چین نے غیر ملکی صحافیوں کو سالانہ “دو اجلاسوں” کی کوریج کے لیے مدعو کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز

صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 فروری ہے

بیجنگ :چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بالترتیب 5 مارچ اور 4 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔

پیر کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جنرل آفس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے جنرل آفس نے اعلان کیا کہ وہ چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا میڈیا کوریج کے حوالے سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 فروری ہے۔ نیوز سینٹر 27 فروری کو باضابطہ طور پر اپنے کام کا آغاز کرے گا۔

صحافیوں کی سہولت کے لئے ان دو اجلاسوں کے نیوز سینٹرز کی ویب سائٹس پر بر وقت متعلقہ معلومات جاری کی جائیں گی۔14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے پریس سینٹر کی ویب سائٹ یہ ہے: http://www.

npc.gov.cn، اور 14 ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے تیسرے اجلاس کے پریس سینٹر کی ویب سائٹ ہے: http://www.cppcc.gov.cn.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے “آئیڈیاز کی طاقت چین اور آسیان” کے موضوع پر خصوصی مکالمے کانعقاد

چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے “آئیڈیاز کی طاقت چین اور آسیان” کے موضوع پر خصوصی مکالمے کانعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے ویتنام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کے سرکاری دورے سے قبل چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این، ملائیشین چائنا ایجوکیشن ایسوسی ایشن اور یو ٹی اے آر عبدالرحمن یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر 11 اپریل کو کوالالمپور میں “آئیڈیاز کی طاقت – چین اور آسیان” کے موضوع پر ایک خصوصی مکالمہ منعقد کیا۔

اس دوران مہمانوں نے اپنی تقاریر میں صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ قربت، سچائی، فائدے اور شمولیت کے تصور اور ” چین-آسیان ہم نصیب معاشرے” کی تعمیر کی ترویج پر سیر حاصل گفتگو کی۔

شرکاء نے صدر شی جن پھنگ کے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے حوالے سے بھرپور توقعات ظاہر کیں ، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اس دورے سے چین اور آسیان ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ ملے گا ، چین اور آسیان کے مابین سبز ٹیکنالوجی اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے میں مزید تعاون کو فروغ ملے گا ، اور “گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کو مزید متحد ہونے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے “آئیڈیاز کی طاقت چین اور آسیان” کے موضوع پر خصوصی مکالمے کانعقاد
  • پی ایس ایل؛ شائقین کی “عدم توجہ” نے سوال اٹھادیا
  • وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے “کپتان” کو ٹرول کردیا
  • امریکہ کی جانب سے محصولات کی نام نہاد “باہمی مساوات” دراصل معاشی جبر کی کارروائی ہے، چینی میڈیا
  • دھونی آئی پی ایل تاریخ کے “بوڑھے ترین کپتان” بن گئے
  • سرد جنگ؛ ملتان سلطانز کے مالک نے پھر بورڈ پر “سنگین الزامات” لگادیے
  • پاک اردو مشاورتی اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
  • امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا
  • “امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا
  •  سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت بجٹ اجلاس سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس