Juraat:
2025-03-03@17:22:44 GMT

رمضان میں پانی کی کمی سے بچیں، یہ آسان طریقے اختیار کریں!

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

رمضان میں پانی کی کمی سے بچیں، یہ آسان طریقے اختیار کریں!

رمضان المبارک میں روزے کے دوران پیاس کا احساس زیادہ بڑھ جاتا ہے٭

 

پانی انسانی جسم کے لیے سب سے ضروری عنصر ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ خاص طور پر رمضان المبارک میں روزے کے دوران پیاس کا احساس زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی واقع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیےماہرین ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کا مشورہ  دیتے ہیں۔

سحر و افطار میں پانی کا زیادہ استعمال

گرمی کے دوران جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے افطار اور سحر کے درمیان زیادہ سے زیادہ پانی پینا ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق دن بھر پیاس سے بچنے کے لیے کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی پینا چاہیے۔

پانی کی کمی سے بچنے کے لیے غذائی تدابیر

سحری میں دودھ اور دہی کا استعمال نہ صرف پانی کی کمی کو روکتا ہے بلکہ معدے کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔

سحری اور افطار میں کھیرے، تربوز، خربوزہ، کینو، سیب اور دیگر رسیلے پھلوں کا استعمال کریں، کیونکہ یہ پانی اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کو دیر تک ہائیڈریٹ رکھتے ہیں۔

پیاس بڑھانے والی اشیاء سے گریز

سحری اور افطار میں سوڈا، کیفین (چائے، کافی) اور مصنوعی جوسز سے گریز کریں، کیونکہ یہ جسم سے پانی کی مقدار کم کر دیتے ہیں۔

زیادہ نمکین، مرچ مصالحے والی اور چٹپٹی غذائیں بھی پیاس میں اضافہ کرتی ہیں، اس لیے ان سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔

سحری کا وقت اور اس کی اہمیت

سحری کرنے کا بہترین وقت فجر سے کچھ دیر پہلے کا ہے، کیونکہ یہ نہ صرف سنت ہے بلکہ دیر سے سحری کرنے سے روزے کے دوران بھوک اور پیاس کے دورانیے میں کمی آتی ہے، جس سے روزہ رکھنا آسان ہو جاتا ہے۔

گرمی اور دھوپ سے بچاؤ

رمضان میں سورج کی تپش سے بچنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ براہ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور اگر باہر جانا ضروری ہو تو چھتری یا سر کو ڈھانپنے کا اہتمام کریں تاکہ جسم سے پانی کم خارج ہو۔

یہ تمام احتیاطی تدابیر اپنانے سے آپ رمضان المبارک میں پیاس کی شدت کو کم کر سکتے ہیں اور صحت مند روزے گزار سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: روزے کے دوران پانی کی کمی کے لیے

پڑھیں:

شہری سوشل میڈیا فراڈ اور ہنی ٹریپ سے کیسے بچیں؟

لاہور:

شہری سوشل میڈیا فراڈ، ہنی ٹریپ اور خواتین آن لائن ہراسگی سے کیسے بچیں، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے باضابطہ مہم شروع کردی ہے۔
 

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے عوامی فلاح کے لیے احسن اقدام کرتے ہوئے شہریوں کو دھوکے باز عناصر سے خبردار کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کردی۔

سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والے فراڈ سے بچاؤ کے لیے محکمہ داخلہ نے اہم ہدایات جاری کی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ شہری سوشل میڈیا اور تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ذمے داری سے استعمال کریں ۔

ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انجان لوگوں سے معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔ انجان نمبرز سے آنے والی کالز اور میسجز پر کوئی رقم یا کوڈ نہ بھجوائیں۔ اسی طرح نان کسٹم پیڈ اشیا کی خریداری کے لیے کوڈ اور اکاؤنٹ نمبر بھی کسی سے شئیر نہ کریں ۔

شہری کسی عزیز کے اغوا کی جھوٹی کال پر کوئی رقم نہ بھیجیں  اور خواتین کی جانب سے دوستی کی کالز سے محتاط رہیں، آپ ہنی ٹریپ کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ کسی انجان شخص کو اپنی دفتری، ذاتی یا خاندانی معلومات ہرگز نہ دیں۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہری انٹرنیٹ پر کوئی بھی مشکوک یا انجان لنک کھولنے سے گریز کریں ۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فراڈ کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی 15 پر دیں ۔

متعلقہ مضامین

  • روزےمیں سردردسے پریشان ہیں تو نجات کیسے پائیں؟ جانیں آسان طریقہ کار
  • روزے میں سر درد کی وجوہات اور ان کا آسان حل
  • روزے میں توانائی اور تازگی برقرار رکھنے کے طریقے
  • رمضان المبارک میں صحت مند رہنے کے طریقے: روزے کے دوران توانائی اور تازگی برقرار رکھیں
  • رمضان المبارک کے دوران کن اوقات میں گیس ملے گی؟ شیڈول جاری
  • رمضان میں عام طور پر کی جانے والی 10 بڑی غلطیاں
  • رمضان میں پانی کی کمی سے بچنے کے آسان طریقے
  • افطار میں سب سے پہلے کھجور کیوں کھائی جاتی ہے؟
  • شہری سوشل میڈیا فراڈ اور ہنی ٹریپ سے کیسے بچیں؟