ایران کے نائب صدر جواد ظریف عہدے سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
تہران(نیوز ڈیسک) ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نائب صدر جواد ظریف کا استعفیٰ صدر مسعود پزشکیان کو کو موصول ہوگیا تاہم ان کے استعفے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نےکہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا سامنا کرنا پڑا، عدلیہ کے سربراہ نے مجھے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا، جس پرعمل کیا۔
واضح رہے کہ محمد جواد ظریف اس سے قبل حسن روحانی کی حکومت (2013-2021) میں بطور وزیر خارجہ کام کر چکے ہیں اور ایران کے عالمی طاقتوں سے ہونے والے جوہری معاہدے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جواد ظریف
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آئندہ ہفتے افغانستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپنے دورے میں اسحاق ڈار افغان ہم منصب سے مذاکرات کریں گے۔
وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا