عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کی ضمانت منظور کر کے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں جج نے ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی اور زبیر بلوچ کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

ملزم نے وکیل نے کہا کہ رہائی کے بعد زبیر بلوچ کو گھر سے گرفتار کرکے نئے مقدمات درج کئے گئے، زبیر بلوچ 12 سال بعد جیل سے رہا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ زبیر بلوچ کی گھر سے گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھی۔ پولیس کے مطابق زبیر بلوچ کے خلاف دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زبیر بلوچ

پڑھیں:

خیبر: باغ میں آپریشن، خوارج کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس آپریشن میں خوارج کے سرغنہ عزیز الرحمٰن عرف قاری اسماعیل اور مخلص سمیت 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوت اور عزم کے ساتھ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی چنیوٹ کے علا قہ چناب نگر میں کامیاب کارروائی
  • گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت، عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی
  • اسلام آباد: 4 کروڑ کی ڈکیتی کرنیوالا افغانی ڈکیت گینگ 24 گھنٹوں میں گرفتار
  • خیبر: باغ میں آپریشن، خوارج کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت ہلاک
  • دھماکا خیز مواد و غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز: عزیر بلوچ کے بھائی کو رہا کرنیکا حکم
  • شبلی فراز، بیرسٹرگوہر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 4 فروری تک توسیع
  • ہمسایہ ملک نے کہا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے آپ کو سپورٹ کرینگے: بلوچ کمانڈرز
  • لیاری آگرہ تاج کالونی مسجد روڈپرسیوریج کانظام عرصہ دراز سے درہم برہم ہے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: جوڈیشل کسٹڈی پر قید ملزمان کی عدالتی پیشیاں یقینی بنانے کی ہدایت