کراچی: وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنےکا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مغرب سے خنک ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کراچی میں امکان ہے کا امکان
پڑھیں:
کراچی: اتوار سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
—فائل فوٹوکراچی میں اتوار سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے کراچی میں منگل اور بدھ کو موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
شہر میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں 24 اپریل سے ایک بار پھر ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔