کائنات میں سب سے تیز ہوائیں کس جگہ چل رہی ہیں؟ سائنس دانوں نے کھوج لگا لیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
سائنس دانوں نے زمین سے 500 نوری برس کے فاصلے پر ایک سیارہ دریافت کیا ہے جس میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار ہواؤں کی اب تک کی سب سے تیز رفتار ریکارڈ کی گئی ہے۔
20 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے یہ سپر سونک طوفان انسان کی ہڈیوں سے گوشت اکھاڑنے کے لیے کافی ہیں۔
ماہرین کے مطابق WASP-127b نامی اس سیارے میں چلنے والی ان ہواؤں کی رفتار سیارے کے گردش کرنے کی رفتار سے چھ گُنا زیادہ ہے۔
اس سیارے کو دریافت کرنے والی ٹیم کے ایک سائنس دان کا کہنا تھا کہ سیارے کے خط استواء پر طیت تیز سپر سونک ہوائیں چل رہی ہیں۔
ہمارے نظامِ شمسی میں سب سے تیز ہوائیں نیپچون پر 1200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
اس کے علاوہ سائنس دانوں کو مشاہدہ کرنے پر معلوم ہوا کہ مشتری کے سائز سے بڑے اس سیارے کے صبح اور شام کے اطراف میں مختلف درجہ حرارت ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی رفتار
پڑھیں:
سپارکو نے سیاروں کی پریڈ کی سمیولیشن جاری کردی
سپارکونے سیاروں کی پریڈ کے زمین سے خلاء میں اورسورج کے مدار میں وقوع پذیر ہونے والی پریڈ کی سمیولیشن جاری کردی۔
سپارکو کی جانب سے سیاروں کے دلکش نظارے کی سیمولیشن جاری کی گئی ہے جس میں مختلف سیارے قطار میں محو حرکت ہیں۔
ترجمان سپارکوکےمطابق اگرخلا سے اس نظارے کودیکھا جائے تو25جنوری کونظام شمسی کے سیارے اپنے اپنے مدارمیں سیمولیشن میں دکھائے گئے طرزپرمحوحرکت ہونگے۔جبکہ زمین سے منظرمشرق سے مغرب تک سیاروں کے ایک قطارمیں آجانے کا ہوگا۔
ترجمان سپارکوکے مطابق ان سیاروں میں زہرہ،زحل،مشتری اورمریخ عام مشاہدے کے دوران دکھائی دینگے جبکہ اسی روز(25جنوری)کوسیاروں کی پریڈ کے دوران زمین سےآسمان میں منظرکچھ اس طرح سے ہوگاکہ سیارہ مریخ، زہرہ، مشتری،عطارد اورزمین سورج کے فرضی راستےمیں قطاردرقطارنظر آئیں گے۔