کشتی حادثات: انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، تحقیقات کا دائرہ وسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی طریقوں سے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے حالیہ کارروائی میں مزید سات ڈ ی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کو تحویل میں لیا جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ سہولتکاری میں ملوث ملزم کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

حراست میں لیے گئے مسافروں میں مہتاب، محمد خلیق، گل شاہ میر، وسیم، علی حسن، بلاول اقبال اور عمر فاروق شامل ہیں، ان افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں، بشمول گجرات، شیخوپورہ، سیالکوٹ، منڈی بہاءالدین، نارووال اور راولپنڈی سے ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک اہم سہولت کار عبدالغفار کو بھی گرفتار کر لیا ہے، تحقیقات کے دوران مزید ایجنٹوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں ملوث

پڑھیں:

ایف آئی اے کے سربراہ احمد اسحٰق جہانگیر عہدے سے برطرف

یونان میں کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کی اموات کے شروع کی گئی تحقیقات میں سست رفتاری پر برتنے پر ڈی جی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں سست رفتاری پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سربراہ احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کی اموات کے شروع کی گئی تحقیقات میں سست رفتاری پر برتنے پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے فارغ کردیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • مراکش کشتی حادثہ، ایف آئی اے نے مزید7ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو تحویل میں لے لیا
  • کشتی حادثات: انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع
  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار، مزید کارروائیاں متوقع
  • انسانی سمگلنگ: کمزور تحقیقات، ڈی جی ایف آئی اے کو ہٹا دیا گیا
  • میرپورخاص،پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا
  • یونان کشتی حادثے کی سست تحقیقات پر سربراہ ایف آئی اے کی چھٹی
  • وزیراعظم نے یونان کشتی حادثے کی سست تحقیقات پر سربراہ ایف آئی اے کی چھٹی کردی
  • ایف آئی اے کے سربراہ احمد اسحٰق جہانگیر عہدے سے برطرف
  • ڈی جی ایف آئی اے کے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات