اکوڑہ خٹک ( ڈیلی پاکستان آن لائن )دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک  میں مولانا حامد الحق حقانی شہید و دیگر شہدا ءکی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزائی بمع وفد، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی، اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللہ خان، میجر عامر، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، سابق صوبائی وزراء آصف اقبال داؤدزئی، ہمایون خان، فضل ربانی ایڈووکیٹ، اہلحدیث رہنما علامہ ابتسام الہٰی ظہیر،  مرکزی جمعیت اہلحدیث کا وفد شیخ عبدالعزیز نورستانی، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی،  ایم این اے ذوالفقار خان، سابق سنیٹر طلحٰہ محمود، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مولانا امداد اللہ یوسف زائی، مولانا عبد البصیر شاہ، مفتی سراج الحسن، پاکستان راہ حق پارٹی کے ابراہیم قاسمی، مفتی نجیب اللہ فاروقی، شیعہ علماء کا وفد علامہ عابد حسین شاکری کی  قیادت میں وفد   اور دیگر جید علما ء ومشائخ نے شرکت کی۔

انڈے کا حلوہ بنانے کا آسان طریقہ

کئی مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مولانا حامد الحق حقانی شہید کے سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور شہید کے ورثاء شیخ الحدیث مولانا انوار الحق، نائب مہتمم مولانا راشدالحق سمیع،  جانشین مولانا عبدالحق ثانی، مولانا عرفان الحق حقانی،  مولانا اسامہ سمیع،  مولانا خزیمہ سمیع، مولانا سید محمد یوسف شاہ، مولانا لقمان الحق،  مولانا سلمان الحق،  مولانا بلال الحق اور مولانا ارشد علی قریشی سے تعزیت کی۔

سحری میں چکن چیز پراٹھا بنائیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: الحق حقانی

پڑھیں:

تحریک منہاج القرآن کے رہنماوں کی سانحہ اکوڑہ خٹک کی شدید الفاظ میں مذمت

رہنمائوں نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں ادارہ منہاج القرآن کے جملہ ذمہ داران مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر کی شہادت پر تعزیت اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں، سوگوار خاندان اور جامعہ کے جملہ ذمہ داران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے سربراہ مولانا حامدالحق حقانی کی دہشتگردی کے سنگین واقعہ میں شہادت پر دلی تعزیت اور گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں نے دہشت گردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا حامدالحق حقانی معتبر عالم دین اور علم کے قدردان تھے، ان کی شہادت سے ملک ایک جیدعالم دین سے محروم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا حامد الحق حقانی دینی علم کے فروغ کیساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے داعی اور ایک ملنسار شخصیت تھے ان کی شہادت دینی و علمی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، رہنمائوں نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں ادارہ منہاج القرآن کے جملہ ذمہ داران مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر کی شہادت پر تعزیت اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں، سوگوار خاندان اور جامعہ کے جملہ ذمہ داران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اکوڑہ دھماکہ، جامعہ حقانیہ کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ
  • شہید کا لخت جگر بھی شہید (پہلا حصہ)
  • ایرانی سفیر کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد، مولانا حامد الحق کی شہادت پر اظہار افسوس
  • تحریک منہاج القرآن کے رہنماوں کی سانحہ اکوڑہ خٹک کی شدید الفاظ میں مذمت
  • مولانا حامد الحق سے خودکش حملہ آور سیڑھیوں کے قریب ملا، اعضاء نادرا روانہ
  • دارالعلوم حقانیہ : مولانا حامد الحق کی جگہ ان کے بھائی راشد الحق نائب مہتمم مقرر
  • مولانا حامد الحق اپنے والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاک
  • نوشہرہ؛اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں خودکش دھماکہ، سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق سمیت 8 شہید