2025-04-19@04:39:05 GMT
تلاش کی گنتی: 968
«کا جائزہ لیا جائے»:
(نئی خبر)
سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا جس میں زرعی انکم ٹیکس کے مسودہ قانون کی منظوری لی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس 3 فروری کو طلب کرلیا گیا، کابینہ اجلاس میں اہم قانون سازی پر غور و فیصلہ کیا جائے گا، سندھ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا ابھی جاری نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ اجلاس سے مجوزہ مسودہ قانون کی منظوری لی جائے گی، سندھ کابینہ اجلاس صبح 9 بجے ہوگا۔ کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس کل 10بجے بلایا گیا ہے۔ امکان ہے کہ کل ہی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ ایگریکلچر انکم ٹیکس ایکٹ پیش کردیا جائے گا۔
بھارت نے کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ اپنے نام کر لیا۔ جنوبی افریقا کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 12ویں اوور میں حاصل کر لیا اور بڑی کامیابی کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں بے پناہ اضافے پر کینیڈا اور چین نے بھی جوابی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) میں مقدمے دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا چینی مصنوعات پر یکطرفہ طور پر ٹیکسز کا نفاذ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا مسائل کو حل کرنے کے بجائے ایسے اقدامات اُٹھا رہا ہے جس سے معمول کے معاشی اور تجارتی تعاون کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ٹیرف بڑھانے کی دھمکیاں دینے کے بجائے فینٹانل...
پی ٹی آئی پختونخوا کا اجلاس طلب، 8 فروری کے احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائیگی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدرپی ٹی آئی کے پی جنید اکبرنے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دوپہر 12 بجے ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں8 فروری کو صوابی جلسےکی...
تہران: ایرانی سائنسدانوں نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے جدید ریڈیو فارماسیوٹیکل تیار کیا ہے جو پورے غدودی نظام میں کینسر کے پھیلاؤ کو اسکین کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے وابستہ ادارے ”اپرین سما فارمڈ“ نے ٹیکنیٹیم نامی موثر مادہ تیار کرکے ایران کو کینسر کی تشخیص کی جدید ٹیکنالوجی کا حامل دوسرا ملک بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تشخیصی ریڈیو فارماسیوٹیکل۔ تلمانوسپٹ کے نام سے جانی جانے والی اس پروڈکٹ کو کینسر کی تشخیص اور علاج کے شعبے میں ایک بڑا قدم سمجھا جاتا ہے۔ اسکی مدد سے کینسر کی تشخیص کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کینسر کے پھیلاؤ...

بحریہ ٹائون کراچی کے خلاف احتساب عدالت نے ریفرنس قبول کر لیا،33ملزمان کی پیشی کا نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر
بحریہ ٹائون کراچی کے خلاف احتساب عدالت نے ریفرنس قبول کر لیا،33ملزمان کی پیشی کا نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )بحریہ ٹائون کراچی کے خلاف احتساب عدالت نے ریفرنس قبول کر لیا،33ملزمان کی پیشی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ملزمان کو 25فروری کو عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے بحریہ ٹا ئون کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔ ریفرنس میں ملک ریاض، قائم علی شاہ، شرجیل میمن، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن جاوید حنیف، سابق ڈی جی ایم ڈی اے، سابق ڈی سی ملیر قاضی جان محمد سمیت 33 ملزمان کو نامزد کیا گیا...
ملکہ کوہسار مری اور اطراف میں ہلکی برفباری کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی۔ مری کی انتظامیہ کے مطابق شہر میں 16 سہولت سینٹرز قائم کردئیے گئے ہیں۔ آج صبح سے دن 12 بجے تک 210 گاڑیاں مری گئیں اور 170 واپس نکلیں۔ کل اتوار کی چھٹی کے باعث شام تک مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ دوسری جانب نتھیا گلی، ایوبیہ بڈھیار میں رات گئے سے برفباری جاری ہے۔ برفباری سے بجلی بند ہوگئی اور 5 انچ برفباری کے باعث تمام لنک روڈز بھی بند ہوگئیں۔ محکمہ جی ڈی اے نتھیا گلی مری روڈ سے برف صاف کرنے میں مصروف ہے۔ مری نتھیا گلی روڈ مکمل طور پر کھل نہیں سکی۔ گلیات کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )مراکش کشتی حادثے کے بعد زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل کرلیا گیااور مزید 8 متاثرین پاکستان پہنچ گئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے پوچھ گچھ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں.(جاری ہے) وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کی شناخت محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفی، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصور احمد کے نام سے ہوئی ہے جن میں سے 2 کا تعلق شیخوپورہ، 2 کا سیالکوٹ، 2 کا منڈی بہاﺅالدین جبکہ ایک کا گجرات اور ایک کا جہلم سے ہے ان...
خیبر پختونخوا میں وراثتی اراضی میں جعلی انتقالات پر کارروائی میں پٹواری سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو رزڑ ضلع صوابی میں وراثتی اراضی میں جعلی انتقالات کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں جس پر تفصیلی انکوائری شروع کی گئی۔ انکوائری میں وراثتی اراضی میں ریونیو اسٹاف کی ملی بھگت سے جعلی انتقالات ثابت ہوگئے۔ جعلی انتقالات کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر میں نامزد خالد عثمان پٹواری، حامد حسین اور شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
لاہور: نشتر کالونی پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کال کرنے والے ملزم زوہیب کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نجی کوریئر کمپنی میں ملازم تھا اور کوریئر کیش جمع ہونے پر پیسوں کی لالچ میں جھوٹی واردات کا ڈرامہ رچایا۔ ملزم نے پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش کی، تاہم تفتیش کے دوران زیادہ دیر سچ نہ چھپا سکا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کی نشاندہی پر لیل گاؤں کے قریب درخت کے پاس چھپائی گئی 70 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او نشتر کالونی کے مطابق ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ...
یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی ڈرون حملے میں گاڑی تباہ ہوگئی ہے برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے بین الاقوامی امور ڈیوڈ او سلیوان نے کہا ہے کہ روس پر پابندیوں کا سولہواں پیکیج تیار کرلیا گیا ہے۔ ڈیوڈ او سلیوان نے روس یوکرین جنگ چھڑنے کے بعد سے چوتھی بار قزاقستان کا دورہ کیا اور دارالحکومت آستانہ میں اپنے رابطوں کے بعد پریس بریفنگ دی۔ قزاقستان کے حکام کے ساتھ اہم پیش رفت ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے اوسیلیوان نے کہا کہ یورپی یونین کا روسی فیڈریشن کے ساتھ قزاقستان کے سرکاری تجارتی تعلقات میں مداخلت یا ان میں کسی بھی طرح سے رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اوسیلیوان...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم بی سیکشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار،تھانہ Bسیکشن ایس ایچ او انسپکٹر طاہر حسین مغل کی سب انسپکٹر انجم ابرار مغل و دیگر اسٹاف کے ساتھ کارروائی، دوران گشت خفیہ انفارمیشن پر لطیف آباد نمبر 10 افضال گرانڈ کے قریب کارروائی، جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت سلمان علی شاہ کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم کے قبضے سے 92 جعلی امریکی ڈالر برآمد ہوئے ،ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم کم قیمت میں لوگوں کو جعلی امریکی ڈالر فروخت کرتا تھا،ملزم کی گرفتاری خفیہ انفارمیشن پر عمل میں لائی گئی ،گرفتار ملزم محکمہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کو ایک مقدمہ...
سجاول (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے سول اسپتال کا اچانک دورہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سول اسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات، اسٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی سہولیات کے متعلق معلومات لی۔ ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے اسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ اسپتال میں مریضوں کو بہتر علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی سمیت ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور عملے کی ہر وقت موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
ملتان (صباح نیوز)ملتان کے علاقے میں بزرگ شہری پر ایس ایچ او کے تشدد کی وڈیو وائرل ہو گئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا ۔شہری موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اس دوران ایس ایچ او نے اسے موٹر سائیکل سے نیچے گرا دیا۔بعد ازاں سی پی او نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او شفیق کو معطل کر دیا۔علاوہ ازیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا اور کہا کہ یہ واقعہ افسوس ناک ہے، پولیس کو کسی پر تشدد کا حق نہیں،مریم نواز نے پولیس افسر کے تشدد کا نوٹس لیا اور اسے معطل کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ( نمائندہ جسارت) کسٹم حکام نے لاہور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے2 غیر ملکی مسافروں سے بھاری مقدار میں سور کا گوشت پکڑ لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق 2 چائینز باشندوں کے سامان سے220 کلو سور کا گوشت اور22 شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں، دونوں مسافروں کو مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام نے حراست میں لے لیا۔ کسٹم حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں چینی باشندے دبئی سے آئے تھے تاہم تلاشی کے دوران ان کے سامان سے سور کا گوشت اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر )پولیس نے لیاری گینگ وار کے کارندے کو بھتا لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس نے لیاری کے علاقے چھاپہ مار کر بیکری کے مالک سے بھتہ طلب کرنے والے گینگ وار کے بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتار بھتا خور کی شناخت فرحان عرف خلیفہ کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھتے کی رقم برآمد ہوئی ہے ، بھتا خور کا تعلق لیاری گینگ وار جھینگو گروپ سے ہے۔
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے منفرد حکمت عملی اپناتے ہوئے سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے 37 ضلعی ہیلتھ افسران (ڈی ایچ اوز) کو حلفیہ بیان دینے کی ہدایت کی ہے، جس میں وہ بدعنوانی سے مکمل اجتناب کا عہد کریں گے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ افسران کو مشیر صحت کے دفتر طلب کیا جائے گا، جہاں انہیں تحریری حلف نامے دیے جائیں گے۔ منصوبے کے مطابق تمام افسران اور عملے سے یہ وعدہ لیا جائے گا کہ وہ قومی خزانے کا ناجائز استعمال...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈی ڈبلیو پی گروپ کی ڈویژن ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے ڈیل پارٹنر ایوارڈ Dell Partner Award جیت لیا. بیسٹ سٹوریج کیٹگری میں ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو دنیاکی صف اول کی کمپنی ڈیل(Dell) کی جانب سے یہ ایوارڈ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی ایک کمپنی کو سروسز فراہم کرنے پر دیا گیا جس میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سٹوریج انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا گیا۔ اس پیچیدہ کام کرنے کے لیے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اور آیپلیکیشن کی ضرورت تھی جسے ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے بزنس سلیوشنز یونٹ نے غیر معمولی مہارت کے ساتھ سرانجام دیا۔اس کامیابی کے ساتھ...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے آکسفورڈ یونین میں ہونے والے ایک تاریخی مکالمے میں شاندار فتح حاصل کی، جہاں انہوں نے 180 کے مقابلے میں 145 ووٹوں سے لبرل جمہوریت کے عالمی جنوب میں ناکامی کے خلاف اپنا مؤقف کامیابی سے منوایا۔ اس اہم عالمی فورم پر، جسے علمی اور فکری مباحث کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل ہے،وزیر منصوبہ بندی نے ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور عالمی انصاف کے لیے ایک مضبوط اور مدلل مقدمہ پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: قومی پیداواریت، معیار اور جدت سمٹ 2024 کا انعقاد، احسن اقبال کا افتتاحی خطاب وزیر منصوبہ بندی کو آکسفورڈ یونین کے صدر اسرار کاکڑ کی دعوت پر اس مکالمے میں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے پولیس آفیسر کو معطل کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا۔ مریم نواز نے ملتان میں پولیس آفیسر کی جانب سے شہری تشدد سے متعلق آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس کا موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل مریم نواز نے کہاکہ پولیس آفیسر کی جانب سے شہری پر تشدد کرنا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، پولیس کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ شہریوں پر تشدد کرے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کو چاہیے کہ وہ شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کو رویہ اپنائے، کیا صرف پولیس افسران کی عزت ہوتی ہے، عام لوگوں کی کوئی عزت نہیں۔ انہوں نے...
کشتی حادثات: انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، تحقیقات کا دائرہ وسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی طریقوں سے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے حالیہ کارروائی میں مزید سات ڈ ی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کو تحویل میں لیا جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ سہولتکاری میں ملوث ملزم کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے مسافروں میں مہتاب، محمد خلیق، گل شاہ میر، وسیم، علی حسن، بلاول اقبال اور عمر فاروق شامل ہیں، ان افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں، بشمول گجرات، شیخوپورہ،...
افریقی ملک کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا نے اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیدی۔ 150 کے قریب پاکستانی کانگو کے گوما شہر میں پھنسے ہوئے تھے، 75 پاکستانی گوما سے روانڈا منتقل ہوگئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کرلیا ہے، آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کانگو میں حکومت مخالف باغیوں نے گوما شہر پر قبضہ کرلیا ہے جس کے باعث ہزاروں شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

خدمت کی نئی مثال قائم ، ریسکیو 1122 کی آپریٹر نے بذریعہ فون کامیاب زچگی کرانے پر عالمی ایوارڈ جیت لیا
لاہور، کراچی (آئی این پی ) ریسکیو 1122 کی خاتون آپریٹر نے خدمت کی نئی مثال قائم کردی، روشان لغاری نے فون پر رہنمائی فراہم کرکے کامیاب زچگی کرائی اور انٹرنیشنل اکیڈمی آف ایمرجنسی ڈسپیچ ایوارڈ کی حق دار بن گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 ایمولنس سروسز کو یومیہ سیکڑوں ایمرجنسی کالز موصول ہوتی ہیں، جن میں سے اکثر حساس نوعیت کی بھی ہوتی ہیں۔ستمبر 2024 کو آنے والی ایک کال نے 22 سالہ ریسکیو سروس آپریٹر روشان لغاری کو ایوارڈ کا حق دار بنادیا۔روشان لغاری نے بتایا کہ عام طور پر ہمیں اس طرح کی کالز موصول نہیں ہوتیں، لیکن اس روز مریضہ کی پڑوسن نے فون کرکے بتایا کہ زچگی کا عمل جاری ہے، جس پر ہم...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا کو لینے کے دینے پڑ گئے، وفاق کی جانب سے صوبے کو مختلف مدوں میں ملنے والی رقم کا حساب مانگنے پر خیبر پختونخوا حکومت نے بھی وفاق کے ذمہ مختلف مدوں میں حصہ نہ ملنے کا حساب کتاب مانگ لیا۔ ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گورنر کبھی رکن کے پی اسمبلی نہیں رہے، انھیں ٹیوشن کی ضرورت ہے، وہ جو حساب کتاب مانگ رہے ہیں اس کا جواب دینے کیلیے تیار ہیں، گورنر بھی حساب دیں کہ وفاق نے صوبے کا حق کیوں روکا ہوا ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن جمال میں ایک شہری سے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے 50 لاکھ روپے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیاگیا ، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ شارع فیصل تھانے کی حدود گلشن جمال میں50 لاکھ روپے ڈکیتی کا مقدمہ 397\25زیر دفعہ 397\34 مدعی محمد فراز حبیب کی مدعیت میں درج کر لیاگیا۔جب ایک شہری بینک سے پیسے لے کر اپنے گھر واپس جا رہا تھا اور اسے اس کے گھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے نشانہ بنایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے گلشن جمال میں اس کے گھر تک پہنچے۔ شہری نے ملزمان کو...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں دو قیادتیں چل رہی ہیں، ایک صرف باتیں اور پریس کانفرنس کرتی ہے اور دوسری ہماری قیادت ہے جو کام کرکے وعدوں کو وفا کرتی ہے، کراچی کی ترقی کا سفر بلاول بھٹو کے تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،ہمارا وعدہ ہماری نیت،پیپلز پارٹی کی پوری قیادت عوام کے سامنے ہے، ہمارا منشور تھا عوام کی خدمت کریں گے، کراچی بشمول لیاری کے احساس محرومی کو جلد ختم کریں گے، کے ایم سی نے تمام اداروں کو روڈ کٹنگ کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے تاکہ فنڈز کا صحیح استعمال یقینی بنایاجاسکے،بحریہ ٹاؤن کا سندھ حکومت کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہیں،عدالت کے فیصلے...
راولپنڈی: پولیس نے گاڑی کی ڈگی سے لاش ملنے کے معاملے کا معما حل کرلیا، جس میں مقتول کے دوست ہی قاتل نکلے۔ چند روز قبل اے آر بازار تھانے کی حدود میں گاڑی کی ڈگی سے ملنے والی لاش کا معما پولیس نے حل کرلیا، جس میں مقتول عبدالوہاب کے قریبی دوست ہی قاتل نکلے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں علی حسین، غلام حبیب اور فرید شامل ہیں، جنہوں نے معمولی رنجش اور تلخ کلامی پر اپنے دوست عبدالوہاب کو قتل کیا۔ ملزمان نے اپنا جرم چھپانے کے لیے لاش کو گاڑی کی ڈگی میں بند کر کے گاڑی تھانہ اے آر بازار کے علاقے میں کھڑی کردی تھی۔ بعد...
جیونی کے جنوب میں موجود بلوچ ماہی گیروں کی القادری نامی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، کشتی میں موجود ماہی گیروں نے امداد کے لیے ریڈیو کالز دیں۔ پاک بحریہ کے سیکنگ ہیلی کاپٹر نے سبک رفتاری سے حادثے کے مقام پر پہنچ کر تمام 8 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 8 ماہی گیروں کو بچا لیا۔ جیونی کے جنوب میں موجود بلوچ ماہی گیروں کی القادری نامی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، کشتی میں موجود ماہی گیروں نے امداد کے لیے ریڈیو کالز دیں۔ کشتی کی کال کو جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر...
کراچی:کراچی کے بغدادی علاقے میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی میں گینگ وار کے کارندے فرحان عرف خلیفہ کو بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ترجمان کے مطابق، ملزم لیاری کے جھینگو گروپ سے وابستہ ہے اور بیکری کے مالک سے بھتہ طلب کر رہا تھا۔ پولیس نے وضاحت کی کہ فرحان عرف خلیفہ اپنے ساتھ اسلحہ اور گولیاں رکھتے ہوئے ایک بیکری کے مالک سے بھتہ طلب کر رہا تھا، جب اسی دوران گشت پر مامور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق، فرحان عرف خلیفہ کا ماضی میں بھی...
کراچی: پولیس نے شہر قائد کے علاقے سے گینک وار کے کارندے کو بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بغدادی پولیس نے لیاری کے علاقے چھاپہ مار کر بیکری کے مالک سے بھتہ طلب کرنے والے گینگ وار کے بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار بھتہ خور کی شناخت فرحان عرف خلیفہ کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھتے کی رقم برآمد ہوئی ہے ، بھتہ خور کا تعلق لیاری گینگ وار جھینگو گروپ سے ہے جبکہ ملزم جھینگو گروپ کے نام پر بھتہ خوری کرتا تھا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم بھتہ خور بغدادی تھانے کی حدود...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاون کے دوران شہر قائد میں آئی آئی چندریگر روڈ پر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت شرجیل عباسی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے 40000 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے جبکہ موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل...
جے یو آئی رہنماء عثمان پرکانی نے بتایا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کرنیوالے ریٹرننگ آفیسر اور بعد ازاں ری پولنگ کے پریزایڈنگ افسران کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کوئٹی کے رہنماء عثمان پرکانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 45 کوئٹہ کے ریٹرننگ آفیسر اور 15 پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والی ری پولنگ میں پریزایڈنگ افسران پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کر دیا۔ درخواست گزار عثمانی پرکانی پی بی 45 کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے جے یو آئی کے امیدوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کرنے...
کراچی: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 8 ماہی گیروں کو بچا لیا۔ جیونی کے جنوب میں موجود بلوچ ماہی گیروں کی القادری نامی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، کشتی میں موجود ماہی گیروں نے امداد کے لیے ریڈیو کالز دیں۔ کشتی کی کال کو جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے بروقت مانیٹر کیا اور پاک بحریہ کے میری ٹائم ہیڈ کوارٹرز سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی۔ پاک بحریہ کے سیکنگ ہیلی کاپٹر نے سبک رفتاری سے حادثے کے مقام پر پہنچ کر تمام 8 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کیا۔ ریسکیو کیے گئے تمام ماہی گیر مقامی بلوچ ہیں جن کو طبی امداد کے لیے گوادر...
پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 8 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔ جیونی کے جنوب میں موجود بلوچ ماہی گیروں کی القادری نامی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، جس کے بعد کشتی میں موجود ماہی گیروں نے امداد کے لیے ریڈیو کالز دیں۔ یہ بھی پڑھیں 23 ایرانی ماہی گیروں کی جان بچانے پر ایران کا پاک بحریہ سے اظہار تشکر کشتی کی کال کو جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے بروقت مانیٹر کیا اور پاک بحریہ کے میری ٹائم ہیڈ کواٹرز سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی۔ پاک بحریہ کے سیکنگ ہیلی کاپٹر نے سبک رفتاری سے حادثے کے مقام پر پہنچ کر تمام 8 ماہی گیروں...
پشاور: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے سینٹرل پولیس آفس میں چاق و چوبند دستے نے آئی جی پولیس کو سلامی پیش کی۔ خیبرپختونخوا کے نئے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کی سینٹرل پولیس آفس پشاور آمد ہوئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پولیس کو سلامی پیش کی آئی جی کے پی نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہدا کی یادگارپرپھول چڑھائے۔ آئی جی ذوالفقار حمید نے پولیس افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کے پی پولیس نے دلیری اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیاپوری دنیا خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کی معترف ہے۔ ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے...
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ سینٹرل پولیس آفس میں چاق و چوبند دستے نے آئی جی پولیس کو سلامی پیش کی۔ خیبرپختونخوا کے نئے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کی سینٹرل پولیس آفس پشاور آمد ہوئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پولیس کو سلامی پیش کیآئی جی کے پی نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہدا کی یادگارپرپھول چڑھائے۔ آئی جی ذوالفقار حمید نے پولیس افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کے پی پولیس نے دلیری اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیاپوری دنیا خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کی معترف ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ...
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کا سندھ حکومت کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہیں، عدالت کے فیصلے کے تحت اس کی رقم سپریم کورٹ کو ادا کی جارہی ہے، غیر قانونی تعمیرات اور چائنا کٹنگ کی سرپرستی کبھی نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں دو قیادتیں چل رہی ہیں، ایک صرف باتیں اور پریس کانفرنس کرتی ہے اور دوسری ہماری قیادت ہے جو کام کرکے وعدوں کو وفا کرتی ہے، کراچی کی ترقی کا سفر بلاول بھٹو کے تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے، ہمارا وعدہ ہماری نیت، پیپلز پارٹی کی پوری قیادت عوام کے سامنے ہے، ہمارا...
گرفتار کیے جانے والوں میں نابلس کے ایک قیدی نوجوان کی ماں بھی شامل ہے۔قابض فوج نےنابلس میں شہریوں گھروں پر دھاوا بول کر تلاشی لی اور ان میں سے کچھ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے آج جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی شہروں، دیہاتوں اور پناہ گزین کیمپوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 33 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں نابلس کے ایک قیدی نوجوان کی ماں بھی شامل ہے۔قابض فوج نےنابلس میں شہریوں گھروں پر دھاوا بول کر تلاشی لی اور ان میں سے کچھ کو تباہ کر دیا۔ قابض فوج نے دلال جابر کو گرفتار کر لیا۔ وہ قیدی محمد حلبی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) نیسلے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی ، پائیداری، قابل تجدید توانائی اور ری جنریٹو ایگری کلچر کے لئے کوششوں کے اعتراف میں پہلے او آئی سی سی آئی کلائمیٹ ایکسی لینس ایوارڈز میں ٹاپ کلائمیٹ چیمپئن ایوارڈ سے نوازا گیا۔نیسلے پاکستان کو یہ ایوارڈ تیسری دو روزہ پاکستان کلائمیٹ کانفرنس 2025کے دوران یہ ایوارڈ دیا گیا۔کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موسمیاتی تبدیلی کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے زور دیا کہ اداروں کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے آگے بڑھ کر حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔نیسلے کے کردارکا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا ''کانفرنس کے اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ...
برطانوی شہری بین میلہم نے 1 دن میں 42 عجائب گھروں کا دورہ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ 42 سالہ بین میلہم نے اپنے بچوں کے ہمراہ 24 گھنٹوں کے اندر 42 عجائب گھروں کا دورہ کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا ہے۔ بین میلہم نے 25 اکتوبر 2024 کو اسکوٹر کا استعمال کرتے ہوئے بیکن آرٹ گیلری، برٹش میوزیم اور نیچرل ہسٹری میوزیم سمیت 42 میوزیمز کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے بین میلہم نے کہا کہ ہمارے ماضی اور شناخت کو سمجھنے کے لیے میوزیمز کا دورہ ضروری ہے، ایک سال میں زیادہ سے زیادہ میوزیمز کا دورہ کرنے کا ریکارڈ بنانے کی بھی کوشش کر رہا ہوں۔ اس...
سڈنی (نیوزڈیسک)آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ ڈبل اسنچری بنا لی۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران انہوں نے ڈبل اسنچری کرنے کا اعزاز حاصل کیا، اس ڈبل سنچری کے ساتھ انہوں نے منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ عثمان خواجہ آسٹریلیا کے پہلے بیٹر ہیں جنہوں نے سری لنکا کی سرزمین پر ڈبل سنچری بنائی، انہوں نے یہ ڈبل سنچری 290 گیندیں کھیل کر بنائی۔ عثمان خواجہ 232 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسٹیو اسمتھ نے کوہلی کا ملک سے باہر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا،واضح رہے کہ ان سے قبل ایشیا میں آسٹریلیا کے مارک ٹیلر، گریگ چیپل، ڈین جونز، میتھیو ہیڈن اور جیسن گلیسپی ڈبل سنچری...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ریسکیو 1122 کی خاتون آپریٹر نے خدمت کی نئی مثال قائم کردی، روشان لغاری نے فون پر رہنمائی فراہم کرکے کامیاب زچگی کرائی اور انٹرنیشنل اکیڈمی آف ایمرجنسی ڈسپیچ ایوارڈ کی حقدار بن گئیں۔نجی چینل کے مطابق ریسکیو 1122 ایمبولنس سروسز کو یومیہ سیکڑوں ایمرجنسی کالز موصول ہوتی ہیں، جن میں سے اکثر حساس نوعیت کی بھی ہوتی ہیں۔ ستمبر 2024 کو آنے والی ایک کال نے 22 سالہ ریسکیو سروس آپریٹر روشان لغاری کو ایوارڈ کا حقدار بنادیا۔روشان لغاری نےنجی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عام طور پر ہمیں اس طرح کی کالز موصول نہیں ہوتیں، لیکن اس روز مریضہ کی پڑوسن نے فون کرکے بتایا کہ زچگی کا عمل جاری ہے، جس پر ہم...
وفاق کی جانب سے صوبے کو وفاق سے مختلف مدوں میں ملنے والی رقم کا حساب مانگنے پر حکومت خیبرپخونخوا نے بھی وفاق کے ذمے این ایف سی، بجلی کے خالص منافع اور دیگر مدوں میں حصہ نہ ملنے کا حساب کتاب مانگ لیا۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کو ٹیوشن کی ضرورت ہے، گورنر جو حساب کتاب مانگ رہے ہیں، اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، گورنر بھی ہمیں حساب دیں کہ وفاق صوبے کا حق کیوں روکا ہوا ہے، قبائلی علاقوں کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا وعدہ کیا گیا، ابھی تک چھ سو ارب روپے ملے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبہ اپنے 50 ارب روپے خرچ چکا...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ پی ٹی آئی دور حکومت میں پی آئی اے ہوابازوں سے متعلق بیان کی تحقیقات پر غور کرے گی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ مڈل ایسٹ گرین اینشی ایٹو چارٹر کی منظوری دے گی کابینہ وزارت تجارت کی سفارش پر ٹیرف ریٹ کوٹا کی تقسیم کی سمری پر غور کرے گی۔ ایکس سروس مین کے لئے وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت سروس واجبات کی ادائیگی کی سمری پر غور کیا جائے گا، دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اور احتساب عدالت نمبر 3 کی تشکیل نو کی سمری پر غور کیا جائے...
محققین نے انکشاف کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ایک جدید سسٹم نے کامیابی کے ساتھ انسانی تعاون کے بغیر اپنی نقل بنا کر ’ریڈ لائن‘ کراس کر دی ہے۔ چین کی فیوڈان یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے بتایا کہ یہ پیشرفت منظر پر ابھرتے بے لگام اے آئی کا ابتدائی اشارہ ہے، جو کہ بالآخر انسانیت کے مفاد کے خلاف جا سکتا ہے۔ تحقیق میں دو بڑے لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمز، میٹا کا ایل ایل اے ایم اے اور علی بابا کا کیو ڈبلیو ای این، جو وسیع پیمانے پر دستیاب ہیں) کو دیکھا گیا تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ آیا اے آئی کسی مدد کے بغیر اپنی نقل بنا سکتا ہے...
سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف اٹھانے والے ایڈیشنل ججز میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس حسن اکبر، جسٹس عبد الحامد بھرگڑی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس علی حیدر، جسٹس محمد جعفر رضا، جسٹس خالد حسین شاہانی، جسٹس ریاضت علی سہڑ، جسٹس فیض الحسن شاہ، جسٹس نثار احمد اور جسٹس محمد عثمان علی ہادی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔نئے 12 ایڈیشنل ججز کے حلف...
اسلام آباد / لاہو ر (نمائندگان جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں سیاسی مشاورتی اجلاس میں کہا کہ 5 فروری یکجہتی کشمیر کے لیے پوری قوم اور تمام طبقات بھرپور تیار ہیں۔ 3 فروری کو حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی کی دعوت پر اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی۔ جماعت اسلامی عوامی مسائل پر آواز کو بلند کرنا ترک نہیں کرسکتی۔ 31 جنوری کو آئی پی پیز مافیاز کے خلاف ملک گیراحتجاج ہوگا۔ بجلی، گیس، تیل سستا ہوگا تو معاشی پہیہ چلے گا، روزگار ملے گا اور آئی ایم ایف کے شکنجے سے آزاد ہوں گے۔ سیاسی، معاشی، ریاستی، انتظامی حالات کے سُدھار کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک ہوں۔ ملک کی...
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 31 جنوری جمعۃ المبارک کے روز طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ کابینہ کا اجلاس 31 جنوری جمعۃ المبارک کے روز طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کریں گے۔ کابینہ اجلاس دن 2 بجے سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلبرگ سے 12 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے بلاک 12کچی آبادئ محمدی کالونی سے مبینہ طور پر آغوا کی جانے والی 12 سالہ بچی کے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مدعی قلندر عباس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 12 سالہ بیٹی 26 جنوری کو شام 6 بجے لاپتہ ہوئی۔ مدعی کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے پڑوسی شعیب نامی شخص نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ بچی کی بازیابی کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اغوا کاروں...
فائل فوٹو۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اوگرا) نے ملتان کےقریب ایل پی جی باؤزر میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ اوگرا نے اس حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے ایل پی جی کے آگ اور دھماکے کا واقعہ صنعتی اسٹیٹ ملتان کے قریب پیش آیا۔ اوگرا کے ترجمان کے مطابق واقعہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ ملتان، گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 31 زخمیریسکیو حکام کے مطابق باؤزر کے ٹکڑے قریبی آبادی پر گرنے سے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اوگرا کے ترجمان کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک غیرقانونی مقام پر ایل پی جی باؤزر سے سلنڈرز میں ایل پی جی...
کراچی:سندھ میں2025 تک پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے تاکہ بچوں کو اس معذوری کا سبب بننے والی بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے لیے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ قومی حفاظتی ٹیکہ مہم کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ یہ مہم 3 سے 9 فروری 2025 تک منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی اور دیگر سرکاری افسران کے علاوہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن...
پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا بطور صدر کے پی کے پی ٹی آئی استعفی منظور کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبرپختون خوا کے صدر کی حیثیت سے استعفی دے دیا جسے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منظور کرلیا۔ یہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر منظور کیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں : علی امین نے کے پی میں پارٹی صدارت چھوڑنے کیلیے عمران خان سے خود درخواست کی تھی، بیرسٹر گوہر واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈاپور کو صدر کے پی کے عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے شہری کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی نعش ویرانے میں پھینکنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ رات شہری کو قتل کرکے اس کی مسخ شدہ لاش کو ویرانے میں پھینکنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وفاقی پولیس کے تحقیقاروں نے ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے خطرناک ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کو 6 گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں سینکڑوں ملزمان گرفتار پولیس کے مطابق ملزم نے شواہد نہیں چھوڑے تھے لیکن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا اور اسلام آباد سے فرار ہوتے گرفتار کرلیا، ملزم نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025منظور کر لیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیکا ایکٹ ترمیمی بل وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے ایوان میں پیش کیا،سینیٹ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا،جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی،اپوزیشن شور مچاتی رہ گئی،صحافیوں احتجاج کرتے ہوئے سینیٹ سے واک آؤٹ کر گئے۔ دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد بل صدر مملکت کو منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا۔ مزید :
ویب ڈیسک:وزارت ریلوے نے آئندہ چند ماہ میں 15 ہزار اضافی پوسٹیں ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو وزارت کی رائٹ سائزنگ کوششوں کا حصہ ہے،یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیاہے۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کی، جس کا مقصد وفاقی وزارتوں میں رائٹ سائزنگ کے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا،اسٹیبلشمینٹ ڈویژن نے وزیر کو آگاہ کیا کہ 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے سے 11,877 پوسٹوں اور 4,660 مرنے والی پوسٹوں کے خاتمے کی تصدیق حاصل ہو چکی ہے،اورنگزیب نے کمیٹی کے فیصلوں کے نفاذ کی تعریف کی اور وزارتوں اور محکموں کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر اعظم کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی شاہ توہین عدالت کیس کا فیصلہ چیلنج کا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اٹارنی جنرل نے کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کو فیصلہ چیلنج کرنے سے آگاہ کردیا. نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو آگاہ کیا کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کے توہین عدالت کیس کے فیصلے کو چیلنج کرے گی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈرز پر نظر ثانی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے.(جاری ہے) جسٹس محمد علی...
نامزد ریجنل کابینہ میں ہمراز حیدر ریجنل نائب صدر، علی رضا ہادی ریجنل جنرل سیکرٹری، محمد حسین ریجنل سیکرٹری تعلیم اور حسن نقوی ریجنل سیکرٹری میڈیا شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب کی ریجنل کابینہ کا اعلان کردیا گیا، ریجنل کابینہ کے اراکین کی منظوری عاملہ سے لی گئی، نامزد ریجنل کابینہ میں ہمراز حیدر ریجنل نائب صدر، علی رضا ہادی ریجنل جنرل سیکرٹری، محمد حسین ریجنل سیکرٹری تعلیم اور حسن نقوی ریجنل سیکرٹری میڈیا شامل ہیں۔ نامزد ریجنل کابینہ سے ریجنل صدر احتشام حیدر نے حلف لیا۔
صوابی / اسلام آباد / لاہو ر(نمائندگان جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے صوابی (خیبرپختونخوا) میں ضلعی مشران کانفرنس اور اسلام آباد میں نوجوان رہنما راجا عمیر کی دعوتِ ولیمہ اور 3 فروری قومی کشمیر کانفرنس کے انعقاد کے لیے انتظامی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 5 فروری کو پوری قوم پورے ملک میں کشمیر و فلسطین سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ مسئلہ کشمیر و فلسطین کا حل ملت اسلامیہ اور پاکستانی ملت کے لیے رگِ جاں کی حیثیت رکھتا ہے۔ 3 فروری کو قومی کشمیر کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کے قومی دینی رہنماؤں اور آزاد جموں و کشمیر آل پارٹیز حریت کانفرنس، سینئر سفارت...
پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (پی ایم ایم اے ایف) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب رند نے میامی میں کراٹے کمبیٹ (کے سی) 52 ایونٹ میں 3 مرتبہ چیمپیئن بننے والے ایڈگرس اسکریورز کو 0 ۔7 سے شکست دے کر اپنے لائٹ ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ کے سی 52 عالمی کراٹے ایم ایم اے سیریز کا حصہ ہے جس کے مقابلوں میں دُنیا بھر سے فائٹر حصہ لیتے ہیں۔ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رند نے 2011 میں صوبائی سطح کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنا پہلا مارشل آرٹس ٹائٹل جیتا تھا۔ انہوں نے پہلا قومی ٹائٹل 2019 میں جیتا تھا جب انہوں نے شمال مغربی...
فائل فوٹو۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی نے11 فروری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تعیناتیوں پر غور ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق ججز کئی تعیناتیوں کیلئے ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سمیت 5 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔
چین نے غیر ملکی صحافیوں کو سالانہ “دو اجلاسوں” کی کوریج کے لیے مدعو کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 فروری ہے بیجنگ :چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بالترتیب 5 مارچ اور 4 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جنرل آفس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے جنرل آفس نے اعلان کیا کہ وہ چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا میڈیا کوریج کے حوالے سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ...
حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز ڈھاکہ: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہو گئے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بنگلا دیش کے مرکزی بینک کے گورنر احسن منصور نے کہا کہ بینکوں سے نکالے گئے اثاثوں کا سراغ لگانے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے 11 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہونے کے بعد ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی مدد سے کئی معروف بینکوں کو تحویل میں لے لیا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا،کامران مرتضیٰ اور صحافیوں نے بل کی مخالفت کی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوزکے مطابق سینیٹر فیصل سلیم کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا، جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ اور صحافی تنظیموں نے بل کی مخالفت کی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ اس ملک میں کسی کو ہتھکڑیاں لگانے کیلئے کسی کو قانون کو ضرورت نہیں،مجھے خودکرایہ داری کے قانون کے تحت پکڑا گیاتھا، کسٹمزایکٹ سیکشن221اے کی آئینی حیثیت بارے اپیلیں ،جسٹس عائشہ ملک کی کیس سننے سے معذرت سیکرٹری...
سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس کو واپس لے لیا۔ فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے جان بوجھ کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی، اس لیے ان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ججز کمیٹی اور آئینی کمیٹی نے عدالتی احکام کی خلاف ورزی کی۔ عدالت نے اس معاملے کو فل کورٹ کے سامنے لانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم میں کہا...

حسینہ واجد کے قریبی تاجروں کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب، ملٹری کی مدد سے متعدد بینکس تحویل میں لے لیے گئے
بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہو گئے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بنگلا دیش کے مرکزی بینک کے گورنر احسن منصور نے کہا کہ بینکوں سے نکالے گئے اثاثوں کا سراغ لگانے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے 11 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہونے کے بعد ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی مدد سے کئی معروف بینکوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ کچھ معاملات میں بینکوں کو بندوق کی نوک پر تحویل میں لینا پڑا جبکہ 6 بینکوں کے اثاثوں کے معیار...
بالی ووڈ میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے شاندار سفر طے کیا اور بڑے ستارے بننے کی راہ پر تھے۔ تاہم، کچھ رکاوٹوں نے ان کے سفر کو روک دیا۔ آج ہم ایک ایسی اداکارہ کی بات کرتے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں اچھا کام کیا، لیکن آخر کار اپنا مقام برقرار رکھنے میں ناکام رہیں۔ ہم اس اداکارہ کی بات کرتے ہیں جنہوں نے اکشے کمار کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ایشوریا رائے اور سشمیتا سین کو سخت مقابلہ دیا، لیکن جلد ہی انڈسٹری چھوڑ کر راہبہ بن گئیں اور اپنا سر منڈوا لیا۔ مزید پڑھیں: ’مجھے فلم سے نکال دیا گیا تھا‘، اکشے کمار نے’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ...
سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کے خلاف توہین عدالت نوٹس واپس لے لیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس میں محفوظ فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اختیارات ایڈیشنل رجسٹرار بینچز توہین عدالت ججز کمیٹی سپریم...
گولارچی (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے انسپکٹر شاہجہان لاشاری نے خفیہ اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ تھانہ شہید فاضل راھو کی حدود میں کامیاب کارروائی کرکے کرولا کار سے لاکھوں روپے مالیت کی سفینا کی بڑی کھیپ پکڑ لی یے۔سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرکے کرولا کار سے 25 کٹے سفینا (137500 ساشے) برآمد کرلیے ہیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران گولارچی کے رہائشی سفینا ڈیلر ملزم محمد رفیق میمن، محمد عاطف بروھی اور محمد فیصل حمید بلوچ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران 3 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے گرفتار و...
بالی ووڈ اداکارہ تریپتی ڈمری، جنہوں نے فلم "اینمل" میں اپنے کردار سے زبردست مقبولیت حاصل کی، انہوں نے حالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ وہ اپنی کرداروں کے انتخاب پر شرمندہ نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر کردار کو دل سے ادا کرتی ہیں اور کسی بھی قسم کے شور و شرابے سے متاثر نہیں ہوتیں۔ فوربز انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں تریپتی نے کہا، ’’میں ہر کردار کو 100 فیصد دینا چاہتی ہوں۔ اگر کہانی اور کردار دلچسپ لگے تو میں اپنی پوری محنت جھونک دیتی ہوں۔ ہر کسی کو خوش نہیں کیا جا سکتا، کچھ لوگ آپ کو پسند کریں گے اور کچھ نہیں۔ لیکن آپ کو دل...
سٹی42:آئی پی پی کا جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دینے کا فیصلہ، استحکام پاکستان پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و جنرل سیکرٹری کے نام فائنل کرلئے۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی پنجاب کے لئے رفاقت گیلانی آئی پی پی کےصدر نامزد، تحسین گردیزی جنوبی پنجاب کے لئے جنرل سیکرٹری نامزد، مرکزی صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے منظوری دے دی۔صدر عبدالعلیم خان سے صوبائی صدرو کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، سابق اراکین اسمبلی اور استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنما بھی موجود تھے۔عبدالعلیم خان کی پارٹی رہنماؤں کو اپنے اضلاع میں فعال ہونے ،عوامی رابطوں کی ہدایت، بہاولپور سے ایاز محمود، قصور سے شہباز مغل اور بدوملہی سے یاسر علی ملہی نے ملاقات کی۔صدر آئی پی پی پنجاب رانا...
پاکستانی لڑکی کی محبت میں سرحد پار کرنے والے بادل بابو نامی بھارتی نوجوان نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اسے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔عدالت میں پیشی کے دوران پاکستانی لڑکی سے ملنے پاکستان آنے والے نوجوان نے اترپردیش ضلع علی گڑھ میں اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کی۔ بادل نے وکیل کے ذریعے بات چیت میں والدین کو تسلی دی۔ اس نے گھر والوں سے کہا کہ آپ سب میری فکر نہ کریں۔ میں ثنا کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اس لیے میں اسلام قبول کر رہا ہوں۔ اب میں پاکستان میں ہی رہوں گا۔ بھارت واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دوسری جانب عدالتی کارروائی کے دوران عدالت...
امریکا کے سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegseth) نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا، نامزدگی کی توثیق کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس کو فیصلہ کُن ووٹ ڈالنا پڑا۔ تین ری پبلکن سینیٹرز لیزا مرکوووسکی، سوسن کولنز اور مچ مکونکل نے بھی اسکینڈلز کا شکار ہیگسیتھ کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ ہیگسیتھ امریکی ٹی وی کے جارحانہ میزبان تھے، انہوں نے انہی صلاحیتوں کو پنٹاگان میں لانے کا عہد کیا ہے۔ نامزدگی کے بعد 44 برس کے پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا کو اولیت دی جائے گی۔ دوسری جانب سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے لیے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوئم کی توثیق کردی۔
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبد اللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ واپڈا میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی آسامیاں خالی جبکہ حکومت نے بھرتیاں بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر کام کا دباؤ دن بدن بڑھ رہا ہے، ایک ملازم سے 10 ملازمین کا کام لیا جا رہا ہے، شدید قلت کے باوجود ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں اور مراعات کو کٹ لگایا جا رہا ہے، اوقات کار کو بالائے طاق رکھ کر تعطیلات بھی نہیں دی جا رہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر شدید دباؤ ہے جو حادثات کا باعث بن رہا ہے، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین نے ان حالات میں...
بیجنگ:چین کے سائنس دانوں نے نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر’’ایکسپیریمنٹل ایڈوانسڈ سپر کنڈکٹنگ ٹوکامیک (ای اے ایس ٹی)‘‘ کے ذریعے 18 منٹ تک پلازما کا درجہ حرارت 10 کروڑ ڈگری سیلسیئس برقرار رکھ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس حیران کن تجربے میں سورج پر ہونے والے نیوکلیئر فیوژن عمل کی نقل کرتے ہوئے ہائیڈروجن اور ڈیوٹیریم کو بطور ایندھن استعمال کیا گیا۔ سائنسدانوں کی جانب سے اس عمل کو توانائی کے پائیدار اور ماحولیاتی طور پر دوستانہ ذریعہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے سربراہ سونگ یُنٹاؤ نے مصنوعی سورج کے تجربے کی کامیابی کو نیوکلیئر فیوژن کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ خود انحصار پلازما کا حصول بجلی پیدا...
عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کی ضمانت منظور کر کے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں جج نے ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی اور زبیر بلوچ کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ ملزم نے وکیل نے کہا کہ رہائی کے بعد زبیر بلوچ کو گھر سے گرفتار کرکے نئے مقدمات درج کئے گئے، زبیر بلوچ 12 سال بعد جیل سے رہا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ زبیر بلوچ کی گھر سے گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھی۔ پولیس کے مطابق زبیر بلوچ کے خلاف دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔ بانئ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا صدر مقرر کر دیا۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ بانئ پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشت...
جرمن شہری نے پانی کے اندر سب سے طویل مدت تک رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کے ایرو اسپیس انجینئر 59 سالہ روڈیگر کوچ نے 120 دن پانی کے اندر رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق روڈیگر کوچ نے پاناما کے ساحل پر سمندر کے نیچے اپنے 320 اسکوائر فٹ کے خصوصی کیپسول میں 120 دن گزارے ہیں۔ روڈیگر کوچ کے کیپسول میں تمام ضروری اشیاء موجود تھیں، جن میں بستر، بیت الخلا، ٹی وی، کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور حتیٰ کہ ایک ایکسرسائز بائیک بھی شامل تھی۔ اس دوران کیپسول میں ان کی ذہنی صحت کی نگرانی کے لیے چار کیمروں نے ان کی روزمرہ کی سرگرمیوں کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )پاکستان اور مراکش کے حکام نے موریطانیہ میں ہونے والے کشتی حادثے میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا رواں ماہ کے اوائل میں بحیرہ اوقیانوس میں کشتی حادثے میں 40 سے زائد پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے رپورٹ کے مطابق پاکستان اور مراکش کے حکام نے تقریباً نصف درجن مشتبہ افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ موریطانیہ سے یورپ جانے والے تقریباً 65 پاکستانیوں کو اسمگل کرنے کی کوشش میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں اس ماہ کے اوائل میں بحر اوقیانوس میں 40 سے زائد پاکستانی ہلاک ہوئے تھے.(جاری ہے) بحیرہ اوقیانوس میں ہونے والے کشتی حادثے کی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سرکاری اراضی و ایمونٹی پلاٹ پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر زین العابدین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود احمد خان کی زیر نگرانی مختار کار لطیف آباد علی شیر نے اینٹی انکروچمنٹ کے عملے کے ہمراہ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے خیراتی اسپتال کے پلاٹ پر قبضہ کی جگہ واگزار کروا لیا ہے جبکہ خیراتی اسپتال کے پلاٹ سے دیگر پلاٹ سے قبضہ بھی شیڈول پروگرام کے تحت خالی کرائے جائیں گے۔ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں سید فہیم الدین، وہاب الدین نوری، وہاب الدین، محمد بخش چانڈیو، محمد حسین بھٹی، عمران بٹ، محمد شاہد شیخ، بلال چانڈیو، جعفر نوہانی، زاہد پرویز خان، راحیل لطیف و دیگر نے...

اولیویا گیڈیکی اور جان پیرس پر مشتمل میزبان جوڑی نے ا ٓسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
میلبورن(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیاکی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مکسڈڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی کمبرلی بریل اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیٹرک اسمتھ پر مشتمل ہم وطن میزبان حریف جوڑی کو شکست دی ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری 2025 کو طلب کرلیا ہے تاہم پی ٹی آئی نے شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے ۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے جو کہ دن پونے 12 بجے پارلیمنٹ ہاس کے کمیٹی روم پانچ میں اِن کیمرہ ہوگا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرچکے تاہم ذائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پیش رفت متوقع ہے ۔مذاکراتی کمیٹی اجلاس سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب کسی اور میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی، لمبی چارج شیٹ کے باوجود بانی نے مذاکرات کا کہا، حکومت نے...
لیاری آگرہ تاج کالونی مسجد روڈپرسیوریج کانظام عرصہ دراز سے درہم برہم ہے
سائنس دانوں نے زمین سے 500 نوری برس کے فاصلے پر ایک سیارہ دریافت کیا ہے جس میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار ہواؤں کی اب تک کی سب سے تیز رفتار ریکارڈ کی گئی ہے۔ 20 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے یہ سپر سونک طوفان انسان کی ہڈیوں سے گوشت اکھاڑنے کے لیے کافی ہیں۔ ماہرین کے مطابق WASP-127b نامی اس سیارے میں چلنے والی ان ہواؤں کی رفتار سیارے کے گردش کرنے کی رفتار سے چھ گُنا زیادہ ہے۔ اس سیارے کو دریافت کرنے والی ٹیم کے ایک سائنس دان کا کہنا تھا کہ سیارے کے خط استواء پر طیت تیز سپر سونک ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہمارے نظامِ شمسی میں سب سے تیز...
نامور امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ 15 ماہ اسرائیل سے جنگ کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے پھر سے غزہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق سیزفائر شروع ہوتے ہی حماس کے مسلح جنگجوؤں کا سڑکوں پر آنا یہ پیغام تھا کہ ہزاروں ارکان کی شہادت، اسلحہ اور سرنگوںکی تباہی کے باوجود حماس کو ختم نہ کیا جاسکا اور اب بھی وہ غزہ کی مضبوط ترین جماعت ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو حماس کے خاتمے کے دعوے کرتے رہے لیکن غزہ کے لیے کوئی متبادل نہ پیش کرسکے، اس کا سیدھا مطلب ہے کہ حماس نے یہ تو ضرور ہوا ہے کہ انسانی جانوں اور...
چین کی خاتون ایتھلیٹ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی رکشہ ڈرائیور نے بھارتی مارشل آرٹسٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا چینی خاتون ایتھلیٹ ژی ٹنگ نے امریکی ایتھلیٹ انگا سمننگ سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ پل اپس لگانے کا ریکارڈ چھین لیا ہے۔ ژی ٹنگ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کیے ہیں جبکہ امریکی ایتھلیٹ انگا سمننگ نے 2022 میں ایک منٹ میں 39 پل اپس کرکے گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: قدیم ترین اعلیٰ تعلیمی ادارے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کس مسلمان ملک کے نام رہا؟ ژی ٹنگ نے اس حوالے سے گفتگو میں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا کو سیکریٹری جنرل نہ ماننے پر جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔ شیر افضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو شوکاز نوٹس کا تحریری جواب ارسال کیا ہے، جس میں سلمان اکرم راجا پر ایک بار پھر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں مجھ سے متعلق سب نے غلط خبر چلائی، 15 دن تک میڈیا کا بائیکاٹ کرتا ہوں، شیر افضل مروت شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجا سے متعلق میرے بیان پر پارٹی کی جانب سے مجھے شوکاز نوٹس بھیجا گیا اور کہا گیا کہ آپ نے ڈسپلن...
سپیکر نے مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس طلب کر لیا، پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس طلب کر لیا گیا، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو پارلیمنٹ ہاس کے کمیٹی روم نمبر 5 میں ان کیمرہ ہوگا۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری جواب سے آگاہ نہیں کیا کہ...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیر صدارت یہ مذاکراتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس ہوگا جو 28 جنوری کو دن 11:45 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 5 میں ہوگا اور یہ ان کیمرا اجلاس ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات ختم کیوں کیے؟ آپشنز کیا ہیں؟ واضح رہے کہ بدھ کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی چوتھی نشست سے قبل...
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری 2025 کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے جو کہ دن پونے 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں اِن کیمرہ ہوگا۔ دوسری جانب، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی بحالی پر دوبارہ غور کرنے کے لیے حکومت کمیشن کا اعلان کرے، ابھی کس چیز نے روکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں اس لیے حکومت کم سے کم یہی کہہ دے کہ کمیشن بننے جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں؛ مذاکرات کی بحالی...
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 18 منٹ کے دوران 4 بل منظور کر لیے گئے، پی ٹی آئی ارکان نے ایوان میں بھرپور احتجاج کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف ، چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی، نواز شریف بھی موجود رہے۔ اپوزیشن ارکان نے نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت مانگی لیکن اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو مائیک دینے سے انکار کر دیا۔ اپوزیشن نے پیکا ایکٹ نامنظور کے نعرے لگائے۔اپوزیشن کے شدید احتجاج اور نعرے بازی کے دوران وزیر تجارت جام کمال نے تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2021 اور درآمدات و برآمدات انضباط ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش کیے جنہیں منظور کر لیا گیا۔ سینیٹر منظور کارکڑ نے نیشنل...