آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ ، رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد ہوشیار ہوجائیں!
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کے مطالبے کے بعد ریئل اسٹیٹ کی غلط مالیت ظاہر کر کے ٹیکس چوری کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس کی چوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔
ریئل اسٹیٹ کی غلط مالیت ظاہر کر کے ٹیکس چوری کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا اور ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اتھارٹی کے ذریعے پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے پرسزائیں اور جرمانے ہوں گے ، اتھارٹی میں رجسٹریشن نہ کرانے پر 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کرسکے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو3 سال تک قید کی سزا دینےکا اختیار مل سکتا ہے اور غلط معلومات پر ایجنٹ کا لائسنس منسوخ کرسکے گی۔
ذرائع نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی غلط معلومات پر 2 سے 5 لاکھ روپے جرمانہ لگا سکے گی اور غلط پراپرٹی ٹرانسفر پر10 لاکھ روپے تک جرمانہ کرسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اتھارٹی کو مطلوب دستاویز نہ دینے پر 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکے گا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں شرح پیدائش فی عورت 6 بچوں سے کتنی کم ہو گئی؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ریئل اسٹیٹ لاکھ روپے
پڑھیں:
کراچی: ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز
—فائل فوٹوبلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اس حوالے سے میئر کراچی مرتصیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے کیے جائیں گے۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانے سے متعلق قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کے دوران 1 ہفتے میں11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدام اٹھایا گیا ہے، ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔
مرتصیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، شہری شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔