سائنسدانوں نے کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
تہران: ایرانی سائنسدانوں نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے جدید ریڈیو فارماسیوٹیکل تیار کیا ہے جو پورے غدودی نظام میں کینسر کے پھیلاؤ کو اسکین کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے وابستہ ادارے ”اپرین سما فارمڈ“ نے ٹیکنیٹیم نامی موثر مادہ تیار کرکے ایران کو کینسر کی تشخیص کی جدید ٹیکنالوجی کا حامل دوسرا ملک بنا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تشخیصی ریڈیو فارماسیوٹیکل۔ تلمانوسپٹ کے نام سے جانی جانے والی اس پروڈکٹ کو کینسر کی تشخیص اور علاج کے شعبے میں ایک بڑا قدم سمجھا جاتا ہے۔ اسکی مدد سے کینسر کی تشخیص کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کینسر کے پھیلاؤ کے اہم راستوں میں سے ایک غدودی نظام کے ذریعے کینسر کے خلیوں کی منتقلی ہے۔ جس کے لئے چھاتی، پھیپھڑوں اور تولیدی نظام میں سرجنز کو غدودی خلیوں کی درست تشخیص ضروری ہے اور یہ کام سرجن ریڈیو فارماسیوٹیکلز کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ یہ پروڈکٹ طبی مراحل میں کامیابی سے گزرنے کے بعد کلینکل مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کینسر کے
پڑھیں:
مفت سولر پینل اسکیم میں درخواست کاسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
مفت سولر پینل اسکیم میں درخواست کی حیثیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا ، جس کے زریعے آپ جان سکیں گے کہ آپ کی درخواست منظور ہوئی یا مسترد؟ تفصیلات کے مطابق مفت سولر پینل اسکیم آغاز سے ہی عوام کی توجہ حاصل کر رہی ہے، اسکیم کا 6 دسمبر 2024 کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا، جس کا مقصد ایسے صارفین کو فائدہ پہنچانا ہے، جو ماہانہ 100 سے 200 یونٹ بجلی استعمال کررہے ہیں۔مفت سولر پینل اسکیم میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 جنوری 2025 تھی، اگر آپ نے اس اسکیم کے لیے درخواست دی ہے تو آپ اپنی درخواست کی منظوری یا مسترد ہونے کی حیثیت حیثیت کیسے چیک کر سکتے ہیں
درخواست کی حیثیت چیک کرنے کا طریقہ
اسکیم میں درخواست کی حیثیت کو چیک کرنے کے لیے آپ کو آفیشل سی ایم سولر اسکیم پورٹل پر جانا پڑے گا۔سی ایم ایس پورٹل یا ایم سی ایس ایپلیکیشن پر اپنے رجسٹرڈ ای میل اور پاس ورڈ کے ساتھ لاگ ان کریں ، پھر ڈیش بورڈ پر ایپلیکیشن اسٹیٹس سیکشن پر جائیں۔جہاں آپ اپنی درخواست کی موجودہ حیثیت کا جائزہ لیں، جو مسترد یا منظور شدہ کے طور پر ظاہر ہوگا۔
اسٹیٹس چیک کرنے کے متبادل طریقے
اگر آپ آن لائن پورٹل تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں، تو اپنی حیثیت چیک کرنے کے متبادل طریقے بھی اپنا سکتے ہیں۔
ایس ایم ایس نوٹیفکیشن
ایس ایم ایس کے ذریعے درخواست دینے والے درخواست دہندگان کو ان کی درخواست کی حیثیت کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹس موصول ہوں گی۔
ہیلپ لائن سپورٹ
آپ اپنی شناختی کارڈ یا حوالہ نمبر کے ساتھ ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ اپنی درخواست کی حیثیت کے بارے میں معلوم کریں