سجاول: ڈپٹی کمشنر کا رات گئے سول اسپتال کا اچانک دورہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
سجاول (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے سول اسپتال کا اچانک دورہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سول اسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات، اسٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی سہولیات کے متعلق معلومات لی۔ ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے اسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ اسپتال میں مریضوں کو بہتر علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی سمیت ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور عملے کی ہر وقت موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
سانس کی تکلیف، اشرف طائی این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں، ترجمان
اشرف طائی(فائل فوٹو)۔معروف ماہر مارشل آرٹس ماسٹر اشرف طائی این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں۔
کراچی سے ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق اشرف طائی کو سانس کی تکلیف کے باعث لایا گیا تھا۔
ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق گرانڈ ماسٹر طائی کو دل کا عارضہ لاحق ہے، پہلے ہارٹ اٹیک بھی ہوچکا ہے۔
ترجمان این آئی سی وی ڈی نے کہا کہ اشرف طائی کی حالت میں بہتری آنے کے بعد سی سی یو منتقل کیا جائے گا۔
دریں اثنا ترجمان این ائی سی وی ڈی کے مطابق اشرف طائی کو ایمرجنسی سے سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔