2025-03-09@22:41:30 GMT
تلاش کی گنتی: 8582

«اور میانداد»:

(نئی خبر)
    مقبوضہ جموں کشمیر میں اسلامی کتب ضبط کر نے پر شدید احتجا ج جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دارالحکومت سری نگر سے شروع ہونے والا چھاپوں کا سلسلہ مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں پھیل گیا ہے۔ مسلم رہنماؤں نے اس اقدام کو مذہبی لٹریچر پر بلا جواز حملہ قرار دیا ہے۔ مقبوضہ ریاست میں پولیس نے بظاہر یہ تاثر دینے کی کوشش کی تھی کہ ایک کالعدم تنظیم کے نظریات پھیلانے والی کُتب کے خلاف یہ کارروائی کی جا رہی ہے، تاہم مقامی کُتب فروشوں نے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ضبط کی جانے والی کتابوں میں جماعتِ اسلامی کے بانی ابو الاعلیٰ...
    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ آئی ایم ایف کا وفد وزارتِ خزانہ پہنچ گیا، وفد کی قیادت نیتھن پورٹر کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔
    چیمپئنز ٹرافی کے ناک آؤٹ مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے دبئی میں کھیلے جا رہے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو جیت کر چیمپئن بننے کے مشن میں آج سے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ مقابلہ دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔اس بڑے سیمی فائنل میں ایک جانب ٹیسٹ اور ون ڈے کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا تو دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ چیمپئن بھارت ہے اور ماہرین ایونٹ جیتنے کے لیے ایک بار پھر بلیو شرٹس کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان،...
    وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم آج ملاقات ہوگی۔ گزشتہ روز وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ ہوگئی تھی، تاہم آج دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت متوقع ہے۔بلاول بھٹو حکومت سے ہونے والے معاہدوں پر اپنی جماعت کے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔
    بھارت کے علاقے کیرالہ میں بیجو نامی شخص نے اپنی بیوی اور اس کے دوست کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا۔ شوہر نے یہ جرم اپنی بیوی کے واٹس ایپ پر ’کِس ایموجی‘ دیکھ کر انجام دیا۔ ’کِس ایموجی‘ دوست کی طرف سے اس کی بیوی کو بھیجے گئے پیغام موجود تھا۔ پولیس کے مطابق بیجو نام کے ملزم (شوہر) کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کلنجور کا رہنے والا ہے۔ مقتولین کی شناخت ویشنوی (28 سال) اور اس کے دوست وشنو (30 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: ’تھمس اپ ایموجی‘ بھیجنے والے کینیڈین کسان کو بھاری جرمانہ بھرنا پڑگیا پولیس نے بتایا کہ وشنوی کے شوہر بیجو (32 سال) کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی ویشنوی...
    کراچی (نیوز ڈیسک) فروری میں ٹیسلا کے حصص گرنے سے ایلون مسک کو اربوں کا نقصان ہوا جس کا فائدہ مارک زکر برگ کو ہوا اور وہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے تاہم ایلون مسک امیر ترین افراد کی فہرست میں اول نمبر پر ہی رہے۔ فوربز کے مطابق یکم مارچ تک دنیا کے سرفہرست دس امیر ترین افراد میں ایلون مسک پہلے نمبر پر ہیں یہ اعزاز ان کے پاس مئی 2024 سے ہے۔ فروری کے آخر میں ایمیزون کے بانی اور چیئرمین جیف بیزوس نمبر 2 سے دنیا کے نمبر 3 امیر ترین بن گئے۔ بل گیٹس 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہو گئے۔ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے آٹھ...
    قابض حکام اور بھارتی ایجنسیوں کے دبائو کے باعث ہی سینئر قانون دان اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر میاں عبدالقیوم کو اپنا مقدمہ لڑنے کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر سے باہر کے وکلاء کو لانا پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وکلاء کا کہنا ہے کہ دہلی کی مسلط کردہ منوج سنہا انتظامیہ کے شدید دبائو کے باعث وہ سیاسی مقدمات نہیں لڑ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس صورتحال سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو درپیش اہم قانونی اور انسانی حقوق کے مسائل کی عکاسی ہوتی ہے جہاں وکلاء کو بی جے پی کی حکومت اور بھارتی ایجنسیوں سے شدید دبائو کا سامنا...
    جرمنی کے ممکنہ چانسلر کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی کہ امریکہ یورپ میں موجود رہے، لیکن ہمیں اپنی دفاعی حکمت عملی پر زیادہ انحصار کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے ممکنہ چانسلر فریڈرش مرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دی۔ مرز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ٹرمپ کا رویہ غیر متوقع اور غیر مددگار تھا۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی کو جھڑک دیا اور کہا کہ وہ امریکی مدد پر زیادہ "شکر گزار" نہیں...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت کا کامیاب پہلا سال, ایک برس مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کی کارکردگی کے جائزے کے لیے خصوصی اجلاس طلب،آج وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف حکومت کا ایک برس مکمل ہونے پر خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے.  وزیراعظم اور کابینہ، عوام کے سامنے  ایک سال کی کارکردگی پیش کریں گے. اجلاس میں متعلقہ وزراء، خزانہ، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے.  خصوصی اجلاس میں زندگی کے مختلف شعبوں بشمول  کاروباری حضرات، چیمبرز کے نمائندگان،  خواتین، طالب علموں اور دیگر شعبوں سے شہریوں کو مدعو کیا گیا ہے، تاکہ وہ اجلاس کا خود مشاہدہ کریں اور پچھلے ایک سال میں  حکومتی...
    امریکی صدر کے اس اقدام سے کینیڈا میں تیار وہ تمام اشیا جو امریکا بھیجی جاتی ہیں، انکی تیاری میں کمی ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ملازمتیں ختم ہونگی، افراط زر بڑھے گا اور الیکشن کے سال میں اقتصادی تباہی درپیش ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ ٹیرف کے معاملے پر کینیڈا اور میکسیکو سے ڈیل ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف آج سے نافذ ہوگا اور چین سے اشیا کی امریکا درآمد پر بھی اضافی چارجز آج سے نافذ کیے جائیں گے، اس اقدام سے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے کینیڈا میں تیار وہ تمام اشیا...
    دبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل کا مرحلہ آج سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے پہلا سیمی فائنل بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمں شامل ہیں بھارت نے گروپ کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی۔سیمی فائنل کا ایک میچ دبئی جبکہ دوسرا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،جبکہ پانچ مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔ سیمی فائنل میں جیتنے والی دو ٹیموں کے درمیان 9 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا، اگر بھارت نے رسائی حاصل کی تو فائنل دبئی میں ہی کھیلا جائے...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج دبئی میں کھیل جائے گا، جس کیلئے کرس گیفنی نے اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائر کے طور پر فرائض نبھائیں گے جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر اور اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔ مزید پڑھیں: کانگریس ترجمان نے جلدی آؤٹ ہونے پر روہت شرما کو موٹا قرار دے دیا اسی طرح دوسرا سیمی فائنل، جو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا وہاں کمار دھرماسینا اور پال ریفل آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کا ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سکواڈ تشکیل دیدیا ہے ۔ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹوینٹی ون ڈے سکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے ، سلیکشن کمیٹی کے ممبر عاقب جاوید کی جانب سے کل پریس کانفرنس میں سکواڈ ریلیز کیئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ قومی ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں بہت تبدیلیاں کی گئیں ہیں جس کا اعلان کل پریس کانفرنس کے دوران کیئے جائے گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، پاکستان کے نمایاں فاسٹ باولرز شاہین شاہ آفریدی، حارث روف کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں...
    ملکہ کوہسار مری، گلیات، وادی کاغان ناران اور آزاد کشمیرک ی وادی نیلم میں شدید برفباری سے بیشتر سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ مری اور گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ ایبٹ آباد گلیات میں شدید برفباری کے باعث نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند کیے جانے کے بعد مقامی افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر مری جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ سترہ میل ٹول پلازہ اور لوئر ٹوپہ سے مری ایکسپریس وے بند کرکے برف صاف کی جا رہی ہے۔ محکمہ ہائی وے کی مشینری تمام رابطہ شاہراہوں کو کلیئر کرنے میں...
    اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان  پیر کو ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کی گئی  ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے 2 روز میں بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد آنے پر ملاقات کا امکان ہے۔
     اسلام آباد( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت آج مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، ملکی معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی اور ملکی مفاد میں فیصلے کئے، عوام انتشار نہیں خوشحالی چاہتے ہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج خود انتشار کا شکار ہیں، آج پوری قوم کے سامنے اپنی ایک سالہ کارکردگی رکھیں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج 4  مارچ 2024ء کو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کو ایک سال مکمل ہو...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروری معقول قیمتوں پر فراہم کرنا حکومت کی اوّل ترجیح ہے۔ اقتصادی اشارے حکومتی کوششوں کی بدولت بہتر ہو رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے اشیائے ضروری کی قیمتوں میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور یقین ظاہر کیا کہ افراطِ زر مزید کم ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال مکمل کر رہی ہے اور اس موقع پر یہ انتہائی خوش آئند خبر ہے۔ مزید پڑھیں: مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکامی پر وزیر خزانہ عہدے سے برطرف انہوں نے کہا کہ یہ بہت حوصلہ افزا بات ہے کہ پچھلے مہینے افراطِ زر 1.5 فیصد تک آ گیا ہے، جو ستمبر 2015 کے بعد سب...
    سعودی عرب، ملائشیا، سنگاپور مراکش سمیت مزید 10 ملکوں سے 48 گھنٹے میں مزید 93 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 6 بلیک لسٹ بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 4 بلیک لسٹ اور ویزہ ختم پر 1 کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عمان سے 3 بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر 1 اور ملائشیا سے 1 کو ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں 1 بلیک لسٹ منشیات اور شراب نوشی پر 3 زائد المیعاد قیام پر 2 اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ سنگاپور پاسپورٹ گمشدگی پر 1، موزمبیق سے 1، عراق میں زائد المیعاد قیام 4،...
    واشنگٹن: امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو آج سے عمل میں آئے گا۔ اس کے ساتھ ہی چین سے امریکا کی درآمدات پر اضافی رقوم کا اطلاق بھی کیا جائے گا۔ امریکی صدر نے کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ ٹیرف کے معاملے پر کسی معاہدے کی کوششوں کو ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی ڈیل کے امکانات بہت کم ہیں۔ کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف نافذ ہونے کے اثرات امریکی اسٹاک مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جہاں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ 2025 میں پہلی بار ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں ایک دن میں 1.8 فیصد کمی آئی ہے۔ اس کے...
    کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے چین، ترکیہ، سعودی عرب سمیت مختلف 19 ملکوں کے مزید 85 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔ سعودی عرب، بحرین، یوگنڈا، کینیا، یو اے ای، عمان، ترکی، تھائی لینڈ، چین، ملائشیا اور انڈونیشیا جاتے ہوئے وزٹ ویزوں کے 20 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ کانگو، کمبوڈیا، آذربائیجان، لیبیا، عراق، قبرص اور سعودی عرب کے بزنس اور ورک ویزوں پر جاتے ہوئے 2 بلیک لسٹ سمیت 20 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔ آذربائیجان اور قبرس کے اسٹوڈنٹ ویزا کے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ بحرین، دبئی، عمان اور کمبوڈیا کے رہائشی ویزوں کے ایک بلیک لسٹ سمیت 4 مسافر آف لوڈ کئے گئے۔ عمرہ کے 37 مسافروں کو سعودیہ میں ایڈوانس ہوٹل...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے جہاں کرکٹ کے عام مداح غم اور غصے میں ہیں وہیں شوبز کی شخصیات بھی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک نجی ٹیلی وژن شو کی چیمپئنز ٹرافی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں  اداکارہ سونیا حسین نے شرکت کی سوالات کے جوابات دیئے۔ جب ان سے میزبان نے پوچھا کہ آپ کے پسندیدہ کھلاڑی کون ہیں تو اداکارہ نے جواب دیا کہ پہلے بابر اعظم بہت پسند تھے مگر اب نہیں ہیں۔ اداکارہ سونیا حسین نے مزید کہا کہ تاہم اس وقت جو کھلاڑی پسندیدہ ہیں مجھے ان کا نام یاد نہیں آ رہا ہے۔ اداکارہ نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہ...
    لیجنڈری اداکاری امیتابھ بچن نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران جب لگا کہ بھارت ہارنے والا ہے تو اپنا ٹی وی بند کر دیا تھا۔ ورسٹائل امیتابھ بچن نے بتایا کہ لیکن میری حیرانی کی کوئی انتہا نہ رہی جب سنا کہ بھارت نے یہ میچ جیت لیا ہے۔ خیال رہے کہ 2 مارچ 2025 کو ہونے والے اس میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔ امیتابھ بچن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم تو سوچے کھیل ہار جائیں گے نیوزی لینڈ والا، ٹی وی بند کر دیا۔ پر جیت گئے ہم، کیا بات ہے انڈیا!!! بدھائی ہو”۔ بھارت اس جیت کے بعد گروپ اے میں ٹاپ نمبر آگیا اور اب 4 مارچ...
      مچھلی کی مختلف اقسام کو کھانے والے مریض معذور نہیں ہوتے ، طبی ماہرین مچھلی کا زیادہ استعمال اعصابی بیماری (ملٹی پل اسکلروسیس )کی شدت کم کرنے میں مددگار ہے،ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تازہ مچھلی کا زیادہ استعمال کرنے والے اعصابی بیماری ملٹی پل اسکلروسیس (multiple sclerosis) کے مریضوں میں کی مرض کی شدت نمایاں طور پر کم ہوجاتی ہے۔طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے مچھلی کے استعمال کا ملٹی پل اسکلروسس یا ایم ایس کے مریضوں پر اس کا اثر جانچنے کے لیے 15 سال تک تحقیق کی۔ماہرین نے 2700 سے زائد ملٹی پل اسکلروسس کے مریضوں کے ڈیٹا، ان کی غذائیت اور ان میں بیماری کی شدت کو نوٹ کرکے...
    وزراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کہ آن لائن پبلک ورکس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا قیام ایک احسن اقدام ہے، صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری محکموں میں ڈیجیٹائزیشن پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد، منصوبوں کی فنانشل مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ امور کے لیے آن لائن سسٹم تیار کر لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اجلاس میں نئے آن لائن سسٹم کے بارے بریفنگ دی گئی، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز و دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزراعلیٰ...
    واشنگٹن —  حال ہی میں لگ بھگ فٹ بال گراونڈ کے برابر سائز کے ایک سیارچے کے کچھ برسوں میں زمین کی جانب بڑھنے کی دریافت نے عوام کے ذہنوں میں سائنس فکشن فلموں جیسے تباہ کن مناظر ابھارے تھے۔اگرچہ اب ایسٹرائیڈ 2024 وائے آر فور” کے زمین سے ٹکرانے کے امکان نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن امریکی خلائی سائنسدان اس کے زمین پر ٹکرانے کے امکانات کو کم کرنے کا سوچتے رہتے ہیں۔ تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق سائنس دانوں نے دسمبر 2032 کو زمین تک پہنچنے والی اس خلائی چٹان کے ٹکرانے کے امکانات کو مزید کم کر دیا ہے۔ امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس چٹان کےجسے "ایسٹرائیڈ 2024 وائے آر فور” کا...
    یوکرینی صدر اور امریکی صدر و نائب صدر کے درمیان اوول آفس میں جو کچھ ہوا ہم سب نے دیکھا۔ اس کے بعد ہم نے لندن میں یورپ کو یوکرین کے لیے متحد بھی دیکھا ہے۔ یورپ کے تمام ممالک نے یوکرین کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد کبھی بھی یورپ کو دفاع کے لیے کچھ کرنا ہی نہیں پڑا۔ نیٹو کے بعد دفاع کی تمام ذمے داری امریکا نے اٹھا لی۔ لیکن اب امریکا یورپ کے دفاع کی ذمے داری اٹھانے سے انکار کر رہا ہے۔ امریکا یورپ کے دفاع پر پیسے لگانے کو تیار نہیں۔ ایسے میں جنگ عظیم دوم کے بعد پہلی دفعہ یورپ کو...
    اٹھارویں ترمیم کے پیچھے ایک علمی اور فکری سوچ یہ ہی کارفرما تھی کہ مرکز صوبوں کو سیاسی، انتظامی اور مالی اختیارات دے گا تاکہ صوبے ایک خود مختار اور مضبوط صوبائی حکومتوں کے نظام کو چلا سکیں۔اسی بنیاد پر مرکزیت کے مقابلے میں عدم مرکزیت کے نظام کی حمایت کی گئی۔ ماضی میں صوبوں کو سیاسی طور پر یہ گلہ تھا کہ مرکز ہمیں زیادہ اختیارات نہیں دیتا اور صوبوں پر مرکزی کنٹرول زیادہ ہوتا تھا۔اب اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتیں ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ خود مختار اور مضبوط ہیں۔بلکہ اب تو وفاق کو یہ شکوہ ہے اس کے اختیارات میں کمی ہوئی ہے۔مرکز کے مقابلے میں صوبائی حکومتوں کا مضبوط ہونا ایک اچھا فیصلہ ہے...
    اسلام آباد: ملکہ کوہسار مری، گلیات،وادی کاغان ناران اور آزادکشمیرکی وادی نیلم میں شدید برفباری شروع ہو گئی ہے جس سے بیشتر سڑکیں بند ہو گئی ہیں، مری اور گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ اور امدادی ادارے پوری طرح الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بتایا ہے کہ مری میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے،مقامی افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر مری جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، سترہ میل ٹول پلازہ اور لوئر ٹوپہ سے مری ایکسپریس وے کو بند کر دیا گیا ہے اوربرف صاف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی پی اے )  نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پانی کے رساؤ سے متعلق مبالغہ آرائی پر مبنی اور گمراہ کن خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شدید بارشیں : ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم پی پی اے کا کہنا ہے کہ ایک رپورٹ میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کا دعویٰ کیا گیا، جو کہ سراسر غلط ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی  نے مزید کہا ہے کہ حقیقت میں معمولی رساؤ کنکورس ہال میں دیکھا گیا، جو فائبر گلاس میٹیریل سے...
    پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لبنان میں پیجر آپریشن بہترین تھا، حزب اللہ کے خاتمے کے بعد دہشتگردی کی شکل بدل چکی ہے، غزہ کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی دور اندیشی کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا کہ قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے اپوزیشن کا موقف جھوٹ کا پلندہ ہے۔ جنگ کے آئندہ اور نہ رکنے والے مرحلے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق نتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کہا کہ اپوزیشن جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں جنگ کی بحالی زیر غور ہے، حماس کی...
    پیر کے روز شگر کی مرکزی شاہراہ پر سینکڑوں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سخت موسمی حالات اور برفباری کے باؤجود خواتین نے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ریاستی اداروں سے علماء کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بلتستان کے تین علماء کرام کی جبری گمشدگی کیخلاف شگر میں بھی خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔ پیر کے روز شگر کی مرکزی شاہراہ پر سینکڑوں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سخت موسمی حالات اور برفباری کے باؤجود خواتین نے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ریاستی اداروں سے علماء کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
    اکوڑہ خٹک ( ڈیلی پاکستان آن لائن )دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک  میں مولانا حامد الحق حقانی شہید و دیگر شہدا ءکی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزائی بمع وفد، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی، اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللہ خان، میجر عامر، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، سابق صوبائی وزراء آصف اقبال داؤدزئی، ہمایون خان، فضل ربانی ایڈووکیٹ، اہلحدیث رہنما علامہ ابتسام الہٰی ظہیر،  مرکزی جمعیت اہلحدیث کا وفد شیخ عبدالعزیز نورستانی، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی،  ایم این اے ذوالفقار خان، سابق سنیٹر طلحٰہ محمود، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مولانا امداد اللہ یوسف...
    پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا میں تنظیمِ نو کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق صوبے میں پی ٹی آئی کے تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کو ہٹا دیا گیا، نئے عہدیداروں کی تقرری کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات کے مطابق حکومتی عہدے رکھنے والے پارٹی عہدے نہ رکھیں۔
    کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں بااثر شخص کے بیٹے اور شہری کے درمیان جھگڑے کے صلح نامے کے بعد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بوٹ بیسن میں پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات برکت سومرو اور اس کے دوست پر تشدد کرنے والے بلوچستان کے بااثر شخص  کے بیٹے شاہ زین مری کے درمیان جھگڑے کا ڈراپ سین ہوگیا اور دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔جس کا راضی نامہ بھی سامنے آگیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسدرضا کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ برکت سومرو نے راضی نامہ کرلیاہے لیکن اس کی قانونی حیثیت نہیں اور نہ ہی  قانونی کارروائی پر اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا...
    دنیا کے مختلف ممالک میں جہاں پاکستان شہری مختلف جرائم میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، وہیں انکشاف ہوا ہے کہ میانمار میں 500 سے زیادہ پاکستانیوں کو جبری قید رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بیرون ملک زیرحراست پاکستانیوں کی تعداد کتنی اور سب سے زیادہ کس ملک میں قید ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق جبری طور پر قید میں رکھے گئے پاکستانیوں میں خواتین بھی شامل ہیں، بیگار کیمپوں میں موجود پاکستان پر تشدد بھی کیا جاتا ہے اور ان سے زبردستی غیرقانونی مالی جرائم بھی کروائے جارہے ہیں۔ تھائی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال کے مطابق 11 پاکستانیوں نے جبری قید سے فرار کی کوشش کی جن میں سے 6 بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے،...
    میانمار میں 500 سے زائد پاکستانیوں کو جبری قید میں رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میانمار میں جبری قید میں درجنوں پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں۔ بیگار کیمپوں میں پاکستانیوں پر تشدد بھی کیا جانے لگا اور ان سے زبردستی غیر قانونی مالی جرائم بھی کروائے جا رہے ہيں۔تھائی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے بتایاکہ قید سے 11 پاکستانیوں نے فرار کی کوشش کی جن میں 6 بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جنہيں پاکستان بھجوادیا جبکہ باقی 5 لاپتہ ہیں اور ان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اچھی ملازمتوں کا جھانسہ دیکر بینکاک بلاتے ہیں اور نوجوان ایجنٹس کو پیسہ دیکر یہاں پہنچتے ہیں...
    لبنان کے صدر جوزف عون پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: لبنان میں 2 سال کے سیاسی تعطل کے بعد نئی حکومت تشکیل عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جوزف عون نے کہا ہے کہ وہ بیروت اور ریاض کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے منتظر ہیں۔ جنوری میں صدر منتخب ہونے کے بعد وہ اپنے اولین بیرون ملک سرکاری دورے پر پیر کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔ جوزف عون نے ایکس پر شائع شدہ تبصروں میں کہا کہ ’میں آج شام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے لیے بہت امید کے ساتھ منتظر ہوں‘۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات مستقبل کے دوروں کے لیے راہ ہموار...
    نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے دوپہر 3 بجے اور جمعہ کے روز 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک دفتری اوقات ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں رمضان المبارک کیلئے جاری نئے شیڈول کے مطابق پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے دوپہر 3 بجے اور جمعہ کے روز 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک دفتری اوقات ہوں گے۔
    زبان کا صحیح استعمال ایک فن ہے جو انسان کو موثر انداز میں بات چیت کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ الفاظ کے انتخاب، جملوں کی ساخت، اور لہجے کے استعمال پر مبنی ہے۔ دوسروں کو سمجھنے اور اپنے خیالات کو واضح طور پر بیان کرنے کے لیے زبان کا استعمال کیسے کیا جائے جاننے کے لیے دیکھیے پروگرام اچھی باتیں عائشہ امجد کے ساتھ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenewws دوسروں کو سمجھنا زبان کا صحیح استعمال عائشہ امجد فن لہجہ وی نیوز
    تہران: ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور محمد جواد ظریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان کو جواد ظریف کا استعفیٰ موصول ہو گیا تاہم اس پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نے انکشاف کیا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو شدید الزامات ، دھمکیوں اور توہین کا سامنا تھا۔ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا جس پر عمل کیا۔ واضح رہے کہ جواد ظریف 2013 سے 2021 تک حسن روحانی کی حکومت میں وزیر خارجہ رہے۔ انہوں نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ گزشتہ سال...
    بنگلہ دیش کو پاکستان سے 25 ہزار ٹن چاول کی ترسیل جلد مل جائے گی ۔پاکستانی وزارت خوراک کے اس اعلان نے پانچ دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد دونوں حکومتوں کے درمیان براہ راست دوطرفہ تجارت کی بحالی کی تصدیق کر دی۔ کئی دہائیوں کے تلخ تعلقات کے بعد گزشتہ اگست سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد بنگلہ دیش اور پاکستان کے تعلقات میں کافی بہتری آ چکی۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر، نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے دو بار ملاقات کے بعد سے پاکستان کے ساتھ مزید دوطرفہ تبادلے ہوئے ہیں۔ وزارت خوراک نے کہا ہے کہ اس ماہ کے شروع میں ڈھاکہ نے پاکستان...
    لیفٹیننٹ گورنر نے دعویٰ کیا کہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہورہی ہے اور حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ عوام ایک خوشحال ماحول میں زندگی گزار سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے خطاب کے ساتھ شروع ہوا، جس میں انہوں نے حکومت کی جانب سے ریاستی درجہ کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے خطاب میں منوج سنہا نے کہا کہ حکومت ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے تمام فریقین سے بات چیت کر رہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال کیے گئے ترقیاتی کاموں کا بھی ذکر کیا، جن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رام بن اور بانہال میں دو بائی...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مختلف ممالک سے سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار کررہی ہے۔اس سلسلے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں جن کا مقصد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے بینکاری’ کان کنی’ ریلویز اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔توقع ہے کہ پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات کے ETIHADریل کے درمیان اہم معاہدے سے ریلوے نیٹ ورک میں بہتری آئے گی۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی شراکت داری سے تجارت ‘ سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ ملے گا۔   اشتہار...
    لاہور: ڈائریکٹر جیمز کیمرون ’’ٹرمنیٹر‘‘، ’’ٹائٹینک‘‘ اور ’’اوتار‘‘ جیسی یادگار فلمیں بنا کر عالمی شہرت پاچکے، وہ کینیڈا میں پیدا ہوئے مگر بیشتر زندگی امریکا میں گذاری.  امریکی شہری بننا چاہتے تھے مگر امریکا نے جنگیں شروع کیں تو اس ملک سے متنفر ہو گئے، اب وہ نیوزی لینڈ کے شہری بن گئے ہیں اور کبھی امریکہ نہیں رہنا چاہتے، نئی فلمیں بھی کیوی کے دیس میں بنائیں گے۔  انھوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کا امریکا تمام مہذب و معقول باتوں سے منہ موڑ رہا ہے جو نہایت خوفناک رجحان ہے اگر امریکیوں نے اپنے مفادات کی خاطر اعلی انسانی اقدار کو ملیامیٹ کردیا تو انہیں نظریاتی طور پہ کھوکھلا ہو کر تباہ ہونے میں...
    ممبئی: نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی رومانوی فلم "نادانیاں” کا ٹریلر جاری کر دیا، جس میں محبت، الجھن اور مزاح کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔  یہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی اسٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی محبوبہ والی کہانی کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ابراہیم علی خان، ارجن مہتا کے کردار میں ہیں، جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اور ڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔ پیا، ارجن...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن و استحکام کو متاثر نہیں کر سکتیں۔ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن و استحکام کو متاثر نہیں کر سکتیں۔ حکومت اور سکیورٹی فورسز صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار عطاء اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان...
    سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےجیل سے لکھے گئے خط میں  وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے لکھے گئے خط میں لکھا کہ اعظم نذیر تارڑ آپ کہتے ہو پاکستان میں انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں ہوئیں اس پر پیکا ایکٹ کے تحت آپ کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے۔ پولیس بغیر ورانٹ گھروں میں داخل ہوکر خواتین اور بچوں کو ہراساں کرتی ہے۔اعظم نذیر تارڑ مجھے آپ پر شرم آتی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے خط میں لکھا آپ نے قانون صرف اور صرف اپوزیشن کے لیے بنایا ہے۔2022 سے اپوزیشن کے ساتھ انسانی بنیادی حقوق...
    نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) نے پیر بہ تاریخ 20 جنوری کو اپنی پہلی مسافر پرواز کی کامیاب لینڈنگ کے بعد کمرشل آپریشنز کا آغاز کردیا۔ یہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے جو 4,300 ایکڑ (17 کلومیٹر) اراضی پر محیط ہے اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بعد پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ہوائی اڈہ ہے۔ یہ صوبہ بلوچستان کے جنوب مغربی بحیرہ عرب کے ساحل پر گوادر کے پرانے ہوائی اڈے کے شمال مشرق میں 26 کلومیٹر (16 میل) دور گورندانی کے مقام پر واقع ہے۔ اس پر 246 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ اس کے لئے بنیادی طور پر چین نے بطور گرانٹ فنڈ فراہم کیا اور...
    سٹی 42:ایبٹ آباد کے بعد روالا کوٹ بھی برفباری کے باعث بند کردیا گیا ، راولاکوٹ تولی پیر لسڈنہ روڈ شدید برفباری کے باعث بند ہے   راولاکوٹ باغ سدہن گلی ڈھلی لسڈنہ شاہرات پر ٹریفک معطل  ہوچکی ہے ، راولاکوٹ عباسپور محمود گلی شاہراہ برفباری کے باعث بند کردی گئی ہے ، راولاکوٹ اور باغ کی مشینری سڑکوں پر موجود ہے  ، برفباری میں وقفہ ہوتے ہی شاہرات کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا ، فی الحال  شہری گھروں میں محصور ہوچکے ہیں نظام زندگی جمود کا شکار ہوگیاہے ۔  راولاکوٹ تمام نشیبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے ۔ کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی واضح رہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی کے 200 عہدے ختم کرنے کے اقدام سے سالانہ ایک ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔ یہ عہدے حکومت کی رائٹ سائزنگ کی پالیسی کے تحت ختم کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت نے ایک رائٹ سائزنگ کمیٹی بنا رکھی ہے جس میں قانون دان اور مختلف محکموں کے سیکرٹری شامل ہیں۔ پاکستان: کیا ساری آبادی کو سبسڈی کسان دیں گے؟ نئے قرض کے لیے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری ہیں، پاکستان عہدے ختم کرنے کا یہ اقدام ایک ایسے وقت اٹھایا گیا جب چند ہفتے قبل ہی اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کر لیا تھا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) 45 سال قبل تین مارچ 1981 کے روز کراچی سے پشاور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 326 میں 135 مسافر سوار تھے۔ پشاور لینڈنگ سے قبل 3 نوجوانوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے جہاز اغوا کر لیا ہے۔ اس گروپ کی قیادت کرنے والے نوجوان سب مشین گن لہراتا ہوا کاک پٹ میں داخل ہو گیا۔ جہاز اغوا کرنے کا مقصد ذوالفقار علی بھٹو کی فوجی حکومت کے ہاتھوں سزائے موت کا بدلہ لینا تھا۔ ہائی جیکرز کا پائلٹ سے اصرار تھا کہ طیارہ کابل لے کر جائے۔ طیارے نے جیسے ہی کابل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، افغان سکیورٹی نے طیارے کو گھیرے میں لے...
    بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتاری کو نو سال مکمل ہوگئے، اس کارروائی کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تاریخی کامیابی قرار دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تین مارچ 2016 کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کلبھوشن کو بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ بھارت طویل عرصے سے دوسرے ممالک میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، اور اس کی واضح مثال 3 مارچ 2016 کو کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی صورت میں دنیا کے سامنے آئی۔ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان سے گرفتار کیا، جب وہ...
    کراچی کے علاقے کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب بااثر شخص کے تشدد کا شکار بننے والے شہری نے بااثر شخصیت کے بیٹے سے صلح نامہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس میں شاہ زین مری اور برکت سومرو کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر پیشرفت ہوئی اور دونوں فریقین نے صلح کر کے راضی نامہ کرلیا۔ شاہ زین مری کے خلاف مدعی مقدمہ برکت سومرونے راضی نامہ کرلیا اور اس حوالے سے پولیس کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بوٹ بیسن کے قریب مسلح افراد نے گاڑی اوور ٹیک کرنے پر نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر اسپتال پہنچا دیا تھا۔  پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کیا جبکہ مرکزی...
    قومی ٹیم کے ٹی 20اسکواڈ سے بڑے ناموں کی چھٹی، رضوان کی جگہ نیا کپتان لانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق تاحال نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا فیصلہ نہ ہوسکا اور عاقب جاوید بطور ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہونگے۔ذرائع نے بتایاکہ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت شاداب خان کو دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی چھٹی کردی گئی جبکہ محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان...
    بھارت میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں سوشل میڈیا کی وجہ سے ایک جوڑے کا جھگڑا کونسلنگ سینٹر تک پہنچ گیا ہے۔ بھارت کے شہر پورنیہ میں فیملی کاؤنسلنگ سینٹر پہنچنے والے ایک جوڑے کے درمیان سوشل میڈیا کی وجہ سے شروع ہونے والا جھگڑا سنگین رخ اختیار کر گیا ہے۔ خاتون نے کونسلنگ سنٹر میں یہ کہہ کر سب کو چونکا دیا کہ وہ اپنے شوہر کو تو چھوڑ سکتی ہیں لیکن انسٹاگرام پر تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرنا نہیں چھوڑیں گی۔ شوہر فیملی کونسلنگ سنٹر پہنچا جہاں اس نے بتایا کہ میری بیوی میرے ساتھ وقت نہیں گزارتی اور ہمیشہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتی رہتی ہے۔ شوہر نے اپنی بیوی پر الزام لگایا کہ اس...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 54 ارب روپے سے زائد مالیت کے 46 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد صوبے میں تعلیم، صحت، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ صوبے کے سرکاری کالجوں میں بی ایس بلاکس کی تعمیر، اضافی کلاس رومز کی فراہمی اور سیکیورٹی سہولیات کی بہتری کے لیے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔مزید برآں، ضم شدہ علاقوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے پرائمری، میڈل، ہائی اور ہائی سیکنڈری اسکولوں میں اساتذہ کی فراہمی کے منصوبے کو بھی منظور کر لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا...
    پشاور: خیبرپختونخوا کی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، بل میں منشیات کی خرید وفروخت، کاروبار اور اسمگلنگ پرالگ الگ سزاؤں کا پہلی مرتبہ تعین کیا گیا ہے۔  کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل وزیر برائے ایکسائز اینڈ انسداد منشیات خلیق الزماں نے پیش کیا،  بل میں منشیات کی مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کی گئی ہے اور  منشیات کی اقسام اور مقدار کی مناسبت سے سزا کا تعین کیا گیا ہے۔  نارکوٹکس سبسٹانس بل کے شق نمبر 9 میں ترمیم کرتے ہوئے ایک کلو سے زائد منشیات پر پھانسی اورعمر قید میں نرمی تجویز کی گئی ہے، قبل ازیں ایکٹ کے شق نمبر 9 کے سیکشن ڈی میں ایک کلو گرام سے...
    اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت پوروانچل اور دکشنانچل بجلی کارپوریشن کو نجی ہاتھوں میں دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری کر کے نوکریوں اور ریزرویشن کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر نے کہا ہے کہ اس سے قبل مرکز کی بی جے پی حکومت نے کئی سرکاری اداروں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دے دیا تھا، اب اسی راستے پر چلتے ہوئے ریاست اترپردیش کی بی جے پی حکومت بھی نجکاری کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، اہم کھلاڑی انجرڈ آئی سی سی کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی اور انگلینڈ رچرڈ النگوارتھ امپائر ہوں گے جبکہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہوں گے۔ دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور آسٹریلیا کے پال ریفل امپائرنگ اور رنجن مدوگالے میچ ریفری  ہوں گے۔ Match officials for the #ChampionsTrophy 2025 semi-finals have been revealed ???? Details ⬇️https://t.co/lAofXoHvAN — ICC (@ICC) March 3, 2025 یار رہے کہ آئی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا...
    خیبر پختونخوا اسمبلی میں منشیات کی خرید و فروخت اور اسمگلنگ پر سزاؤں کی تعین کا بل منظور کرلیا گیا۔بل وزیر برائے ایکسائز اینڈ انسداد منشیات خلیق الرحمان نے پیش کیا، بل میں منشیات کی خرید و فروخت، کاروبار اور اسمگلنگ پر الگ الگ سزاؤں کا پہلی مرتبہ تعین کیا گیا ہے۔بل میں منشیات کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کرکے منشیات کے اقسام اور مقدار کی مناسبت سے سزاؤں کا تعین کیا گیا ہے۔ بل کے تحت تعلیمی اداروں میں منشیات برآمد ہونے پر زیادہ سے زیادہ سزائیں دینے کی تجویز شامل ہے۔ نارکوٹکس سبسٹانس بل کے شق نمبر 9 میں ترمیم کرکے ایک کلو سے زائد منشیات پر پھانسی اورعمر قید میں نرمی کی تجویز شامل ہے، پہلے ایک...
    غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے شاہ چارلس سوم کو پاکستان کا دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے جہاں کرکٹ کے عام مداح غم اور غصے میں ہیں وہیں شوبز کی شخصیات بھی ناراضگی کا اظہار کرہے ہیں۔ ایک نجی ٹیلی وژن شو کی چیمپئنز ٹرافی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں  اداکارہ سونیا حسین نے شرکت کی سوالات کے جوابات دیئے۔ جب ان سے میزبان نے پوچھا کہ آپ کے پسندیدہ کھلاڑی کون ہیں تو اداکارہ نے جواب دیا کہ پہلے بابر اعظم بہت پسند تھے مگر اب نہیں ہیں۔ اداکارہ سونیا حسین نے مزید کہا کہ تاہم اس وقت جو کھلاڑی پسندیدہ ہیں مجھے ان کا نام یاد نہیں آ رہا ہے۔ اداکارہ نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہ مداح کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ریلویزاور متحدہ عرب امارات کی اتحاد ریل کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا ، جس سے ریلوے نیٹ ورک کی بہتری متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ مل رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے کوشاں ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے راہیں ہموار ہورہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے بینکاری، کان کنی، ریلویز اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کے مطالبے کے بعد ریئل اسٹیٹ کی غلط مالیت ظاہر کر کے ٹیکس چوری کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس کی چوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔ ریئل اسٹیٹ کی غلط مالیت ظاہر کر کے ٹیکس چوری کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا اور ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اتھارٹی کے ذریعے پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے پرسزائیں اور جرمانے ہوں گے ، اتھارٹی میں رجسٹریشن نہ کرانے پر 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کرسکے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو3 سال...
    علامتی فوٹو بلوچستان کے علاقے قلات میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچنے۔ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ حکام کے مطابق لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ادارہ شماریات نے فروری کے لیے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں ملک میں مہنگائی میں 0.83 کمی ہوئی ہے اورمہنگائی کی سطح 1.52 ریکارڈ کی گئی۔ جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مہینے شہروں میں مہنگائی کی شرح 0.65 جبکہ دیہات میں 1.10 فیصد کم ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے میں شہروں میں تازہ پھل 14.99 جبکہ چینی 9.35 فیصد مہنگی ہوئی۔ شہروں میں دال مونگ 32.65 فیصد، بیسن 28.97 اور دال چنا 25.40 فیصد مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں مشروبات 1.16 فیصد اور خوردنی گھی میں 0.66 فیصد مہنگائی ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ مہینے شہروں میں سبزیاں 16.73 جبکہ انڈے 14.23 فیصد، دال چنا 10.21، بیسن...
    لاہور: محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں نے جھنگ اور تونسہ بیراج کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نایاب نسل کے 5 آبی پرندوں (نیل بلائی) اور ریچھ کو غیرقانونی قبضے سے برآمد کروا لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جنگلی جانوروں اور نایاب پرندوں کی حفاظت اور فروغ کے وژن پر عمل درآمد جاری ہے۔ برآمد ہونے والے آبی پرندوں ’’نیل بلائی‘‘ کو دریائے سندھ کے اَپ اسٹریم میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔ حکام نے غیر قانونی شکار میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے چھاپہ مار ٹیم...
    ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا،آج معیشت کے تمام اعشاریئے مثبت ہیں ، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025کو مسلم لیگ (ن)کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے...
    قلات میں ایف سی کے قافلے پر خودکش دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق خود کش حملہ خاتون نے کیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر کے مطابق قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی کے قافلے پر خاتون خودکش بمبار نے حملہ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے بتایا کہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے، ونگ کمانڈر محفوظ رہے۔ لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں، علاقے میں گھیرے میں لے لیا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے بارکھان بغاؤ میں آپریشن پر مامور فورسز کیلئے راشن...
      اسلام آباد : چائنا انٹرنیشنل پریس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ چینی پالیسی سازوں کا اہم ترین سالانہ اجلاس’’ ٹو سیشنز‘‘ جو چین کی نیشنل پیپلز کانگرس ( این پی سی ) اور چائینز پیپلز پولیٹکل کنسلٹیٹو کانفرس( سی پی پی سی سی ) کا مشترکہ اجلاس ہے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ پیر کو میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ٹوسیشن کے تناظر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت پاکستان کو صنعتی، زرعی، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری سے فائدہ ہوگا۔ انہوں...
    چینی معیشت نے 2024 میں مستحکم ترقی کی ہے، ترجمان سی پی پی سی سی ملک کی جی ڈی پی 134 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے، لیو جے ای بیجنگ : چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ترجمان لیو جے ای نے کہا ہے کہ 2024 میں ، چینی معیشت نے مستحکم ترقی کی ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا گیا ہے ۔ ملک کی جی ڈی پی 134 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے ، جس کی شرح نمو 5 فیصد ہے ، جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں پیش پیش ہے۔پیر کے روز سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی پریس کانفرنس...
    چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا نظام جمہوری مشاورت میں عوامی زندگی کی بہتری کی علامت بن گیا   چین کے سیاسی مشاورتی نظام کی سب سے نمایاں خصوصیت عقل و دانش کا “انضمام” ہے، رپورٹ بیجنگ : مارچ 2025 میں، چین سالانہ “دو اجلاسوں” کے وقت میں داخل ہو گیا ہے ۔ قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان مختلف شعبوں کے تحقیقی نتائج لے کر بیجنگ میں جمع ہوں گے ، “بڑھاپے کی طویل مدتی دیکھ بھال کو میڈیکل انشورنس میں شامل کرنے” سے لے کر “ڈاکٹروں کی تنخواہوں کو ہسپتال کی آمدنی سے منقطع کرنے” تک، جیسی ہر تجویز عوامی زندگی کے اہم مسائل کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ آوازیں چین کی مخصوص سیاسی مشاورتی کانفرنس کے...
    طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ، ٹرک ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )طورخم سرحد پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی شہری زخمی ہوگیا، جبکہ بھگدڑ کے دوران ایک ٹرک ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا، جو جانبر نہ ہو سکا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی طرف سے فائر کئے گئے متعدد گولے مقامی آبادی پر گرے، مارٹر گولے گرنے سے کئی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ افغان فورسز کی فائرنگ سے تین ایف سی اہلکار...
    خصوصی گفتگو میں سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی کی معاشی سرگرمیاں پورے ملک کو متاثر کرتی ہیں، اگر کراچی چلتا ہے تو اسلام آباد اور راولپنڈی بھی چلتا ہے۔ انہوں نے حالیہ کنٹینرز جلنے کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا الزام بھی ہم پر لگا دیا گیا، حالانکہ ان واقعات سے ہر پاکستانی متاثر ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل سیاست میں ہے اور تمام جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ خصوصی گفتگو میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیل، بجلی اور...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ایک سے دو روز میں ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے آج چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات طے نہیں تھی. بلاول بھٹو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں اتحادی جماعتوں کے دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے اور پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل* اور علی* جو بالترتیب 15 اور 16 سال کے ہیں، ان کا صرف ایک ہی خواب تھا، اٹلی جانا۔ انہوں نے اپنے ان دوستوں اور دیگر لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھی تھیں جو یورپ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور ایک بہتر زندگی گزار رہے تھے۔دونوں بھائی جانتے تھے کہ ان کے آبائی علاقے فیصل آباد اور اس کے اردگرد کے دیہات میں بڑے بڑے گھر انہی لوگوں کے ہیں جن کی فیملی کا ایک فرد یا ایک سے زائد افراد روزگار کے لئے ملک سے باہر مقیم ہیں۔انہوں نے اپنے بڑے بھائی سلمان* کو رقم دینے کے لئے آمادہ کیا۔ ابتدائی طور پر دونوں بھائیوں کو 20، 20 لاکھ روپے ایجنٹ کو...
    اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ضبط شدہ سامان کو نیلام کیا جائے، کراچی میں قائم 250 سے زائد بچت بازاروں کو منظم اور مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے، بچت بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو سختی سے مانیٹر کیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے کنٹرول اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی عثمان غنی ہنگورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ،...
    گریمی ایوارڈ میں نامزد معروف گلوکارہ اینجی اسٹون ایک جان لیوا کار حادثے کا شکار ہوگئیں۔ اینجی کی کی بیٹی لادی ڈائمنڈ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اینجی اسٹون کا اصل نام لاورن براؤن تھا، جو 63 سال کی عمر میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہوئیں۔ یہ واقعہ یکم مارچ کو صبح 4 بجے پیش آیا، جب وہ الاباما سے اٹلانٹا واپس جا رہی تھیں۔ ان کی گاڑی کا ایک 18 پہیوں والے ٹرک سے تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ اینجی اسٹون کو موسیقی کی دنیا میں ایک خاص مقام حاصل تھا۔ وہ اپنے ہپ ہاپ گروپ ’دی سیکوئنس‘ اور مشہور R&B...
    لاہور: رمضان المبارک کا مقدس مہینہ عبادات میں اضافے کا باعث بنتا ہے، اسی مناسبت سے ملک بھر میں تسبیح، ٹوپی اور جائے نماز کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ دکانداروں کے مطابق اس بابرکت مہینے میں ان اشیا کی فروخت میں 35 سے 40 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ قیمتوں میں بھی گزشتہ سال کی نسبت 15 سے 20 فیصد تک بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے۔  لاہور کی مارکیٹوں میں ان دنوں مختلف اقسام کی ٹوپیاں فروخت ہو رہی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ درآمدی پابندیوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے باعث کئی ممالک سے خام مال منگوا کر مقامی سطح پر ٹوپیاں اور تسبیح تیار کی جا رہی ہیں۔ اس وقت بنگلہ دیش،...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے نیب کا 4 فروری کو درخواست گزار کے تبادلے کا آرڈر معطل کر دیا۔عدالتِ عالیہ میں ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نیب خیبر پختون خوا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا  کہ درخواست گزار نیب میں ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ہیں اور گزشتہ سماعت پر عدالت نے نیب کو درخواست گزار کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔ وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، 2 سینئر بیورو کریٹ معطل اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے... درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ اس کے باوجود ناصرف نیب نے 4 فروری کو درخواست گزار کا تبادلہ کیا، بلکہ نیب نے 4 فروری کو درخواست گزار کےخلاف مزید 2 انکوائریاں بھی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے عالمی شراکت داروں کو انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات آزاد، منصفانہ اور شفاف انداز میں کئے جا رہے ہیں، آئی پی پیز کے پاس مذاکرات نہ کرنے یا ثالثی اور فرانزک آڈٹ کروانے کا آپشن ہے۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی زیر صدارت پاور سیکٹر کی ریفامرز سے متعلق پاور سیکٹرز انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اجلاس ہوا، ترقیاتی شراکت داروں کے وفد کی سربراہی عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کی۔اس وفد میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) انٹرنیشنل...
    لاہور: پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشت گردوں کے مختلف مقامات پر 2 حملے ناکام بنا دیے، جس پر حملہ آور دہشت گرد پسپا ہو کر فرار پر مجبور ہو گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرحدی علاقے مڑھا میں خوارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران پنجاب پولیس ڈی جی خان، سی ٹی ڈی اور رینجرز کا پنجاب و خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے مڑھا میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے، جس پر پولیس ٹیموں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں خوارجی دہشت گرد پہاڑوں میں فرار ہو گئے۔...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدترین شکست کے بعد انگلش ٹیم میں کپتانی کے حوالے سے نئی تجویز سامنے آگئی۔ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ہماری ٹیم اعتماد سے عاری دکھائی دی، وائٹ بال قیادت سے الگ ہونے والے جوز بٹلر کی جگہ انہوں نے دونوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کپتانوں کی تجویز کو اہمیت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس کے لیے الگ کپتانوں کی شناخت کرنا ہوگی، چیمپئنز ٹرافی میں گروپ مرحلے سے باہر ہوجانے پر جوز بٹلر نے گزشتہ دنوں انگلش ٹیم کی قیادت چھوڑدینے کا اعلان کردیا تھا۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف آخری گروپ میچ میں بھی بڑی ناکامی...
    رمضان المبارک میں روزے کے دوران پیاس کا احساس زیادہ بڑھ جاتا ہے٭   پانی انسانی جسم کے لیے سب سے ضروری عنصر ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ خاص طور پر رمضان المبارک میں روزے کے دوران پیاس کا احساس زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی واقع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیےماہرین ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کا مشورہ  دیتے ہیں۔ سحر و افطار میں پانی کا زیادہ استعمال گرمی کے دوران جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے افطار اور سحر کے درمیان زیادہ سے زیادہ پانی پینا ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق دن بھر پیاس سے بچنے کے لیے کم از کم 8 سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس اس وقت تنقید کی زد میں ہے، جس کی ایک قومی ترجمان شمع محمد نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بارے میں اپنے تبصروں سے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔ شاہین نے کیا کوہلی اور روہت کا شکار، ہر طرف ہونے لگی تعریفوں کی بھرمار شمع محمد نے اپنی ایک ٹویٹ میں روہت شرما کو "کھلاڑی کی حیثیت سے موٹا" اور بھارتی تاریخ کا "سب سے زیادہ غیر متاثر کن" کپتان قرار دیا۔ تاہم ان کی اس پوسٹ نے بڑے پیمانے پر سخت ردعمل کو جنم دیا، جس کے سبب کانگریس پارٹی نے فوری مداخلت کرتے ہوئے انہیں ٹویٹ حذف کرنے کو...
    تہران: ایران کے نائب صدر محمد جواد ظریف نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، صدر مسعود پزشکیان کو جواد ظریف کا استعفیٰ موصول ہوگیا، تاہم اس پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نے انکشاف کیا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا، جس پر عمل کیا۔ جواد ظریف 2013 سے 2021 تک حسن روحانی کی حکومت میں وزیر خارجہ رہے۔ انہوں نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس کے باعث وہ عالمی...
    اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات شفاف ہیں ان کے پاس مذاکرات نہ کرنے، ثالثی اور فرانزک آڈٹ کا آپشن موجود ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر توانائی اویس خان لغاری نے آج پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی۔ ان میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، آئی ایف سی، کے ایف ڈبلیو، جرمن ایمبیسی، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے شامل...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے، پہلے جائزہ مذاکرات 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے تحت ہو رہے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف وفد کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر بھی بات چیت ہوگی، جائزے کی کامیابی پرپاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالرز کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مارچ تک جاری رہیں گے، پاکستان کے لئے تقریباً ایک ارب ڈالرز کلائمیٹ فنانسنگ کا بھی فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد...
    کولمبیا: جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں خطرناک جنگلاتی آگ بھڑکنے کے بعد حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہنری مک ماسٹر نے اتوار کے روز ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا کہ خشک اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔ حکام نے ریاست گیر جلاؤ پر پابندی لگا دی ہے، جو غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گی۔ مائرٹل بیچ، جنوبی کیرولائنا کے قریب کیرولائنا فاریسٹ فائر نے تقریباً 1,600 ایکڑ زمین جلا کر راکھ کر دی۔ اتوار کی شام تک، آگ کا 30 فیصد حصہ قابو میں لایا جا چکا تھا اور متاثرہ رہائشیوں کو گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ شمالی...
    تہران(نیوز ڈیسک) ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نائب صدر جواد ظریف کا استعفیٰ صدر مسعود پزشکیان کو کو موصول ہوگیا تاہم ان کے استعفے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نےکہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا سامنا کرنا پڑا، عدلیہ کے سربراہ نے مجھے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا، جس پرعمل کیا۔ واضح رہے کہ محمد جواد ظریف اس سے قبل حسن روحانی کی حکومت (2013-2021) میں بطور وزیر خارجہ کام کر چکے ہیں اور ایران کے عالمی طاقتوں سے ہونے والے...
    کولمبیا(نیوز ڈیسک) جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں خطرناک جنگلاتی آگ بھڑکنے کے بعد حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہنری مک ماسٹر نے اتوار کے روز ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا کہ خشک اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔ حکام نے ریاست گیر جلاؤ پر پابندی لگا دی ہے، جو غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گی۔مائرٹل بیچ، جنوبی کیرولائنا کے قریب کیرولائنا فاریسٹ فائر نے تقریباً 1,600 ایکڑ زمین جلا کر راکھ کر دی۔ اتوار کی شام تک، آگ کا 30 فیصد حصہ قابو میں لایا جا چکا تھا اور متاثرہ رہائشیوں کو گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔شمالی کیرولائنا میں...
    مودی کی فتنہ انگیز قیادت میں بھارت عالمی دہشت گرد ریاست کا روپ دھار چکا ہے۔ کینیڈا ، امریکہ اور برطانیہ سے بھارتی شر انگیزی کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔کینیڈا اور انڈیا کے درمیان تقریباً ڈیڑھ برس سے سفارتی تعلقات میں تنا ئوکے بعد اب ایک بار پھر درجہ حرارت بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی میں ستمبر 2023 ء میں اس وقت شدت آئی تھی جب وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں یہ بیان دیا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ تین مہینے قبل سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں انڈیا کی حکومت کے ایجنٹ ملوث تھے۔ حال ہی میں کینیڈا نے انڈیا پر ملک...