لاہور ائرپورٹ ‘چینی مسافروں سے 220کلو سور کا گوشت برآمد
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور ( نمائندہ جسارت) کسٹم حکام نے لاہور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے2 غیر ملکی مسافروں سے بھاری مقدار میں سور کا گوشت پکڑ لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق 2 چائینز باشندوں کے سامان سے220 کلو سور کا گوشت اور22 شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں، دونوں مسافروں کو مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام نے حراست میں لے لیا۔ کسٹم حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں چینی باشندے دبئی سے آئے تھے تاہم تلاشی کے دوران ان کے سامان سے سور کا گوشت اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سور کا گوشت کسٹم حکام
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)غیر قانونی قابضین سے خالی کرائے گئے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے قبضے میں لیا گیا سامان واپس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔(جاری ہے)
سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے، یونیورسٹی انتظامیہ حلفیہ بیان جمع کرانے پر سامان واپسی کا سلسلہ شروع کرے گی۔پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں غیر متعلقہ افراد کئی سالوں سے زبردستی رہائش پذیر تھے۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے تعاون سے ہاسٹلز خالی کرانے کیلئے آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران پولیس اور انتظامیہ کو ہاسٹلز سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھیں، پولیس نے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی۔