ٹیسلا کے حصص گرنے سے ایلون مسک کو اربوں کا نقصان
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) فروری میں ٹیسلا کے حصص گرنے سے ایلون مسک کو اربوں کا نقصان ہوا جس کا فائدہ مارک زکر برگ کو ہوا اور وہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے تاہم ایلون مسک امیر ترین افراد کی فہرست میں اول نمبر پر ہی رہے۔ فوربز کے مطابق یکم مارچ تک دنیا کے سرفہرست دس امیر ترین افراد میں ایلون مسک پہلے نمبر پر ہیں یہ اعزاز ان کے پاس مئی 2024 سے ہے۔ فروری کے آخر میں ایمیزون کے بانی اور چیئرمین جیف بیزوس نمبر 2 سے دنیا کے نمبر 3 امیر ترین بن گئے۔ بل گیٹس 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہو گئے۔ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے آٹھ امریکی ہیں باقی دو میں ایک فرانس کے برنارڈ ارنولٹ اور دوسرے اسپین کے امانسیو اورٹیگا ہیں۔ یکم مارچ تک کے اعداد و شمار کے حساب سے یہ تمام امیر افراد مرد ہیں اور ان میں سے ہر ایک کی مالیت 118 بلین ڈالر یا اس سے زیادہ ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے فروری کا زیادہ تر حصہ وفاقی ملازمتوں کو کم کرنے کیلئے کام کرتے ہوئے گزارا، اسٹاک میں کمی آئی اور دنیا کے دس امیر ترین افراد کو مجموعی طور پر 140 بلین ڈالر کا خسارہ ہوا اور سب سے زیادہ نقصان ایلون مسک گروپ کا ہوا مگر پھر بھی وہ دنیا کا امیر ترین شخص ہیں۔ ٹیسلا کے حصص میں شدید مندی نے ان کی دولت سے 62 بلین ڈالر کم کر دیے کیونکہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے فروری میں اپنی مارکیٹ کی قیمت کا ایک چوتھائی حصہ کم کر دیا۔ دسمبر میں مسک 400 بلین ڈالر سے زیادہ کی مالیت کے پہلے ارب پتی بن گئے، کیونکہ ٹیسلا کے حصص میں اضافہ ہوا اور نئے سرمایہ کاروں کی بدولت مسک کی مصنوعی زہانت کی نجی کمپنی ایکس اے آئی کی قدر میں بھی اضافہ ہوا لیکن امیر ترین شخص کے عہدہ پر ان کا اقتدار نسبتاً مختصر رہا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امیر ترین افراد ٹیسلا کے حصص ایلون مسک بلین ڈالر دنیا کے
پڑھیں:
صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں: جو بائیڈن
سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔
امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن نے شکاگو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخراجات میں کٹوتی سے متعلق صدرٹرمپ کے منصوبوں پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان کا سامنا ہو گا، نئی انتظامیہ نے اتنے کم عرصے میں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے، یہ لوگ مڈل کلاس اور ملازمت پیشہ طبقے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے امیر دوست امیر تر ہو جائیں، آخر یہ لوگ اپنے آپ کو سمجھتے کیا ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے سابق صدر پر جملہ کسا تھا۔
کیرولائن لیوٹ نے کہا تھا کہ حیرت ہے جوبائیڈن رات کو خطاب کریں گے، میں تو سمجھ رہی تھی کہ تقریر کے وقت سے بہت پہلے ان کے سونے کا وقت ہو جاتا ہے۔
Post Views: 3