سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےجیل سے لکھے گئے خط میں  وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے لکھے گئے خط میں لکھا کہ اعظم نذیر تارڑ آپ کہتے ہو پاکستان میں انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں ہوئیں اس پر پیکا ایکٹ کے تحت آپ کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے۔ پولیس بغیر ورانٹ گھروں میں داخل ہوکر خواتین اور بچوں کو ہراساں کرتی ہے۔اعظم نذیر تارڑ مجھے آپ پر شرم آتی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے خط میں لکھا آپ نے قانون صرف اور صرف اپوزیشن کے لیے بنایا ہے۔2022 سے اپوزیشن کے ساتھ انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔آٹھ فروری کو پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے الیکشن جیتی مگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی فارم 47 کی حکومت قائم کردی گئی ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ یاسمین راشد

پڑھیں:

وزیر اعظم کا سحر و افطار میں گیس کی عدم فراہمی پر نوٹس

وزیر اعظم  شہباز شریف نے ماہ رمضان کے دوران سحر و افطار میں گیس کی فراہمی میں مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم نے اس حوالے سے رات گئے ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں سوئی کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامیہ کے ساتھ سحر و افطار میں گیس کی فراہمی کے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔وزیر اعظم کی ہدایات پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے فوری طور پر گیس پریشر میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ گیس ڈسٹریبیوشن مراکز کے آخری سروں پر واقع علاقوں میں سحری اور افطار کے اوقات سے 30-45 منٹ پہلے گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، جس سے ان علاقوں میں گیس کے پریشر میں بہتری آئے گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی ترسیل کے نظام کی نگرانی کے لیے ہیڈ آفس اور ریجنل دفاتر میں کنٹرول رومز بنانے کا اعلان بھی کیا ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر گیس کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ گیس کے کم پریشر کی شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔دوسری جانب ترجمان سوئی ناردرن گیس نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیرِاعظم کی ہدایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے  سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔  شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں 1199 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اکوڑہ دھماکہ، جامعہ حقانیہ کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ
  • چاند 2دن کا ہے، علما نے ایک روزہ چھپایا،شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
  • بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں معیشت نہیں سنبھلے گی، عطاء تارڑ
  • چاند 2 دن کا ؛شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
  • ’’چاند 2 دن کا ہے، علماء نے ایک روزہ چھپایا‘‘شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
  • وزیر اعظم کا سحر و افطار میں گیس کی عدم فراہمی پر نوٹس
  • ’’چاند 2 دن کا ہے، علما نے ایک روزہ چھپایا‘‘شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
  • یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ
  • مانسہرہ: قیمتی مورتیوں کی ہیرپھیر، پولیس کا صحافی پر پیکا ایکٹ کا مقدمہ