میلبورن(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیاکی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مکسڈڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی کمبرلی بریل اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیٹرک اسمتھ پر مشتمل ہم وطن میزبان حریف جوڑی کو شکست دی ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چائنا میڈیا گروپ “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” آسٹریلیا کی خصوصی تقریب کا میلبورن میں انعقاد

چائنا میڈیا گروپ “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” آسٹریلیا کی خصوصی تقریب کا میلبورن میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز


برلن ,:
آسٹریلیا میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب میلبورن میں منعقد ہوئی۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھئین نے ویڈیو لنک کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں کے افراد کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

میلبورن میں چین کے قونصل جنرل فانگ شن وین، وکٹوریہ کے گورنر کے نمائندے پال ہیمر اور ڈائریکٹر سوشل امپیکٹ اینڈ اسٹریٹجک پارٹنرشپس وکی ریڈ نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔چین اور آسٹریلیا کی جانب سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباًً 200 مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔

شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار چینی قوم کے سب سے اہم روایتی تہواروں میں سے ایک ہے۔ یہ خاندان کے اتحاد،قومی امن و خوشحالی اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے گہرے جذبات اور ثقافتی مفہوم رکھتا ہے۔ یہ تہوار نہ صرف اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ عالمی دن بن گیا ہے بلکہ گزشتہ سال اسے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ۔

” چائنیز نیو ایئر ” عالمی سطح پر تہذیب کے پھولوں میں اپنی ایک منفرد کشش کے ساتھ کھلتا ہے. رواں سال کا چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا اسپرنگ فیسٹیول کے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد پہلا اسپرنگ فیسٹیول گالا ہے۔ 82 زبانوں میں نشریات سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے، اور چائنا میڈیا گروپ

کے“5G+4K/8K+AI”تکنیکی جدت طرازی کے نتائج کو استعمال کرتے ہوئے ، اس گالا کے ذریعے چینی اور غیر ملکی ناظرین کو ” خوش قسمتی اور مسرت” پر مبنی ایک منفرد ثقافتی دعوت پیش کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چائنا میڈیا گروپ “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” آسٹریلیا کی خصوصی تقریب کا میلبورن میں انعقاد
  • آسٹریلین اوپن سے باہر ہونیوالی ٹینس اسٹار نے طلاق کا اعلان کردیا
  • آسٹریلین اوپن سے باہر ہونے کے بعد ٹینس اسٹار نے طلاق کا اعلان کردیا
  • آسٹریلین اوپن، ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا اورمیڈیسن کیز سنگلز فائنل میں
  • ویمنز پریمیئر لیگ 14فروری سے بھارت میں شروع ہوگی
  • 70 سے زائد مال بردار گاڑیوں پر مشتمل قافلہ امدادی سامان لے کر کرم پہنچ گیا
  • چیمپئینز ٹرافی؛ اوپننگ کیلئے فخر اور شان کی جوڑی مضبوط دعویدار بن گئی
  • ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن سیمی فائنل میں ریٹائرمنٹ لے لی
  • 3 روزہ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہو گا