ماہ رمضان میں کتنے گھٹنے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی؟ شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
نصیرآباد (نیوز ڈیسک) ماہ رمضان میں کتنے گھٹنے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی ، اس حوالے سے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
ایکسیئن گرڈاسٹیشن نے بتایا کہ شہری بجلی فیڈرز سے ساڑھے 13 گھنٹے بجلی فراہم ہوگی، جن میں ڈیرہ، ایکسپریس فیڈر،سٹی فیڈر، نیومیرحسن فیڈر شامل ہیں۔
تینوں فیڈرز سے افطار اور تراویح کیلئے 6:30 سے رات 12:00 تک بجلی فراہم ہوگی جبکہ سحری کیلئے 3:30 سے صبح 6:00 بجے تک بجلی فراہم ہوگی۔
صبح10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی فراہم کی جائے گی اور رمضان میں عوام کو2 گھنٹے بجلی کی بندش میں ریلیف دیا جائے گا۔
شہری فیڈروں پر رمضان میں ساڑھے 10گھنٹے بجلی کی بندش جاری رہے گی۔
خیال رہے رمضان کے مقدس مہینہ میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی اورسوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
8 مزیدپڑھیں:ممالک سے مزید 40 پاکستانی بے دخل، کون کون سا ملک شامل ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی لوڈشیڈنگ بجلی فراہم بجلی کی
پڑھیں:
تاج حیدر کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق خالی نشست پر ضمنی انتخاب 6 مئی کو کروایا جائے گا جس کے لیے پولنگ سندھ اسمبلی میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 18 اور 19 اپریل کو جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ اُن کی جانچ پڑتال 22 اپریل کو ہوگی۔