سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس ) سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف اٹھانے والے ایڈیشنل ججز میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس حسن اکبر، جسٹس عبد الحامد بھرگڑی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس علی حیدر، جسٹس محمد جعفر رضا، جسٹس خالد حسین شاہانی، جسٹس ریاضت علی سہڑ، جسٹس فیض الحسن شاہ، جسٹس نثار احمد اور جسٹس محمد عثمان علی ہادی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔نئے 12 ایڈیشنل ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سندھ ہائیکورٹ ایڈیشنل ججز
پڑھیں:
ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس عہدے پر بحال، نوٹیفکیشن جاری
فوٹو: فائلایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو بحال کردیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
رجسٹرار آفس نے نذر عباس کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پر بحالی کا آفس آرڈر جاری کیا۔
ایڈیشنل رجسٹرار کو آئینی مقدمہ ریگولر بینچ میں لگانے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا۔ ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے آفس آرڈر جاری کیا تھا جبکہ انہیں تاحکم ثانی رجسٹرار آفس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار کی انٹرا کورٹ اپیل، شوکاز واپس لینے کا مطالبہسپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس نے انٹرا کورٹ اپیل کردی اور موقف اختیار کیا کہ مجھے اس معاملے میں قربانی کا بکرا بنایا گیا تھا۔
اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بعدازاں ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ مجھے اس معاملے میں قربانی کا بکرا بنایا گیا تھا۔ بینچز اختیارات کا مقدمہ 13 جنوری کو 27 جنوری تک ملتوی کیا گیا تھا۔
اس اپیل پر سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف شوکاز نوٹس کی کارروائی ختم کردی تھی۔
جس انداز میں توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیا گیا میں کمیٹی اجلاس میں نہیں جاؤں گا: جسٹس جمال مندوخیلسپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
دورانِ سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ عدالت نے کمیٹیوں کے اختیار پر فل کورٹ تشکیل دینے کےلیے فائل چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بھیج دی۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ججز کمیٹی اور آئینی کمیٹی نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، نذر عباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی۔ چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔