اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈی ڈبلیو پی گروپ کی ڈویژن ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے ڈیل پارٹنر ایوارڈ Dell Partner Award جیت لیا. بیسٹ سٹوریج کیٹگری میں ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو دنیاکی صف اول کی کمپنی ڈیل(Dell) کی جانب سے یہ ایوارڈ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی ایک کمپنی کو سروسز فراہم کرنے پر دیا گیا جس میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سٹوریج انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا گیا۔ اس پیچیدہ کام کرنے کے لیے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اور آیپلیکیشن کی ضرورت تھی جسے ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے بزنس سلیوشنز یونٹ نے غیر معمولی مہارت کے ساتھ سرانجام دیا۔اس کامیابی کے ساتھ ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز اپنے شعبے میں ایک خاص مقام بنا چکا ہے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے، ڈی ڈبلیوپی ٹیکنالوجیز کے چیف آپریٹنگ آفیسر روحیل بشیر نے کہا, ”اس ایوارڈ کو حاصل کرنا ہماری کمپنی کی بہترین کارکردگی اور ملک میں جدت لانے کے عزم کا ثبوت ہے۔ دنیا بھر میں مقبول ڈیل ٹیکنالوجیز کا یہ ایوارڈ حاصل کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہے اس کو حاصل کرنے سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور ہم آئندہ بھی اپنے صارفین کی جدید ترین ضروریات کو پورا کرتے رہیں گے”۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا لیکن آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جس کے بعد طلباء کو جدید ڈیوائس کا بے تابی سے انتظار ہیں تاہم اب تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ حکومت ہونہار طلباء میں 50,000 جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ چیف منسٹر کے لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت طلباء کو 13ویں جنریشن کے کور 7 آئی لیپ ٹاپ ملیں گے، اقلیتی طلبہ اور سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بھی لیپ ٹاپ سے نوازا جائے گا. وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا و طالبات کو آن لائن اپلائی نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائےگا۔

لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے تفصیلات
یونیورسٹی کے 20,000 طلباء، 14,000 کالج کے طلباء، 4,000 ٹیکنیکل اور زرعی کالج کے طلباء اور 2000 میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

اسکیم کے لئے کمپیوٹر سائنس، میڈیسن، انجینئرنگ، سائنس، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئجز، ویٹرنری میڈیسن اور ایگریکلچر میں ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء اہل ہیں۔

لیپ ٹاپ اسکیم میں اپلائی کرنے کا طریقہ
وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا و طالبات کو آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں ، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائے. تصدیق شدہ ڈیٹا ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پنجاب کو جمع کرایا جائے گا، جو منتخب طلباء کی حتمی فہرستیں جاری کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نیوی کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ تقریب، بہترین کارکردگی پر ٹرافیاں تقسیم
  • صحافی عظمت خان کو ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری طلائی تمغے سے نوازتے ہوئے
  • مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
  • ریسکیو 1122 کی آپریٹر نے بذریعہ فون کامیاب زچگی کرانے پر عالمی ایوارڈ جیت لیا
  • ’’پاک قطر انکم پلان‘‘ کی درجہ بندی A+ سے AA- کر دی گئی
  • 2030 تک پاکستان جی-20 کا حصہ بن جائے گا: اسحاق ڈار
  • چین پاکستان کا اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • تیسرا ٹی 20: انگلینڈ نے بھارت کو 26 رنز سے شکست دے دی
  • آئی سی سی نے 2024 کے بہترین کرکٹر کا اعلان کردیا