پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن، 8 ماہی گیروں کو بچا لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
جیونی کے جنوب میں موجود بلوچ ماہی گیروں کی القادری نامی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، کشتی میں موجود ماہی گیروں نے امداد کے لیے ریڈیو کالز دیں۔ پاک بحریہ کے سیکنگ ہیلی کاپٹر نے سبک رفتاری سے حادثے کے مقام پر پہنچ کر تمام 8 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 8 ماہی گیروں کو بچا لیا۔ جیونی کے جنوب میں موجود بلوچ ماہی گیروں کی القادری نامی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، کشتی میں موجود ماہی گیروں نے امداد کے لیے ریڈیو کالز دیں۔ کشتی کی کال کو جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے بروقت مانیٹر کیا اور پاک بحریہ کے میری ٹائم ہیڈ کوارٹرز سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی۔
پاک بحریہ کے سیکنگ ہیلی کاپٹر نے سبک رفتاری سے حادثے کے مقام پر پہنچ کر تمام 8 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کیا۔ ریسکیو کیے گئے تمام ماہی گیر مقامی بلوچ ہیں جن کو طبی امداد کے لیے گوادر منتقل کیا گیا ہے، ریسکیو کیے گئے ماہی گیروں نے پاک بحریہ سے اظہارِ تشکر کیا۔ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سمندر میں رونما ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ماہی گیروں کو پاک بحریہ کے لیے
پڑھیں:
کرک: ٹریلر اور وین میں ٹکر، 10 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوکرک میں انڈس ہائی وئے پر لکی غنڈکی کے قریب ٹریلر اور وین میں ٹکر سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ ریسکیو افسر کے مطابق ٹریلر مسافر وین پر چڑھ گیا، جس کی وجہ سے کئی مسافر پھنس گئے۔
کراچی کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 10 لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ مقامی افراد اور ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔