جنوبی کیرولائنا میں خوفناک جنگلاتی آگ، ایمرجنسی نافذ،بڑی تباہی کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کولمبیا(نیوز ڈیسک) جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں خطرناک جنگلاتی آگ بھڑکنے کے بعد حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہنری مک ماسٹر نے اتوار کے روز ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا کہ خشک اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔ حکام نے ریاست گیر جلاؤ پر پابندی لگا دی ہے، جو غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گی۔مائرٹل بیچ، جنوبی کیرولائنا کے قریب کیرولائنا فاریسٹ فائر نے تقریباً 1,600 ایکڑ زمین جلا کر راکھ کر دی۔ اتوار کی شام تک، آگ کا 30 فیصد حصہ قابو میں لایا جا چکا تھا اور متاثرہ رہائشیوں کو گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔شمالی کیرولائنا میں بھی صورت حال سنگین ہے۔
حکام نے 176 فائر کے پیش نظر بلو رِج ماؤنٹینز میں بھی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی۔ یہ آگ اب تک 500 ایکڑ رقبہ جلا چکی ہے اور اس کا بھی 30 فیصد حصہ قابو میں ہے۔نیشنل ویدر سروس کے مطابق، خشک اور تیز ہوائیں آگ کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور مزید تباہی کا خدشہ برقرار ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ٹیکساس اور مشرقی نیو میکسیکو میں بھی تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث جنگلاتی آگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے، جس کے باعث مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
پشاور؛ بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی بسوں، ویگنوں کے خاتمے کیلئے72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کرک: کنٹینر اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم،10افراد جاں بحق ،8زخمی
کرک میں انڈس ہائی وے پر کنٹینر اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق اور8 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کوچ اور کنٹینر آپس میں ٹکرا گئے۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ دو افراد اب بھی کنٹینر کے نیچے دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے ہیوی مشینری طلب کی گئی ۔ لاشوں اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ،اموات میں اضافے کا خدشہ ہے ،جاں بحق ہونیوالے 6افراد کی شناخت ہو گئی ،جاں بحق ہونیوالوں میں بچے اور خاتون بھی شامل ہے ۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حادثے کے باعث انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ مقامی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔