خیبرپختونخوا؛ اراضی میں جعلی انتقالات پر کارروائی، پٹواری سمیت 3 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں وراثتی اراضی میں جعلی انتقالات پر کارروائی میں پٹواری سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو رزڑ ضلع صوابی میں وراثتی اراضی میں جعلی انتقالات کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں جس پر تفصیلی انکوائری شروع کی گئی۔
انکوائری میں وراثتی اراضی میں ریونیو اسٹاف کی ملی بھگت سے جعلی انتقالات ثابت ہوگئے۔ جعلی انتقالات کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر میں نامزد خالد عثمان پٹواری، حامد حسین اور شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعلی انتقالات
پڑھیں:
اسلام آباد میں انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش پر پانچ نوجوانوں گرفتار
اسلام آباد میں انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش کرنے والے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ای الیون 2 میں انٹرنیشنل فوڈ چین میں گھس کر مشتعل افراد نے نعرے بازی کی فوڈ چین کو بند کروانے کی کوشش کی۔
مشتعل نوجوان عملے کو ڈراتے دھمکاتے رہے جس پر پولیس پہنچ گئی اور پولیس نے فوڈ چین میں گھسنے والے 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا ہے اور صورتحال معمول کے مطابق ہے، نوجوان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔