UrduPoint:
2025-03-03@17:21:56 GMT

بھارت: کرکٹ ٹیم کے کپتان پر ٹویٹ سے ہنگامہ ہے کیوں برپا؟

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

بھارت: کرکٹ ٹیم کے کپتان پر ٹویٹ سے ہنگامہ ہے کیوں برپا؟

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس اس وقت تنقید کی زد میں ہے، جس کی ایک قومی ترجمان شمع محمد نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بارے میں اپنے تبصروں سے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔

شاہین نے کیا کوہلی اور روہت کا شکار، ہر طرف ہونے لگی تعریفوں کی بھرمار

شمع محمد نے اپنی ایک ٹویٹ میں روہت شرما کو "کھلاڑی کی حیثیت سے موٹا" اور بھارتی تاریخ کا "سب سے زیادہ غیر متاثر کن" کپتان قرار دیا۔

تاہم ان کی اس پوسٹ نے بڑے پیمانے پر سخت ردعمل کو جنم دیا، جس کے سبب کانگریس پارٹی نے فوری مداخلت کرتے ہوئے انہیں ٹویٹ حذف کرنے کو کہا اور پھر اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا۔

شمع محمد کی حذف کردہ ٹویٹ کچھ یوں تھی: "روہت شرما کھلاڑی کے طور پر موٹے ہیں! وزن کم کرنے کی ضرورت ہے! اور حقیقت میں وہ بھارت کے اب تک کے سب سے زیادہ غیر متاثر کن کپتان ہیں!"

ان کے ان تبصروں پر فوری طور پر ردعمل کا اظہار کیا گیا اور خاص طور پر بھارت کی حکمران ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے رہنماؤں اور کرکٹ شائقین نے اس پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جب ایک ٹوئٹر صارف نے اس کے جواب میں روہت شرما کو "عالمی معیار کا کھلاڑی" بتایا تو جواباً شمع محمد نے لکھا، "اپنے پیشروؤں کے مقابلے میں ان میں عالمی معیار کی کیا بات ہے؟ وہ ایک اوسط درجے کے کپتان ہونے کے ساتھ ہی ایک متوسط معیار کے ​​کھلاڑی ہیں، جن کے لیے بھارت کا کپتان بننا خوش قسمتی کی بات ہے۔"

بھارت نے ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز جیت لی

ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے بلا تاخیر کانگریس کی ترجمان شمع محمد کے تبصروں کی مذمت کی اور کانگریس پارٹی پر "باڈی شمینگ" اور ورلڈ کپ کے فاتح جیسے کھلاڑی کی بے عزتی کرنے کا الزام لگایا۔

بی جے پی رہنما رادھیکا کھیرا، جو کانگریس سے تعلقات توڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئی ہیں، نے اپنی سابقہ ​​پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ "کئی دہائیوں تک کھلاڑیوں کی تذلیل کرتی رہی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ یہ وہی کانگریس ہے جس نے کئی دہائیوں تک کھلاڑیوں کی تذلیل کی، "انہیں سراہنے سے انکار کیا اور اب کرکٹ کے لیجنڈ کا مذاق اڑانے کی جسارت کر رہی ہے؟ اقربا پروری پروان چڑھانے والی پارٹی ایک چیمپیئن کو لیکچر دے رہی ہے؟"

چمپئینز ٹرافی: ’پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں‘

رادھیکا کھیرا نے کانگریس پارٹی کے رہنما جے رام رمیش پر بھی طنز کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ ایک ایسے کرکٹر کو نشانہ بنانے کے بجائے کانگریس پارٹی کی کم ہوتی ہوئی ساکھ اور انتخابی موقف پر توجہ مرکوز کریں، جنہوں نے بھارت کو عزت دلائی ہے۔

تاہم بعد میں شمع محمد نے اپنے تبصرے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹویٹ باڈی شیمنگ کے بجائے ایک ایتھلیٹ کی فٹنس کے بارے میں ایک عمومی مشاہدہ تھا۔ "یہ جسم کو شرمندہ کرنے والی بات نہیں تھی۔ میرا ہمیشہ سے خیال ہے کہ ایک کھلاڑی کو فٹ ہونا چاہیے اور میں نے محسوس کیا کہ ان کا وزن تھوڑا زیادہ ہے، اسی لیے میں نے صرف اسی بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔

"

ادھر کانگریس پارٹی نے شمع محمد کے ان تبصروں سے خود کو الگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی "کھیل کے آئیکونز کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے۔" کانگریس لیڈر پون کھیرا نے کہا کہ پارٹی نے شمع محمد سے کہا ہے کہ وہ اپنا بیان حذف کر دیں اور انہیں مستقبل میں زیادہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کا جرسی پر 'پاکستان' لکھنے سے انکار

پون کھیرا نے کہا، "انڈین نیشنل کانگریس کھیلوں کے آئیکونز کے تعاون کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے اور کسی ایسے بیان کی توثیق نہیں کرتی ہے، جو ان کی میراث کو نقصان پہنچاتی ہو۔

"

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا، جب بھارتی ٹیم نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے اپنے آخری گروپ مرحلے کے میچ میں نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دی۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی شرکت، پاکستان کو آئی سی سی سے منصفانہ فیصلے کی امید

اس میچ کے دوران کپتان روہت شرما کی وکٹ جلد گرنے کے باوجود، بھارت نے اپنے مقررہ 50 اوورز میں 249 رنز اسکور کیے اور ورون چکراورتی کی سربراہی میں بولنگ اٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کر دیا اور انہیں 205 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں وہ چار مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کا سامنے کرے گا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کانگریس پارٹی سب سے زیادہ کرتے ہوئے روہت شرما بی جے پی اور ان

پڑھیں:

’میں نے باڈی شیمنگ نہیں کی‘، روہت شرما کو موٹا کہنے پر کانگریس رہنما پر تنقید

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو اپنی ایکس پوسٹ میں موٹا کہنے پر کانگریس رہنما شمع محمد کو تنقید کا سامنا ہے۔

اپنی پوسٹ پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ایکس پوسٹ ایک کھلاڑی کی فٹنس پر عام سا تبصرہ تھا، یہ باڈی شیمنگ نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی:ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے،اس لیے فوکس پہلے میچ پر ہے، روہت شرما

انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو فٹ ہونا چاہیے، اور مجھے لگا کہ وہ (روہت شرما) کا وزن کچھ زیادہ ہے۔

شمع محمد نے کہا کہ مجھ پر بغیر کسی وجہ کے تنقید کی جارہی ہے، میں نے ان کا دوسرے بھارتی کپتانوں سے موازنہ کرکے پوسٹ کی تھی اور یہ میرا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیے: روہت شرما چیمپیئنز ٹرافی سے قبل فارم میں آگئے، 487 دن بعد سینچری جڑ دی

واضح رہے کہ شمع محمد نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے روہت شرما کو موٹا قرار دے کر کہا تھا کہ وہ بھارت کا سب سے غیر متاثرکن کپتان ہیں۔

شدید تنقید کے بعد کانگریس نے خود کو شمع محمد کی پوسٹ سے لاتعلق کرکے انہیں ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا تھا جس کے بعد انہوں نے ایسا ہی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

body shaming fitness ROHIT SHARMA shama muhammad

متعلقہ مضامین

  • دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، بیٹنگ کوچ اور ٹی20 کپتان بھی تبدیل
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر اچانک ٹیم کو چھوڑ کر بھارت کیوں چلے گئے؟
  • ’میں نے باڈی شیمنگ نہیں کی‘، روہت شرما کو موٹا کہنے پر کانگریس رہنما پر تنقید
  • کانگریس ترجمان نے جلدی آؤٹ ہونے پر روہت شرما کو موٹا قرار دے دیا
  • سابق پاکستانی کپتان بھی بدستور بی پی ایل سے معاوضے کے منتظر
  • روہت شرما کو موٹاپے کے طعنے ملنے لگے
  • پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے اندر سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے، بھوپیش بگھیل
  • دورہ نیوزی لینڈ میں نئی ٹیم نیا کپتان، رضوان، بابر، حارث، شاہین آفریدی اسکواڈ سے باہر
  • پاکستان ٹیم کا نیا کپتان کون؟ نام سامنے آگیا