مراکش کشتی حادثے کے بعد زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )مراکش کشتی حادثے کے بعد زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل کرلیا گیااور مزید 8 متاثرین پاکستان پہنچ گئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے پوچھ گچھ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں.
(جاری ہے)
وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کی شناخت محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفی، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصور احمد کے نام سے ہوئی ہے جن میں سے 2 کا تعلق شیخوپورہ، 2 کا سیالکوٹ، 2 کا منڈی بہاﺅالدین جبکہ ایک کا گجرات اور ایک کا جہلم سے ہے ان مسافروں کی عمریں 21 سے 41 سال کے درمیان ہیں مسافر قطر ایئرلائن کی فلائٹ نمبر QR614 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے مسافروں نے غیر قانونی طریقے سے اسپین براستہ دبئی، سینیگال جانے کی کوشش کی تھی. ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ایجنٹوں سے اسپین جانے کے لیے لاکھوں روپے فی کس میں معاملات طے کیے ایجنٹوں نے شہریوں کو وزٹ ویزے پر دبئی، ایتھوپیا اور بعد ازاں سینیگال بھجوایا، سینیگال سے ایجنٹوں نے سمندر کے راستے شہریوں کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ایجنٹوں کی جانب سے متاثرین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا مسافروں سے ایجنٹوں اور سہولت کاروں کے حوالے سے معلومات لی جارہی ہیں ابتدائی تفتیش کے مطابق ایجنٹوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے. ایف آئی اے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بیرون ملک جانے کے لیے ہمیشہ متعلقہ ملک کے سفارتخانے سے رابطہ کریں اور ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کی جائیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے ایف آئی اے کے قریبی سرکل سے معلومات حاصل کریں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کینیڈا، ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے 13 کلو سے زائد افیون برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 3 کروڑ سے زائد مالیت کی 84.1 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے کینیڈا بھیجے جانے والے پارسل سے 13 کلو جذب شدہ افیون جبکہ ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے 620 گرام افیون برآمد ہوئی۔
پشاور میں کوریئر کے ذریعے اوکاڑہ بھیجے جانے والے پارسل سے 600 گرام آئس برآمد کی گئی۔ مانسہرہ میں گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 14.4 کلو چرس برآمد کر کےموقع پر موجود خاتون کو گرفتارکر لیاگیا۔ گوادر میں پسنی کے علاقے سے لاوارث گاڑی میں چھپائی گئی 54 کلو آئس برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی؛ تعلیمی اداروں کے قریب طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے گرفتار
اے این ایف کے مطابق جی ٹی روڈ اسلام آباد میں پھاٹک کے قریب ملزم سے 1.480 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔