چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے جہاں کرکٹ کے عام مداح غم اور غصے میں ہیں وہیں شوبز کی شخصیات بھی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک نجی ٹیلی وژن شو کی چیمپئنز ٹرافی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں  اداکارہ سونیا حسین نے شرکت کی سوالات کے جوابات دیئے۔

جب ان سے میزبان نے پوچھا کہ آپ کے پسندیدہ کھلاڑی کون ہیں تو اداکارہ نے جواب دیا کہ پہلے بابر اعظم بہت پسند تھے مگر اب نہیں ہیں۔

اداکارہ سونیا حسین نے مزید کہا کہ تاہم اس وقت جو کھلاڑی پسندیدہ ہیں مجھے ان کا نام یاد نہیں آ رہا ہے۔

اداکارہ نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہ مداح کے دل اس کارکردگی سے ٹوٹ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہنچی ہیں۔

پہلے سیمی فائنل دبئی میں چار مارچ کو ہوگا جس میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جبکہ دوسرا 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

سیمی فائنل میں جیتنے والی ٹیموں کے درمیان 9 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا، اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ورنہ فائنل لاہور میں ہوگا۔

 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا، جارح مزاج اوپنر چیمپئنز ٹرافی سے باہر

دبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ہے، جراح مزاج اوپنر میتھیو شارٹ انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔دائیں ہاتھ کے جارح مزاج اوپنر میتھیو شارٹ افغانستان کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔اس انجری کی وجہ سے اب میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔

ان کی جگہ کوپر کونولی کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔21 سالہ کوپر کونولی آسٹریلیا کی جانب سے 3 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی نے آسٹریلوی اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری بھی دے دی ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا 4 مارچ کو بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگا۔ یہ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بابر اعظم پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں ہیں؛ سونیا حسین
  • بابر میرے پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں ہیں: سونیا حسین
  • بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا
  • چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے
  • چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنلز میں کون کس سے ٹکرائے گا؟
  • بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا، جارح مزاج اوپنر چیمپئنز ٹرافی سے باہر
  • چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں کون کس کا سامنا کرےگا؟ فیصلہ ہوگیا
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں کس ٹیم کا کس سے مقابلہ ہوگا؟
  • چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ