نیسلے پاکستان نے پہلے او آئی سی سی آئی کلائمیٹ ایکسی لینس ایوارڈز میں کلائمیٹ چیمپئن ایوارڈ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) نیسلے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی ، پائیداری، قابل تجدید توانائی اور ری جنریٹو ایگری کلچر کے لئے کوششوں کے اعتراف میں پہلے او آئی سی سی آئی کلائمیٹ ایکسی لینس ایوارڈز میں ٹاپ کلائمیٹ چیمپئن ایوارڈ سے نوازا گیا۔نیسلے پاکستان کو یہ ایوارڈ تیسری دو روزہ پاکستان کلائمیٹ کانفرنس 2025کے دوران یہ ایوارڈ دیا گیا۔
کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موسمیاتی تبدیلی کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے زور دیا کہ اداروں کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے آگے بڑھ کر حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔نیسلے کے کردارکا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا ''کانفرنس کے اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ نیسلے جیسی تنظیمیں پہلے ہی ری جنریٹو ایگری کلچر کے طریقوں میں ڈرپ ایریگیشن جیسی ٹیکنالوجیز کو موثر انداز میں فروغ دے رہی ہیں۔
(جاری ہے)
''نیسلے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسن آوانسینا نے کہا '' ہم معاشرے میں مثبت اثرات مرتب کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور ہماری کوششیں پائیدار اور پاکستان کے عوام کیلئے مشترکہ قدر کی تخلیق کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں کیونکہ ہم ایک صاف ستھرے ماحول اور زیادہ پائیدار مستقبل کی جانب نمایاں پیش رفت کر رہے ہیں۔
او آئی سی سی آئی سیکرٹری جنرل عبدالعلیم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا'' تیسری پاکستان کلائمیٹ کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات اور پائیدار حل کے حصول میں کاروباری اداروں کے اہم کردار کو نمایاں کیا ہے ۔ہمارے پہلے او آئی سی سی آئی کلائمیٹ ایکسی لینس ایوارڈز نے ماحولیاتی ذمہ داریوں
کیلئے بینچ مارک کا طے کرنے والے صنعتی رہنمائوں کو سراہا ہے۔
نیسلے نے پہلے گرین ہائوس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی اپنی کوششوں کے تحت قابل تجدید توانائی اور پائیدار اقدامات میں 2بلین روپے کی سرمایہ کاری کی جس میں 2.
5 اور 2.6میگا واٹ کے سولر پاور پلانٹس اور ایک بائیو ماس بوائلر شامل ہے ۔ یہ اقدامات 2050تک نیٹ زیرو کے عزم اورپاکستان کی حکومت کے اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عہد سے ہم آہنگ ہے۔نیسلے نے اپنے 2018 کے مقابلے میں 2025 تک 20فیصد ، 2030 تک 50فیصد اور 2050 تک کاربن نیوٹرل ہونے کے عزم کا اعلان کیا ہے جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف ( ایس ڈی جیز)13 اور 15 سے ہم آہنگ ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے موسمیاتی تبدیلی او آئی سی سی آئی نیسلے پاکستان
پڑھیں:
وزیرخزانہ کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےاورمعاشی تنوع کی ضرورت پرزور
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاسوں کے موقع پر اپنی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں ماحولیاتی نقصانات سے بچائواور اقتصادی تنوع کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات کے ازالے سے متعلق آئی ایم ایف کے اعلیٰ سطح کے مکالمے میں انہوں نے زور دیا کہ خطرات سے دوچار ملکوں میں تیزی سے رقوم تقسیم کی جائیں۔
سرمایہ کاری کی ضمانت کے کثیر ملکی ادارے کے ایگزیکٹو نائب صدرہیروشی متانو سے ملاقات میں وزیرخزانہ نے ادارے کے نمائندے کے آئندہ دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ رواں سال معاہدہ ہو جائے گا۔وزیرخزانہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار THOMAS LERSTEN سے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں معدنیات کے بارے میں کانفرنس میں بھرپور شرکت پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر MAKHTAR DIOP سے ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان کے مضبوط ملکی اقتصادی اشاریوں کو اجاگر کیا جن میں فچ کی طرف سے پاکستان کی درجہ بندی میں حالیہ بہتری شامل ہے۔