سربیائی پارلیمنٹ میں اسموک گرنیڈ اور آنسو گیس کا استعمال ، ایوان میدان جنگ میں تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
سربیا(نیوزڈیسک) سربیائی پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سربیا کی پارلیمنٹ میں منگل کے روز اپوزیشن ارکان نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میں افراتفری پھیل گئی۔
پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران جب حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی (ایس این ایس) کی قیادت میں اتحادی حکومت نے ایجنڈے کی منظوری دی، تو کچھ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کی طرف بڑھے جہاں ان کی سکیورٹی گارڈز کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
اس دوران دیگر اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے نتیجے میں ایوان دھوئیں سے بھر گیا۔پارلیمنٹ کی اسپیکر آنا برنابچ کے مطابق ہنگامے میں دو اراکینِ پارلیمنٹ زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
بلوچستان: میٹرک امتحانات میں عملے کا اپنی نگرانی میں ہی اپنے بچوں کو پرچے دلانے کا انکشاف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اپوزیشن ارکان اور آنسو گیس
پڑھیں:
عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی،پہلے والا نام بحال کرنے کی ہدایت
عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی،پہلے والا نام بحال کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی۔عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا عمران خان کو ناگوار گزرا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیڈیم کا نام واپس تبدیل کرتے ہوئے پرانا نام رکھا جائے۔پشاور میں سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا عمران خان کو ناگوار گزرا انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سٹیڈیم کا نام واپس تبدیل کرتے ہوئے پرانا نام رکھا جائے۔
علیمہ خان نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان کو اس بات کا علم کیسے ہوا، شاید انہوں نے اخبار میں پڑھا ہو، لیکن ان کا مقف ہے کہ انہوں نے نہ خود کبھی ایسا کیا اور نہ ایسے کاموں کو پسند کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا کابینہ نے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے سابق وزیراعظم عمران خان کے نام پر رکھنے کی منظوری دی تھی۔
بعد ازاں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے کے خلاف ارباب فیملی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ارباب نیاز کے بیٹے اور پشاور کے سابق میئر ارباب طارق نے کہا تھا کہ وہ عدالت میں ارباب اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف رٹ پیٹیشن دائر کریں گے۔