گولارچی ،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
گولارچی (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے انسپکٹر شاہجہان لاشاری نے خفیہ اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ تھانہ شہید فاضل راھو کی حدود میں کامیاب کارروائی کرکے کرولا کار سے لاکھوں روپے مالیت کی سفینا کی بڑی کھیپ پکڑ لی یے۔سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرکے کرولا کار سے 25 کٹے سفینا (137500 ساشے) برآمد کرلیے ہیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران گولارچی کے رہائشی سفینا ڈیلر ملزم محمد رفیق میمن، محمد عاطف بروھی اور محمد فیصل حمید بلوچ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران 3 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف تھانہ شہید فاضل راھو پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
لاہور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کرول گھاٹی انڈر پاس پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔
خاتون موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہی تھی، رکشہ ڈرائیور کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی دوسری شادی تھی شبہ ہے کہ شوہر نے قتل کیا، خاتون کا آج شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، مبینہ ملزم فرار ہے۔