ملتان ، بزرگ پر ایس ایچ او کے تشدد کی وڈیو وائرل کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ملتان (صباح نیوز)ملتان کے علاقے میں بزرگ شہری پر ایس ایچ او کے تشدد کی وڈیو وائرل ہو گئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا ۔شہری موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اس دوران ایس ایچ او نے اسے موٹر سائیکل سے نیچے گرا دیا۔بعد ازاں سی پی او نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او شفیق کو معطل کر دیا۔علاوہ ازیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا اور کہا کہ یہ واقعہ افسوس ناک ہے، پولیس کو کسی پر تشدد کا حق نہیں،مریم نواز نے پولیس افسر کے تشدد کا نوٹس لیا اور اسے معطل کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایچ او کا نوٹس
پڑھیں:
ایل پی جی باؤزر دھماکے؛ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا سخت نوٹس، چئیرمین اوگرا ذاتی حیثیت میں طلب
اسلام آباد:ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی ایل پی جی باؤزر میں دھماکوں کے واقعات پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے چئیرمین اوگرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
کیبنٹ سیکرٹریٹ کمیٹی نے اوگرا سمیت تمام متعلقہ اداروں سے جواب بھی طلب کر لیا۔
نوٹس میں کہا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی باؤزر میں دھماکوں سے ملتان میں قیمتی جانوں کا ضیاء ہوا، دھماکوں کے باعث 6 ہلاکتیں اور 38 افراد زخمی ہوئے، باؤزر پھٹنے سے گھروں سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا۔
مزید پڑھیں؛ ملتان، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 6 افراد جاں بحق، 39 زخمی
اوگرا کی جانب سے غیر قانونی باؤزر کی روک تھام سے متعلق اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ تین روز کے دوران مختلف شہروں میں ایل پی جی باؤزر پھٹنے سے دھماکے ہوئے تھے۔ باؤزر پھٹنے کا پہلا واقع ملتان جبکہ دوسرا ڈیرہ غازی خان میں ہوا تھا۔