈنٹ ٹرافی فائنل؛ 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں ابتدائی دن 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گرنے کا منفرد واقعہ پیش آگیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 205 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، جواب میں پی ٹی وی کی ٹیم 49 رنز پر تین وکٹیں گنواچکی ہے۔
ایس بی پی کیخلاف پی ٹی وی کے پیسر محمد شہزاد نے اننگز کے 27 ویں اوور کی تیسری گیند پر عمر امین کو آؤٹ کیا، چوتھی گیند پر فواد عالم میدان بدر ہوئے جبکہ پانچویں گیند سے قبل سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیئے گئے۔
مزید پڑھیں: صائم ایوب، فخر زمان اسکواڈ میں کیوں نہیں، کیا پی ایس ایل کھیلیں گے؟
پانچویں گیند پر شہزاد نے عرفان نیازی کو بولڈ کرکے ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرتے ہوئے 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گرنے کا منفرد واقعہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان ٹی20 کرکٹ کس طرز پر کھیلے گا؟ نئے کپتان کا بڑا فیصلہ
یاد رہے کہ قانون کے مطابق وکٹ گرنے یا کسی بیٹر کے ریٹائر ہونے پر نئے بیٹر کو 3 منٹ میں وکٹ پر پہنچنا ہوتا ہے، بصورت دیگر اسے آؤٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسٹیو اسمتھ بولڈ ہونے کے باوجود بھی آؤٹ نہ ہوئے، ویڈیو وائرل
کراچی:چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ بولڈ ہونے کے باوجود بال بال بچ گئے۔
آئی سی سی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں اسمتھ واضح طور پر آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے تھے۔
View this post on InstagramA post shared by ICC (@icc)
آسٹریلوی کپتان اس وقت 23 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے جبکہ ٹیم کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔ اسٹیو اسمتھ نے بھارتی اسپنر اکشر پٹیل کے پورے اوور میں کوئی رن نہیں بنایا جبکہ ان کی آخری گیند پر آؤٹ ہوتے ہوتے بچ گئے۔
اکثر پٹیل کی گیند پر اسمتھ نے دفاعی انداز اپنایا تاہم گیند بلے اور پیڈز سے لگ کر وکٹوں پر جا ٹکرائی تاہم خوش قسمتی سے بیلز نہیں گریں جس پر اسمتھ آؤٹ نہیں ہوئے۔
مزید پڑھیں؛ بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
سیمی فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسمتھ نے 96 گیندوں کے عوض 73 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور چھکا شامل تھا۔
بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں کینگروز کئی مواقعوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے تھے جبکہ کلدیپ یادیو کو رن آؤٹ کا موقع گنوانے پر ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔