سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب، زرعی انکم ٹیکس قانون کی منظوری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا جس میں زرعی انکم ٹیکس کے مسودہ قانون کی منظوری لی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس 3 فروری کو طلب کرلیا گیا، کابینہ اجلاس میں اہم قانون سازی پر غور و فیصلہ کیا جائے گا، سندھ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا ابھی جاری نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ اجلاس سے مجوزہ مسودہ قانون کی منظوری لی جائے گی، سندھ کابینہ اجلاس صبح 9 بجے ہوگا۔
کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس کل 10بجے بلایا گیا ہے۔
امکان ہے کہ کل ہی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ ایگریکلچر انکم ٹیکس ایکٹ پیش کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کابینہ اجلاس سندھ کابینہ کا اجلاس
پڑھیں:
05 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا اعلان، کابینہ اجلاس میں فیصلہ
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت نے عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے صحت کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا، جس کے بعد وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ کے مطابق، کابینہ نے عام شہریوں کے علاج و معالجے کے لیے صحت کارڈ، ہنرمند نوجوانوں کے لیے قرض اسکیم اور بلدیاتی نمائندوں کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔
اس کے ساتھ ہی، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے وزیر آئی ٹی ضیاء القمر کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی، جبکہ ہائر ایجوکیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کے لیے پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ 05 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منفرد انداز میں منایا جائے گا، جب کہ اسپیکر اسمبلی پر حملے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے یہ بھی واضح کیا کہ بینک آف آزاد جموں و کشمیر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسیوں کے مطابق کام کر رہا ہے۔
علاوہ ازیں، کابینہ نے بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے، تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ سے بھارت کی کسی بھی قسم کی مداخلت یا شرانگیزی کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔