شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا، سلمان اکرم راجا کو پھر آڑے ہاتھوں لیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا کو سیکریٹری جنرل نہ ماننے پر جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔
شیر افضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو شوکاز نوٹس کا تحریری جواب ارسال کیا ہے، جس میں سلمان اکرم راجا پر ایک بار پھر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں مجھ سے متعلق سب نے غلط خبر چلائی، 15 دن تک میڈیا کا بائیکاٹ کرتا ہوں، شیر افضل مروت
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجا سے متعلق میرے بیان پر پارٹی کی جانب سے مجھے شوکاز نوٹس بھیجا گیا اور کہا گیا کہ آپ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ سلمان اکرم راجا نے جو تبصرہ کیا تھا وہ پارٹی میں میری ساکھ کو نقصان پہنچانے والا تھا، اب بھی اگر ان کے اقدامات پر قابو نہ پایا گیا تو پی ٹی آئی تقسیم ہو جائےگی۔
انہوں نے لکھا کہ پنجاب کے ایک ایم پی اے نے پہلے بھی عمران خان کو میرے متعلق گمراہ کیا تھا، جس پر وضاحت کا موقع دیے بغیر مجھے پارٹی سے نکالا گیا۔
شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس میں قیادت سے شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے پارٹی فورمز پر خدشات اٹھائے لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اب امید ہے کہ میرے خدشات دور کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا نے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی تھی، جس پر پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں شیر افضل مروت کو آخری موقع دے رہے ہیں، اگر باز نہ آئے تو کارروائی ہوگی، سلمان اکرم راجہ
شوکاز نوٹس جاری ہونے پر شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ عمران خان اگر پارٹی سے نکالنا چاہتے ہیں تو نکال دیں، یہ جو آئے روز کے شوکاز نوٹسز ہیں میں ان سے تنگ آگیا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آڑے ہاتھوں لیا بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی چیئرمین پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا شکوہ شوکاز کا جواب شوکاز نوٹس عمران خان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی چیئرمین پی ٹی ا ئی سلمان اکرم راجا شکوہ شوکاز کا جواب شوکاز نوٹس وی نیوز شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا شوکاز نوٹس پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ کریمنل کارروائی کو اس موقع پر حکمِ امتناع دینے کی کوئی عدالتی نظیر موجود نہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ
جسٹس راجا انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ دوسرے فریق کو آ جانے دیں دونوں کو سُن کر دیکھ لیتے ہیں۔ آپ کی درخواست پر نوٹس کرکے دوسرے فریق کو بھی سن لیتے ہیں۔ سلمان صفدر نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو کارروائی روکنے کا بھی حکم دیا جائے۔
سلمان صفدر نے کیس دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اس سے پہلے اس کیس سے متعلق 5 درخواستیں سن چکے ہیں۔ مناسب ہوگا کہ یہ عدالت بریت کی درخواستیں بھی اُسی عدالت میں واپس بھیج دے۔
جسٹس راجا انعام امین منہاس کا کہنا تھا کہ وہ ضمانت کی درخواستیں تھیں یہ الگ معاملہ ہے۔ یہ عدالت کیس سُنے گی۔ آپ کیس کے میرٹس پر دلائل دیں، لمبی تاریخ نہیں دیں گے۔ سلمان صفدر نے کہا کہ مطلب آج میں یہاں سے کچھ لے کر نہیں جا رہا۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت پانے والے عمران خان ایک دوسرے مقدمے میں گرفتار قرار
سلمان صفدر نے 27 جنوری کی تاریخ دینے کی استدعا کی جس پر جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کہا سوموار کو تو میرے لیے ممکن نہیں، سلمان صفدر بولے پھر منگل کا دن رکھ لیں۔
عدالتی اسٹاف نے سماعت کے لیے 4 فروری کی تاریخ دی تو سلمان صفدر نے کہا کہ یہ تو 2 ہفتے ہو جائیں گے، پھر تو کوئی فائدہ نہیں۔ اس پر عدالت نے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی توشہ خانہ 2 کیس جسٹس راجا انعام امین منہاس جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سلمان صفدر