چین کی خاتون ایتھلیٹ نے پل اپس کا ریکارڈ قائم کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
چین کی خاتون ایتھلیٹ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی رکشہ ڈرائیور نے بھارتی مارشل آرٹسٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا
چینی خاتون ایتھلیٹ ژی ٹنگ نے امریکی ایتھلیٹ انگا سمننگ سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ پل اپس لگانے کا ریکارڈ چھین لیا ہے۔
ژی ٹنگ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کیے ہیں جبکہ امریکی ایتھلیٹ انگا سمننگ نے 2022 میں ایک منٹ میں 39 پل اپس کرکے گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قدیم ترین اعلیٰ تعلیمی ادارے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کس مسلمان ملک کے نام رہا؟
ژی ٹنگ نے اس حوالے سے گفتگو میں کہا ’اگرچہ میں نے ریکارڈ توڑ دیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ اب بھی بہتری کی گنجائش ہے،اگلی بار میں اس سے بھی زیادہ اسکور کروں گی۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا انگا سمننگ ایتھلیٹ پل اپس چین ژی ٹنگ گنیز ورلڈ ریکارڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا انگا سمننگ ایتھلیٹ پل اپس چین ژی ٹنگ گنیز ورلڈ ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ ایک منٹ میں ژی ٹنگ
پڑھیں:
جسٹس اعجاز سواتی نے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)جسٹس محمد اعجاز سواتی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے جسٹس محمد اعجاز سواتی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سر انجام دیں گے۔اس سلسلے میں تقریب حلف برداری کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جسٹس کامران ملاخیل نے جسٹس محمد اعجاز سواتی سے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا حلف لیا۔تقریب میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبان، سینئر وکلا ء اور وکلاء تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔