Express News:
2025-04-15@13:45:24 GMT

عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا استعفی منظور

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

پشاور:

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا بطور صدر کے پی کے پی ٹی آئی استعفی منظور کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبرپختون خوا کے صدر کی حیثیت سے استعفی دے دیا جسے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منظور کرلیا۔

یہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر منظور کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : علی امین نے کے پی میں پارٹی صدارت چھوڑنے کیلیے عمران خان سے خود درخواست کی تھی، بیرسٹر گوہر

واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈاپور کو صدر کے پی کے عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور

پڑھیں:

عمران خان کی 2 درخواستیں منظور، عدالت کا بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم

اسلام آباد کی ایک عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 2 درخواستیں منظورکرتے ہوئے ان کی اپنے بچوں سے بات کرانے اور ان کا میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا۔

اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا، اس کے علاوہ عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی۔

 

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی بچوں سے فون پر بات چیت، طبی معائنے کی درخواستیں منظور
  • عمران خان کی 2 درخواستیں منظور، عدالت کا بچوں سے بات اور میڈیکل چیک کروانے کا حکم
  • عمران خان کی 2 درخواستیں منظور، عدالت کا بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم
  • علی امین گنڈاپور کو 40 دن کی حفاظتی ضمانت مل گئی
  • پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیدی
  • وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد وزیراعلیٰ گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • کے پی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، منظوری کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ