صوابی / اسلام آباد / لاہو ر(نمائندگان جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے صوابی (خیبرپختونخوا) میں ضلعی مشران کانفرنس اور اسلام آباد میں نوجوان رہنما راجا عمیر کی دعوتِ ولیمہ اور 3 فروری قومی کشمیر کانفرنس کے انعقاد کے لیے انتظامی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 5 فروری کو پوری قوم پورے ملک میں کشمیر و فلسطین سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ مسئلہ کشمیر و فلسطین کا حل ملت اسلامیہ اور پاکستانی ملت کے لیے رگِ جاں کی حیثیت رکھتا ہے۔ 3 فروری کو قومی کشمیر کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کے قومی دینی رہنماؤں اور آزاد جموں و کشمیر آل پارٹیز حریت کانفرنس، سینئر سفارت کاروں، دانش وروں اور سینئر صحافیوں کو مدعو کیا جارہا ہے۔ غزہ میں فلسطینیوں کی مزاحمت، استقامت نے فتح کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے بہادر مظلوم کشمیریوں کو مستقبل میں کامیابی کی روشنی مل گئی ہے۔ مشاورتی اجلاس میں خالد رحمن، ڈاکٹر محمد مشتاق خان، عبدالرشید ترابی، انجینئر نصراللہ رندھاوا، ڈاکٹر خالد محمود، غلام محمد صفی، زبیرصفدر اور دیگر رہنما موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے صوابی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے مابین مضبوط، پائیدار، بااعتماد تعلقات خطے کے امن و سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں۔ افغانستان میں ازسرنو امریکا، بھارت اور اسرائیل کے اثرات بڑی بدقسمتی ہوگی۔ افغانستان کی طالبان قیادت افغانستان کو غلبہ اسلام، اتحادِ اُمت اور استعماری دشمن قوتوں سے پاک سرزمین بنائیں۔ دُنیا میں توسیع پسندی اور یک محوری ڈاکٹرائین نہیں چل سکتا، ‘جیو اور جینے دو’ کا اصول ہی انسانوں کو تحفظ دے گا۔ امریکا دُنیا میں اپنی ساکھ اور اعتماد کھوچکا ہے، ہر آنے والا دِن امریکا کے خلاف مزاحمت کو بڑھا رہا ہے۔ امریکی صدر کو امریکا کی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور امریکا کو جنگی جنون سے نجات دلانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی، بدامنی، تاجروں اور عوام کے جان، مال، عزت کے لیے بڑھتے خطرات تشویشناک ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسلام آباد کی مجلس مشاورت میں ملی یکجہتی کونسل امن کا لائحہ عمل دے گی۔ جماعت اسلامی ہی خیبرپختونخوا کے عوام کی اولین چوائس بنانے کے لیے جماعت اسلامی کے کارکنان دِن رات محنت کریں۔لیاقت بلوچ نے صحافیوں اور معززین کے سوالات کے جواب میں کہا کہ مفاہمت، مذاکرات، اقرار و انکار پراسرار کھیل بنا ہوا ہے، اِس وجہ سے سیاست، جمہوریت کے لیے خطرات کے سائے بڑھ رہے ہیں۔ جاگیردارانہ، سرمایہ دارانہ اور مفاد پرستانہ ذہنیت و نظام کے خلاف عوام بغاوت پر آمادہ ہیں۔ ملک کا معاشی نظام غریب اور سفید پوش طبقے کے لیے موت کا کھیل بن گیا ہے۔ بجلی، گیس، تیل اور ٹیکسوں کا بوجھ ناقابل برداشت ہے۔ شرحِ سود میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف اقدامات کے باوجود عوام کو سستی بجلی دینے میں حکومت خود بڑی رکاوٹ ہے۔ آئی ایم ایف کی بدترین شرائط کے سامنے حکومتی سرنڈر قومی معیشت کو مفلوج کرچکا ہے۔ وزیراعظم اور اقتصادی ٹیم کے بیرونی دورے سیرسپاٹے ہیں، دوسری طرف تباہ حال معیشت میں سرکاری افسران کے لیے اربوں کی گاڑیوں کی خریداری، ممبران اسمبلی و پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات میں بے تحاشا اضافہ، سرکاری محکموں میں کرپشن اور مفت خوری اقتصادی نظام کو کینسر زدہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ ملک کے اندر خودانحصاری کے فروغ اور عیاشیوں سے انکار کا نظام لائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ کے لیے

پڑھیں:

بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے کا سترھواں روز

فائل فوٹو

مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی کا دھرنا سترہواں روز بھی جاری ہے۔

بی این پی کا دھرنے کے مقام پر پیر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کانفرنس میں صوبے کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تمام گرفتار خاتون کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے لک پاس کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ کو کنٹینرز لگا کر بند کیا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاپتہ افراد کی بازیابی اور سیاسی قیدیوں کی فی الفور رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں، لیاقت بلوچ 
  • قومی اسمبلی میں فلسطینی عوام کےساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئےمتفقہ قراردادمنظو ر
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا پروفیسر خورشید کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • پنجاب میں کل کاشتکار احتجاج کریں گے: لیاقت بلوچ
  • امریکا کے غلاموں کیخلاف تحریک کی قیادت کراچی کریگا، حافظ نعیم الرحمٰن
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش
  • بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے کا سترھواں روز
  • جے یو پی کراچی کے تحت اسرائیل مردہ باد ریلی، عوام کا فلسطینی مظلومین سے اظہارِ یکجہتی
  • جمعیت علمائے پاکستان کی زیر قیادت اسرائیل مردہ باد ریلی، عوام کا فلسطینی مظلومین سے اظہارِ یکجہتی
  • بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ مقبوضہ کشمیر عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے، حریت کانفرنس