اسلام آباد ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد قرار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی پی اے ) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پانی کے رساؤ سے متعلق مبالغہ آرائی پر مبنی اور گمراہ کن خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شدید بارشیں : ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم
پی پی اے کا کہنا ہے کہ ایک رپورٹ میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کا دعویٰ کیا گیا، جو کہ سراسر غلط ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ حقیقت میں معمولی رساؤ کنکورس ہال میں دیکھا گیا، جو فائبر گلاس میٹیریل سے ڈھکا ہوا ہے۔
’بارش کے دوران، ڈیزائن کے درزوں سے معمولی مقدار میں پانی گزر سکتا ہے جنہیں سیلنٹ کے ذریعے بند کیا جاتا ہے۔ تاہم شدید موسمی حالات کی وجہ سے وقتاً فوقتاً ان کی مرمت کی ضرورت پڑتی ہے۔ ‘
یہ بھی پڑھیں:ملکی ایئرپورٹس کی توسیع اور اپگریڈیشن کے لیے اقدامات جاری
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کی کوئی اطلاع نہیں اور نہ ہی مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد ایئرپورٹ بارش پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی پانی چھت لاؤنجز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی پانی چھت لاؤنجز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی لاؤنجز میں پانی کے رساؤ اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص قتل
اسلام آباد میں دیرینہ دشمنی پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ تھانہ سنگ جانی گی حدود میں گرڈ سٹیشن پر کی گئی۔
ذرائع نے کہا کہ شہری کو دیرینہ دشمنی پر قتل کیاگیا، مقتول طویل عرصہ سے روپوش تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مقتول کی بیوی کے باپ اور بھائیوں نے قتل کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کی جارہی ہے۔