اوگرا نے ملتان کے قریب ایل پی جی باوزر میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اوگرا) نے ملتان کےقریب ایل پی جی باؤزر میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
اوگرا نے اس حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے ایل پی جی کے آگ اور دھماکے کا واقعہ صنعتی اسٹیٹ ملتان کے قریب پیش آیا۔
اوگرا کے ترجمان کے مطابق واقعہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔
ریسکیو حکام کے مطابق باؤزر کے ٹکڑے قریبی آبادی پر گرنے سے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اوگرا کے ترجمان کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک غیرقانونی مقام پر ایل پی جی باؤزر سے سلنڈرز میں ایل پی جی منتقل کی جا رہی تھی، اس غیرقانونی اور غیرمحفوظ عمل کے دوران باؤزر سے بہت زیادہ دیر تک ایل پی جی کا اخراج ہوا۔
اوگرا ترجمان کے مطابق تحقیقات کیلئے انسپکٹر تعینات کیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ اور حالات معلوم کیے جاسکیں، تحقیقات اور رپورٹس کی تکمیل کے بعد اوگرا سخت کارروائی کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اوگرا نے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
اوگرا نے اپریل 2025 کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ ہوا، ایس ایس جی سی ایل ٹرانسمیشن قیمت میں 5.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ ایس ایس جی سی ایل ڈسٹری بیوشن قیمت میں 1.06 فیصد کمی ہوئی۔
اوگرا کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے ہو گا، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قیمتوں میں فرق کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ اور یو ایف جی میں کمی ہے۔