WE News:
2025-01-27@19:27:15 GMT

اکشے کمار کے ساتھ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ راہبہ کیوں بنیں؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

اکشے کمار کے ساتھ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ راہبہ کیوں بنیں؟

بالی ووڈ میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے شاندار سفر طے کیا اور بڑے ستارے بننے کی راہ پر تھے۔ تاہم، کچھ رکاوٹوں نے ان کے سفر کو روک دیا۔ آج ہم ایک ایسی اداکارہ کی بات کرتے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں اچھا کام کیا، لیکن آخر کار اپنا مقام برقرار رکھنے میں ناکام رہیں۔

ہم اس اداکارہ کی بات کرتے ہیں جنہوں نے اکشے کمار کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ایشوریا رائے اور سشمیتا سین کو سخت مقابلہ دیا، لیکن جلد ہی انڈسٹری چھوڑ کر راہبہ بن گئیں اور اپنا سر منڈوا لیا۔

مزید پڑھیں: ’مجھے فلم سے نکال دیا گیا تھا‘، اکشے کمار نے’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

انہوں نے 1996 میں فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جس میں اکشے کمار اور ریکھا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم میں انہوں نے جین کا کردار نبھایا تھا۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں برکھا مدان کی۔ انہوں نے 1994 کے فیمینا مس انڈیا مقابلے میں ایشوریا رائے اور سشمیتا سین کے ساتھ حصہ لیا تھا۔ انہوں نے مس ٹورازم انڈیا کا ٹائٹل جیتا اور مس ٹورازم انٹرنیشنل کے ابتدائی مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

رام گوپال ورما نے انہیں بعد میں اپنی فلم ’بھوت‘ میں کاسٹ کیا، جس میں انہوں نے بھوت کا کردار ادا کیا۔ یہ فلم بہت بڑی ہٹ ثابت ہوئی، اور برکھا کو ان کے کام کے بعد شہرت ملی۔ اس فلم کے بعد وہ ہر گھر میں پہچانی جانے لگیں اور ان کی کارکردگی کو بہت سراہا گیا۔

مزید پڑھیں: ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق، امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی

تاہم، اس کے بعد ان کی کامیابی کی کہانی تھم گئی۔ بعد میں انہوں نے کچھ پنجابی فلموں میں کام کیا، لیکن وہاں بھی وہ خود کو قائم نہیں کر سکیں۔ پھر انہوں نے ’گولڈن گیٹ ایل ایل سی‘ کے نام سے ایک پروڈکشن اور ڈسٹریبیوشن کمپنی قائم کی، تاکہ باصلاحیت آزاد فلم سازوں کو فروغ دیا جا سکے۔

فلموں کے بعد برکھا نے ٹیلی ویژن کا رخ کیا اور قریباً 20 شوز میں کام کیا، لیکن یہ کوشش بھی کامیاب نہیں ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا چھوڑنے اور 2012 میں بدھ راہبہ بننے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بدھ مت کو اپنایا اور دلائی لاما کی پیروکار بن گئیں۔ نام بدل کر ’وین گیالتن سامٹن‘ رکھ لیا اور 4 نومبر 2012 کو راہبہ کے عہد کی رسم مکمل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشوریا رائے بالی ووڈ بدھ راہبہ برکھا مدان بھوت رام گوپال ورما سشمیتا سین کھلاڑیوں کا کھلاڑی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشوریا رائے بالی ووڈ بدھ راہبہ برکھا مدان رام گوپال ورما سشمیتا سین کھلاڑیوں کا کھلاڑی اکشے کمار انہوں نے کے بعد

پڑھیں:

بھارتی اداکارہ امیشاپٹیل نے عمران عباس سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستانی اداکار عمران عباس کے ساتھ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 49 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے عمران عباس کے ہمراہ شادی کی زیرِ گردش افواہوں پر بھی بات کی۔انہوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار کے ساتھ اپنے تعلقات کی نوعیت کو واضح کیا اور زیرِ گردش قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تقریبات میں ملتے ہیں، خاص طور پر بیرونِ ملک تقریبات میں، ہم اچھے دوست ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں، لوگوں کو صرف باتیں بنانے کا موقع چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر 2 اچھے لوگ ایک ساتھ نظر آ جائیں تو افواہیں شروع ہو جاتی ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ سنگل ہیں، میں بھی سنگل ہوں، اس لیے لوگوں نے ہماری شادی کی قیاس آرائیاں شروع کر دیں، جس کا تصور یا وجود ہی نہیں ہے، اسی لیے تو انہیں افواہیں کہا جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ؛ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 154پر ڈھیر

متعلقہ مضامین

  • معروف اداکار نے 58 سال کی عمر میں بھی شادی کیوں نہ کی۔۔؟ اصل وجہ بھی بتادی۔
  • اداکارہ مریم نور نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
  • دیپیکا یا ریکھا؟ مداح ریمپ واک دیکھ کر کنفیوژن کا شکار
  • اکشے کمار کی ”اسکائی فورس“ میں نسلی شناخت کا تنازعہ، کوڈاوا کمیونٹی میں غصہ
  • ٹرمپ اور پاکستانی… کیوں ہے کھینچاتانی؟
  • بھارتی اداکارہ امیشاپٹیل نے عمران عباس سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
  • سندھ میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کے علاوہ کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں: مکیش کمار
  • پیپلز پارٹی نے حکومت کے ساتھ پاؤر شیئرنگ پر مذاکرات کرنے والی کمیٹیاں تحلیل کردی
  • سندھ میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس لگانا ہوں گی، مکیش کمار