وزراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کہ آن لائن پبلک ورکس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا قیام ایک احسن اقدام ہے، صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری محکموں میں ڈیجیٹائزیشن پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد، منصوبوں کی فنانشل مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ امور کے لیے آن لائن سسٹم تیار کر لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اجلاس میں نئے آن لائن سسٹم کے بارے بریفنگ دی گئی، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز و دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آن لائن سسٹم "پبلک ورکس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم" کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں سے جڑے تمام معاملات آن لائن ڈیل کیے جائیں گے، نئے سسٹم کے تحت سی ایم ہاؤس، تمام صوبائی محکموں اور اے جی آفس میں ڈیش بورڈ قائم ہوگا۔

شرکا کو بتایا گیا کہ نئے آن لائن سسٹم سے ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ونز پر من و عن عملدرآمد، ترقیاتی منصوبوں کے لیے جاری کردہ فنڈز کا بروقت استعمال اور شفافیت یقینی ہوگی، انسانی مداخلت کم سے کم، فیلڈ انجینئرز کی پرفارمنس ایوالوایشن اور غلطیوں کی گنجائش کم ہو جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے سسٹم سے ترقیاتی کاموں کا معیار، محفوظ ریکارڈ اور معلومات کی بروقت دستیابی بھی یقینی ہوگی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آن لائن پبلک ورکس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا قیام ایک احسن اقدام ہے، صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری محکموں میں ڈیجیٹائزیشن پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں پبلک ورکس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا قیام اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، مستقبل میں دیگر تمام ورکس ڈیپارٹمنٹس میں بھی اس طرح کا سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پبلک ورکس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ترقیاتی منصوبوں آن لائن سسٹم کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں آئندہ تین روز موسم کیسا ہوگا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

کراچی:

پیر کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں،رفتار 47 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،آئندہ 3 روز کے دوران موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔ 

موسمیات کے مطابق اتوار کی شام سے شہر میں چلنے والی معمول سے تیز ہواوں کی رفتارمیں پیر کو مزید اضافہ رہا، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 47 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

منگل کو ہواؤں کی رفتار میں کمی کا امکان ہے،تاہم مجموعی طورپر اگلے 3 روز کے دوران موسم معتدل رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 17 سے19/ زیادہ سے زیادہ 30 تا 32 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

 شہر میں سمندری ہواؤں کے علاوہ شمال مشرقی اور مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں،تاہم مغربی سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے،پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 19.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ صحت کے 43ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی منظوری
  • تین روز تک موسم کیسا رہےگا ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
  • کراچی میں آئندہ تین روز موسم کیسا ہوگا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • خیبر پختونخوا میں 54 ارب سے زائد کے 46 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
  • آن لائن فراڈ سے بچنے کیلئے محکمہ داخلہ نے آگاہی مہم شروع کردی
  • عالمی بینک کا پاکستان سے 20؍ارب ڈالر کے معاہدے کا اعلان
  • پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی
  • افسران دیانت داری اور عوامی خدمت کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ
  • گلگت بلتستان، ترقیاتی منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے فوری ادا کرنے کی ہدایت