2025-03-19@10:12:20 GMT
تلاش کی گنتی: 18740

«کو مدد»:

(نئی خبر)
    نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی20 میچ میں بھی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا۔  میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے فسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتطار کرتے ہیں تاکہ تنقید کرسکیں، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں، ہر کھلاڑی اپنا 100 فیصد کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوی بیٹرز نے کچھ اچھے شارٹس کھیلے اور کچھ قسمت نے انکا ساتھ دیا، ہم وہ ہی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہےہیں جو جدید کرکٹ کا تقاضا ہے۔  ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کریں گے تو کیسے آگے...
    جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے موقع پر ایک تقریب میں ورلڈ مسلم کانگریس کی جانب سے اظہار خیال کرتے ہوئے الطاف حسین وانی نے کونسل کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی جانب مبذول کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و تشدد کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور اس میں ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے موقع پر ایک تقریب میں ورلڈ مسلم کانگریس کی جانب سے اظہار خیال کرتے ہوئے الطاف حسین...
    وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بطور وزیراعظم شہباز شریف اب تک سعودی عرب کے کتنے دورے کرچکے؟ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے طے شدہ ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما باہمی تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل ہی پشاور زلمی کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب کی لیگ میں شرکت کے حوالے سے سوالات اٹھ گئے۔ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے اوپنر صائم ایوب کے اسکواڈ میں ہوتے ہوئے بگ بیش لیگ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنیوالے مچل اوون کو اسکواڈ کا حصہ بنایا اور انہیں رزیرو کھلاڑی میں رکھا گیا ہے۔ مچل اوون کی سلیکشن نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے کہ پشاور زلمی اوپنر صائم ایوب اوپننگ کیلئے بابراعظم کے ہمراہ دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ مزید پڑھیں: صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے فیصلہ کب ہوگا؟ گزشتہ ایڈیشن میں بابراعظم اور صائم...
     ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی محمد اقبال خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 235 سے منتخب رکن اسمبلی محمد اقبال خان کو اظہار وجوہ کا نوٹس پارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا ۔ نوٹس میں بتایا گیا کہ رکن قومی اسمبلی محمد اقبال خان نے ایم کیوایم کے نامزد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور غیر مناسب زبان استعمال کی ہے جو تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے۔نوٹس میں اقبال خان کو ایم کیوایم کے مرکز بہادر آباد میں 24 مارچ 3 بجے سہ پہر کو پیش ہوکر جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے اور پیش نہ ہونے کی صورت پر پارٹی...
    علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل نہیں ہوگی۔ ہماری رات کو میٹنگ ہوئی ہے۔ لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل نہیں ہوگی، ہماری رات کو میٹنگ ہوئی ہے ، پی ٹی آئی سلامتی کونسل کےاجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ اگرملزم پیش نہ ہو توملزم کو گرفتارکر لیا جاتا ہے، یہ انصاف کا کون سا تقاضا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ سیکڑوں ملزمان عدالت میں پیش ہوتے ہیں، مگر تفتیشی افسر نہیں ہوتا، قانون اور انصاف کا اتنا تماشا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف قومی قیادت قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس میں سر جوڑ کر بیٹھ گئی، تاہم تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں نے نے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردی ناسور بن گئی، ملک کو اس لعنت سے پاک کریں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردوں کے خلاف قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کے لیے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ اجلاس...
    انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے دوران ایجنڈہ آئٹم 3 پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کی اہم وجہ بنیادی آزادیوں پر سخت پابندیوں، جبری نظربندیوں اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی توجہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی جانب مبذول کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے دوران ایجنڈہ آئٹم 3...
    گجرات: بدبخت بیٹے نے کھانا دینے میں معمولی تاخیر پر ماں کو بے دردی سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ گجرات کے نواحی گاؤں مراڑیاں میں پیش آیا، جہاں بدبخت بیٹے عثمان نواز نے  کھانا دیر سے ملنے پر اپنی ماں کو آہنی راڈ سر پر مار کر قتل کردیا۔ ملزم نے اپنی والدہ سے کھانا مانگا، جس پر ماں نے کہا تھوڑی دیر آرام کرلو، میں کھانا دیتی ہوں۔ ماں کی بات سنتے ہی بدبخت بیٹے نے طیش میں آکر سر پر آہنی راڈ مار کر اپنی ماں کو قتل کردیا۔ سر پر آہنی راڈ کی چوٹ اور خون لگنے سے خاتون رضیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے مقتولہ کے...
    بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے ناگپور میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے بیان کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کی وجہ اداکار وکی کوشل کی فلم کو قرار دیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں جاری اورنگزیب تنازع اور ناگپور میں پیر کے تشدد کے درمیان، وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے ایک حالیہ بیان میں وکی کوشل کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’چھاوا‘ کو 17ویں صدی کے مغل بادشاہ کے خلاف لوگوں کے غصے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ایک گروپ کی جانب سے مذہبی کتاب کو جلانے کی افواہ پھیلنے کے بعد ناگپور میں ہونے والے تشدد کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے کہا کہ فسادات کی پہلے...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر کوئی کمیٹی کا اجلاس یا آل پارٹیز کانفرنس نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ  کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ ہونی ہے، بانی پی ٹی آئی اصلی سٹیک ہولڈر ہیں اگر وہ اجلاس میں نہیں اتے تو مٹی پاؤ والی بات ہو گی، بابر اعوان بابر اعوان نے کہا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو عوام میں نکلتے ہیں مگر پارلمینٹ میں موجود نہیں، تمام سٹیک ہولڈرز کو بلانا چاہیے تھا کمیٹی میں نہیں بیٹھ سکتے تو ال پارٹیز کانفرنس بلا لینی چاہیے۔ ان کا...
     وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان کو آج (منگل) دوبارہ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا جبکہ ان افراد کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیئے  گئے۔جن 16 افراد کو جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال،محمد حماد اظہر شامل ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ طلبی کے نوٹس وصول کرنے والوں میں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں کے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹرکو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی،سپیشل پراسیکیوٹر کی غیرحاضری پر عدالت نے اظہار برہمی  کیا،وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ٹرائل کورٹ میں بھی سپیشل پراسیکیوٹر کا ایسا ہی رویہ رہا،عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم  دیدیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔...
    پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مشہور بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کو سالگرہ کی خصوصی مبارکباد دی اور انہیں ‘ریئل او جی’ (اصل گینگسٹر) قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور ہنی سنگھ کے پہلے مشترکہ میوزک ویڈیو جٹ محکمہ کے کچھ بی ٹی ایس ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں گلوکار کو شاندار ڈانس مووز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں مہوش حیات کو ایک پُرتعیش گھر میں ہنی سنگھ کے ساتھ بے خوف انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے کندھے سے گرا ہوا سیاہ لباس پہن رکھا تھا جبکہ ہنی سنگھ ایک بھاری فر کوٹ کے ساتھ...
    —فائل فوٹو جعفر ایکسپریس حملے کے 9 میں سے 8 زیرِ علاج  زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ سول اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق واقعے کا 1 مریض اب بھی ٹراما سینٹر میں زیرِ علاج ہے۔ جعفر ایکسپریس حملے کے 9 زخمی اب بھی زیرِ علاجاسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جعفرایکسپریس حملےکے9 زخمی زیرعلاج ہیں،حالت خطرے سے باہر ہے ۔ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس حملے کے 13 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا۔16 زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 10 زخمی تاحال زیرِ علاج ہیں۔
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ملک بھر میں بچوں کے اغواء کےخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے  قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال کے نمائندے کو آئندہ سماعت پر بلا لیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سپوریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ اٹارنی جنرل تمام آئی جیز سے ملاقات کریں، تاہم آئی جیز کے ساتھ آج تک کوئی ملاقات نہیں کی گئی۔ کرغزستان کی خاتون کے بیٹے کا اغوا، سابق شوہر کو پیش کرنے کا حکمکرغزستان کی خاتون کے سابق شوہر کے ہاتھوں بیٹے کے اغوا کیس میں عدالتی حکم پر آئی جی خیبرپختونخوا سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔...
      —فائل فوٹو صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس ساتویں روز بھی معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے کوئی بھی ٹرین روانہ نہیں ہو سکی۔حکام نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ٹرین سروس کل بدھ کو بحال ہو جائے گی۔ کچھی میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے اندرونِ ملک ٹرین سروس معطلریلوے حکام نے بتایا ہے کہ کچھی میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس معطل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 11مارچ کو مشکاف میں جعفر ایکسپریس پرحملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے جس سے...
    اسکرین گریب تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا، پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو پرول پر رہا کیا جائے تاکہ وہ قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں شرکت کر سکیں، بانئ پی ٹی آئی کے بغیر کسی میٹنگ کی اہمیت نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نے اس اجلاس میں شریک ہونے سے انکار کردیا ہے ، گزشتہ روز سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ہم نے فیصلہ کیا تھا، ہماری طرف سے کوئی نمائندہ میٹنگ میں نہیں جائے...
    آئی ایم ایف نے پاکستان کو مقامی بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب روپے قرض لینے کی اجازت دے دی۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو سرکاری قرضوں میں اضافہ کئے بغیر گردشی قرضے کو کم کرنے میں مدد کے لیے ملکی بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب روپے قرضہ لینے کی اجازت دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ حال ہی میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان پالیسی مذاکرات کے اختتام کے بعد سامنے آیا ہے، کیونکہ اسلام آباد نے اپنے پاور سیکٹر پر 24 کھرب روپے کے گردشی قرضے کا بوجھ کم کرنے کے لیے 6 سالہ روڈ میپ تیار کیا تھا۔  حکومت کا مقصد بینک قرضوں اور سرچارج سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔ ملک میں دہشت گردی کو ہرصورت شکست دیں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی میں ابتدائی اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔   شہبازشریف نے کہا کہ سیاسی قیادت اختلافات ایک طرف رکھ کر قومی سلامتی پر ایک ہے، ملک میں دہشت گردی کو ہرصورت شکست دیں گے، اچھا ہوتا اگر اپوزیشن کے دوست بھی اہم اجلاس میں شرکت کرتے۔ گورنر سندھ پر تنقید، ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی اقبال خان کو شوکاز نوٹس جاری انہوں نے کہا کہ...
    پنجاب میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا۔ پانی کے مسئلے پر پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی واٹر گورننس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ارسا وفاقی سیکرٹری پانی ،سیکرٹری آبپاشی پنجاب اوردیگر ماہرین میں شریک ہوئے۔ کمیٹی کے رکن محسن لغاری نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کا بہت پرانا جھگڑا چل رہا ہے۔انگریزوں کے آنے سے پہلے پانی ضائع ہوکر سمندر چلا جاتا تھا۔ انگریز دور میں نہری نظام  بنایا گیا۔ ہم نے اب تک پانی جمع کرنے کے نئے نظام نہیں بنائےبلکہ جو پہلے سے نظام بنے تھے وہ بھی کم ہوگئے ہیں۔ محسن لغاری نے کہا کہ صوبوں میں پانی کی تقسیم کے معاہدوں پر عمل درامد کرانے کے لیے ارسا بنایا گیا۔ ہم پانی تو مانگتے...
    ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز ان دنوں ایک ساتھی اداکارہ کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر سیر سپاٹے کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے شروع میں لندن میں ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد مشن امپاسیبل اسٹار ٹام کروز اور اداکارہ اینا ڈی آرمس نے ایک بار پھر ڈیٹنگ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔ ان دونوں ہالی ووڈ اسٹارز کو گزشتہ چند مہینوں میں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، حال ہی میں ان کی لندن ہیلی پورٹ پر آتے ہوئے تصاویر کھینچی گئیں ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاوہر پر مداح یہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد”آغوش“پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا جس کے تحت 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو”آغوش“ پروگرام کے تحت 23 ہزار روپے ملیں گے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 13اضلاع”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی، ”آغوش“ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ہوگا۔ اس کے علاوہ بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں ”آغوش“ بھی پروگرام میں شامل ہیں۔ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو مقامی بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب روپے قرض لینے کی اجازت دے دی۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو سرکاری قرضوں میں اضافہ کئے بغیر گردشی قرضے کو کم کرنے میں مدد کے لیے ملکی بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب روپے قرضہ لینے کی اجازت دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ حال ہی میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان پالیسی مذاکرات کے اختتام کے بعد سامنے آیا ہے، کیونکہ اسلام آباد نے اپنے پاور سیکٹر پر 24 کھرب روپے کے گردشی قرضے کا بوجھ کم کرنے کے لیے 6 سالہ روڈ میپ تیار کیا تھا۔ حکومت کا...
    کراچی: دوسری خواتین سے بات کرنے سے روکنے پر سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔ شہر قائد میں سفاک شوہر نے دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کرنے پر اپنی بیوی کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس  سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے مہران ٹاؤن میں سفاک شوہر نے بیوی کوتشدد کے بعد پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔ آگ سے رابعہ نامی خاتون  جھلس کر شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔ طبی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون 40 فیصد جھلس چکی ہے جب...
    زیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد”آغوش“پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا جس کے تحت 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو”آغوش“ پروگرام کے تحت 23 ہزار روپے ملیں گے۔  رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 13اضلاع”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی، ”آغوش“ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ہوگا۔ اس کے علاوہ بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں ”آغوش“ بھی پروگرام میں شامل ہیں۔ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر2 ہزارروپے دیے جائیں...
    پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ میں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پرجیوانی (بلوچستان)کے علاقے کنٹانی میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ میں چھپائی گئی1864کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس اور 7.2کلوگرام نشہ آور براؤن شوگر برآمدکر لی گئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔ مزید پڑھیں: اے این ایف نے 16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی، 10 ملزمان گرفتار   ترجمان کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 31.7 ملین ڈالر  اور 83.72 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک...
    کراچی: ٹیپو سلطان کے علاقے میں واقع نجی ہوٹل میں سابقہ اہلیہ کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی جمشید عمیر کے مطابق ملزم عادل نے منصوبہ بندی کے تحت سابقہ بیوی ارم کو دھوکے سے شادی کی سالگرہ کے دن گیسٹ ہاؤس پر بلوایا تھا۔  یہ خبر بھی پڑھیں: ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد، شوہر فرار؛ لیاری سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ملزم اپنے ساتھ چھری بھی گیسٹ ہاؤس لے کر گیا تھا۔ ملزم نے مقتولہ پر پہلا وار کیا تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی، جس کے بعد ملزم نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پکڑ کر چھری سے 13 وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔  ایس پی...
    ’جعفر ایکسپریس‘ کے دہشت گردانہ اغوا نے پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کو لرزا دیا ۔ مسلح افواج کے دلیرانہ اور جزئیات کی حد تک پختہ کار پیشہ ورانہ آپریشن نے بہت بڑی خون ریزی سے بچالیا۔ فوج کے جوانوں نے اپنی جانیں نچھاور کرکے، اپنے ہم وطنوں کی جانیں بچائیں۔ دشوار گزارسنگلاخ پہاڑی سلسلوں میں، دہشت گردوں کے نرغے میں گھری جعفر ایکسپریس کے چارسُو رات کے اندھیرے گہرے ہو رہے تھے، سینکڑوں گھرانے اپنے پیاروں کی زندگیوں کے بارے میں امیدوبیم کی صلیب پر لٹکے ہوئے تھے اورنیند سے عاری آنکھوں میں چنگاریاں سی بھر گئی تھیں جب رات دس بج کر بتیس منٹ پر، بانی پی۔ٹی۔آئی، عمران خان کے تصدیق شدہ ذاتی ایکس اکائونٹ سے ایک طویل...
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نازیوں کے جابرانہ اور ظالمانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور جموں و کشمیر میں آزادی کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے جنوبی ایشیائی خطے میں امن اور ترقی کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن اور غیر قانونی تسلط ایک ساتھ نہیں جاری رہ سکتے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ زمینی حقائق کا ادراک اور اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور جارحیت کی پالیسی ترک کرتے ہوئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا اور چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ہارون اختر نے کہا کہ  مشروب ساز کمپنیاں مہنگی چینی خرید رہی ہیں تو کسی کو کیا تکلیف ہے؟چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی، چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ چینی برآمد کی مشروط اجازت صرف پچھلے سیزن کے لیے تھی، عام غریب آدمی کو چینی 130 روپے کلو فراہم کی جا رہی ہے۔ ہارون اختر  نے مزید کہا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 160...
      —فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز ڈاکوؤں نے پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے 25 لاکھ روپے لوٹ لیے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزپولٹری کا کاروبار کرنے والا شہری بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے نکلا تھا، کورنگی نمبر 6 میں بڑے ہتھیاروں سے لیس ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے کار میں موجود سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔ کراچی: سائٹ ایریا میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، غیر ملکی شہری زخمیکراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ملازم زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے جبکہ  سیکیورٹی گارڈ سر میں گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا جو...
    دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا؟ کراچی میں ظالم شوہر نے بیوی کو جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں شوہر نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی، متاثرہ خاتون رابعہ بی بی 40 فیصد جھلس گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، واردات کے بعدملزم کوعظیم پورہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم وقاص نے رابعہ سے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزم فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے، ملزم اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیوزی لینڈ میں ہونے والی 5 ٹی 20 سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں بھی میزبان کیویز نے پاکستان کو شکست دے دی۔ پاکستان  نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ چیمپیئنز ٹرافی میں مایوس کُن کار کردگی کے بعد پاکستانی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی اس سیریز میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اس بری پرفارمنس پر پاکستانی کرکٹ فینز نے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سلیم خالق نے لکھا کہ ایک سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کے ہوتے ہوئے بولرز کی ایسی پٹائی دیکھنا...
    پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ہم نے فیصلہ کیا، ہماری طرف سے کوئی نمائندہ میٹنگ میں نہیں جائے گا، علی امین گنڈا پور بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اس اجلاس میں شریک ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ غیر آئینی وزیراعظم کی دعوت پر قومی سلامتی کے اجلاس میں کیسے جائیں؟۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا، علی امین گنڈاپور بطور وزیراعلیٰ شریک ہوں گے۔ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے بچوں کے اغوا سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں بچوں کے اغوا کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال کے متعلقہ نمائندے کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل  نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اٹارنی جنرل تمام آئی جیز سے ملاقات کریں۔ آئی جیز...
    کراچی: کورنگی میں پیر کو تاجر سے 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے چار نمبر میں پیر کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ امیر احمد 24 گھنٹے سے زائد زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دوران علاج چل بسا۔ مقتول کے ورثا نے پولیس کارروائی کے بعد سرد خانے سے لاش وصول کی اور آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوگئے۔ غم سے نڈھال ورثا کا کہنا تھا کہ امیر احمد کے سر میں 2 گولیاں لگی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔  مقتول...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔ سابق کپتان انضمام الحق نے گزشتہ روز پشاور زلمی کی ایک تقریب میں شرکت بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1990 کی دہائی کے کرکٹرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کرکٹ ہلکی رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس دور کے کرکٹرز نے ہی آگے جاکر ٹیم کی کمان سنبھالی، متعدد اہم ایونٹس جیتے اور اِن تمام کرکٹرز نے پاکستان کو عروج دیا، پاکستان کرکٹ پر تنقید کرنیوالے بھی اسی وقت پروان چڑھے۔ مزید پڑھیں: 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق بیان؛ حفیظ نے لب کشائی کردی انضمام نے ریمارکس دیئے کہ اگر ہم 90 کی...
    اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کارروائی ترجیحی بنیاد پر کی جائے۔ اس موقع پر سلامتی کونسل میں امدادی مشن برائے افغانستان کے مینڈیٹ میں مزید 1 سال کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ اقوام متحدہ میں  پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ منیر اکرم نے یہ بھی کہا کہ یہ حملے پاک چین تعاون، سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) امریکی کافی کمپنی سٹار بکس کو گرم کافی گرنے سے متاثرہ گاہک کو پانچ کروڑ ڈالر ( تقریباً 14 ارب روپے)ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق سٹاربکس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ گاہک مائیکل گارسیا کو 50 ملین ڈالر ادا کرے جو کیلیفورنیا ڈرائیو تھرو میں گرم کافی گود میں گرنے سے جھلس گیا تھا۔ مائیکل گارسیا کے وکلا نے کہا کہ کیلیفورنیا ڈرائیو تھرو فروری 2020 میں پر کمپنی کے ایک ملازم نے مائیکل گارسیا کو تین بڑے سائز کے کافی کے کپ دیئے ، ملازم نے ان میں سے ایک گپ جس میں گرم کافی تھی، کو گتے کے...
    دفتر خارجہ نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹرین حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی مدد کرے، یاد رہے 11 مارچ کو دہشت گردوں نے درہ بولان پر جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا اور اسے ہائی جیک کر کے400 سے زائد مسافروں کو30 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے جعفر ایکسپریس میں اپنی سرزمین کے استعمال پر افغانستان سے باضابطہ طور پر شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا، ذرائع کے مطابق افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹرین حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے نومنتخب صدر اظہر جتوئی، سیکریٹری نیئر علی، سیکریٹری خزانہ وقار عباسی سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ صحافی برادری ملک کا اہم ستون اور پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پریس کلب ایک ایسا ادارہ ہے جو صحافیوں کے حقوق، آزادی اظہار رائے اور...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ آپ نے 8 فروری کو دیکھ لیا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے اب یہ عوام کے فیصلے کو کہہ رہے کہ یہ غلط ہے، اپنی نالائقی چھپانے کے لیے پی ٹی آئی کو ہر بندہ آ کر کہتا ہے کہ جی پی ٹی آئی ذمے دار ہے۔  اسلام ٹائمز۔ رہنماء تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلیے پالیسی کیا اختیار کی گئی ہے، ابھی تک تو پالیسی نہیں بنی ہے، ابھی تک تو صرف یہی بلیم گیم ہے کہ پی ٹی آئی ہے،...
    گجرات(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضلع گجرات کے نواحی گاؤں میں ناخلف بیٹے نے ناشتہ دینے میں تاخیر پر روزے دار ماں کو قتل کردیا۔نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقع گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ 2 پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مراریاں گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر ناشتہ دینے میں تاخیر پر اپنی روزے دار ماں کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عثمان نواز نامی شخص نے اپنی والدہ رضیہ بی بی کو ناشتہ بنانے کو کہا تھا، تاہم ماں نے کہا کہ وہ روزے سے ہیں اور کچھ دیر آرام کرنا چاہتی ہیں اس لیے وہ کچھ تھوڑا صبر کرے۔ ماں کی جانب سے ناشتہ دینے میں تاخیر پر ناخلف...
    صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کابینہ اور عوام نے دہشت گردی کو مسترد کر دیا ہے، سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف بہادری سے فوری کارروائی کی، جس سے بہت بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ سرفراز بگٹی  نے کہا کہ میرٹو کریسی اور گڈ گورننس سے عوامی مسائل کا پائیدار حل ممکن ہے، ریاست سے متنفر نوجوانوں کے گلے شکوے اسی صورت دور ہوں گے جب میرٹ کا بول بالا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ گورننس کی خرابی کو ریاست سے جوڑنا درست نہیں، میرٹ کو یقینی بنائیں...
    فیشن وہ جادو ہے جو ہر دور میں بدلتا رہتا ہے، مگر اسٹائل وہ پہچان ہے جو ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ ہرلڑکی کے دل میں یہ سوال ضرور آتا ہے کہ ’اب کیا فیشن میں ہے؟‘ اور ’کونسا اسٹائل آؤٹ ہو چکا ہے؟‘ سوشل میڈیا پر ہر روز کوئی نہ کوئی نیا ٹرینڈ ابھرتا ہے، لیکن کیا فیشن صرف ٹرینڈز کو فالو کرنے کا نام ہے؟ اگر آپ بھی جاننا چاہتی ہیں کہ فیشن کی دنیا میں آگے کیسے بڑھا جائے اور منفرد اسٹائل کیسے اپنایا جائے، تو مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ابق ناصر کے دلچسپ راز ضرور جانیں! رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن میں شہریار عاصم نے جب مشہورسوشل میڈیا انفلوئنسرابق ناصر سے پوچھا کہ فیشن کا اتنا زبردست آئیڈیا...
    مغل بادشاہ اورنگزیب کی مخالفت پر مبنی بھارتی اداکار وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ بھارت میں مسلم مخالف جذبات کو بھڑکانے کا سبب بن گئی ہے۔ اس فلم کے اثرات کے بعد ناگپور میں اورنگزیب کے مقبرے کو مسمار کرنے کے مطالبات میں شدت آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں کشیدگی اور فسادات پھوٹ پڑے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ناگپور کے محل علاقے میں دو گروپوں کے درمیان اس وقت تصادم ہوا جب دائیں بازو کے گروہ ’وشوا ہندو پریشاد‘ نے اورنگزیب کے مقبرے کو تباہ کرنے کے مطالبے پر احتجاج کیا۔ اس احتجاج کے دوران نعرے بازی اور پتھراؤ کے واقعات رونما ہوئے، جس سے علاقے میں مزید تشویش پھیل گئی۔ اس دوران...
    آئی ایم ایف نے پاکستان کو مقامی بینکوں سے قرض لینے کی اجازت دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو مقامی بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب روپے قرض لینے کی اجازت دے دی۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو سرکاری قرضوں میں اضافہ کئے بغیر گردشی قرضے کو کم کرنے میں مدد کے لیے ملکی بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب روپے قرضہ لینے کی اجازت دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ حال ہی میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان پالیسی مذاکرات کے اختتام کے بعد سامنے آیا ہے، کیونکہ اسلام آباد نے اپنے...
    شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہےاس نے دو دریا جاری کر دیئے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں ۔o ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے۔ o پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ o 
    جزائر فاکلینڈ کے کرکٹر اینڈریو براؤنلی نے 62 سال کی عمر میں کوسٹا ریکا کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرکے تاریخ ہی بدل ڈالی۔ رپورٹس کے مطابق 10 مارچ 2025 کو کوسٹا ریکا کے دورے کے دوران جزائر فاکلینڈ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والی دنیا کی 106ویں ٹیم بنی۔ جزائر فاکلینڈ ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی 31 سال سے زائد عمر کے تھے،2 کھلاڑیوں کے علاوہ سب کی عمر 40 سال سے زیادہ تھی۔ ان میں3 کھلاڑی ایسے تھے جن کی عمر 56 سال سے زیادہ ہو چکی تھی لیکن ان میں سے کوئی بھی اینڈریو براؤنلی جتنا عمر رسیدہ نہیں تھا۔ 62 سالہ براؤنلی 60 سال کی عمر کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد ٹی20 انٹرنیشنل یا کوئی بھی...
    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کا ریکارڈ توڑنے سے محروم رہ گئے۔ ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان آغا سلمان نے قومی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالتے ہوئے 28 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ففٹی سے محروم رہے اور سابق کپتان بابراعظم کا ریکارڈ بھی نہ توڑ سکے۔ آغا سلمان اگر نیوزی لینڈ کیخلاف نصف سینچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوجاتے تو وہ بابراعظم کے بعد ٹی20 میں کیویز کے خلاف ففٹی اسکور کرنیوالے پہلے کپتان بن جاتے۔ بابراعظم پاکستان کے آخری ٹی20 کپتان تھے جنہوں نے کیویز کے خلاف ففٹی پلس اسکور کیا تھا۔ یہ آخری موقع...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خود مختاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، شادی کے بعد بھی بیٹا اپنے والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی؟۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا، عدالت نے درخواست گزار خاتون زاہدہ پروین کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس...
    اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سینارٹی کو کالعدم قرار دیا جائے،قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں  مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز ٹرانسفر کے حوالے سے آئین صدر کو غیر محدود اختیار نہیں دیتا۔ صدر کا اقدام عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کے اصولوں کے منافی ہے۔درخواست کے مطابق صدر کے آرٹیکل 200(1) کے تحت حاصل اختیارات کو آئین کے آرٹیکل...
    ملک بھر میں بچوں کے اغوا کیخلاف ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال کے متعلقہ نمائندے کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ بچوں کے اغوا کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: والد کی جگہ بیٹی نوکری کے لیے اہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا درخواست گزارکے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے حکم دیا تھا اٹارنی جنرل تمام آئی جیز سے ملاقات کریں، آئی جیز کے ساتھ آج تک کوئی ملاقات نہیں کی، بچوں کے تحفظ کیلئے ادارے تو قائم ہیں لیکن کام نہیں ہو رہا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے بتایا...
    آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی، نیپرا اتھارٹی درخواست پر 24 مارچ کو سماعت کرے گی۔ 7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے ٹیرف پر نظرِ ثانی کے لیے مشترکہ درخواستیں دائر کیں۔ یہ درخواستیں 2002ء کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے دائر کی ہیں۔ نیپرا میں سماعت کے دوران روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پر نظرِ ثانی اور  ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔ Post Views: 1
    سندر (نامہ نگار) معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک  نواز شریف کی دعوت پر جاتی امراء پہنچے جہاں ان کی نواز شریف سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، ملاقات میں دینی موضوعات، بین المذاہب ہم آہنگی اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی عالمی سطح پر دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام کی تبلیغ اور تفہیم میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک مختصر قیام کے بعد جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے جبکہ ان کی آمد اور ملاقات کو سیاسی و مذہبی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
     دوسرے ٹی20 میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔  ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے گیم میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، پاکستانی اوپنرز ایک مرتبہ پھر ناکامی تصویر بنے نظر آئے، حسن نواز آج پھر کھاتہ کھولے بغیر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔ محمد حارث 11، خوشدل شاہ 2، جہانداد خان صفر، عرفان خان نیازی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں کپتان سلمان آغا نے 46 اور شاداب خان نے 26 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میچز کے اختتامی لمحات میں شاہین آفریدی نے 22 رنز کا اضافہ کیا تاہم...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے کینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کے خلاف درخواست پر کینٹ انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالتِ عالیہ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب خان پر مشتمل بینچ نے معاملے کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شناخت کرانے کے باوجود وکلاء کو پشاور چھاؤنی کے علاقے میں داخلے سے روکا جا رہا ہے، درخواست کے بعد ہائی کورٹ بار اور کینٹ انتظامیہ کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ پشاور: ضمانت کے باوجود شہری گرفتار، وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر...
    اسلام آباد  (خصوصی رپورٹر)  سپرپم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جج نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے                                                                             دوران وکیل سے مکالمہ کیا وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں کیا کیا حکومتوں کو یہ بھی بتانا پڑے گا کیا کرنا ہے۔  جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدما ت پر سماعت کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے دونوں حکومتیں مل بیٹھ کر مسئلہ...
    پشاور+ بنوں+ خضدار+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی +خبر نگار خصوصی) بنوں میں ممش خیل شاہ ہندی اڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکار کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ خیبرپی کے  کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے۔ لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا۔ ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری...
    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ڈرائیور نے دکان سے گرما گرم کافی خریدی جو اس کے جسم پر گر گئی، ڈرائیور نے کافی فروش کمپنی پر مقدمہ دائر کر دیا اور 5 کروڑ امریکی ڈالرn یعنی تقریباً 14 ارب روپے سے زائد کی رقم جیت لی۔ کیلی فورنیا کی عدالت نے امریکا کی ایک کافی کمپنی کو متاثرہ شہری کو 50 ملین ڈالر کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ حادثے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیک اوے سے کافی کی ٹرے لینے کے چند ہی لمحے بعد چھلک کر کافی ڈرائیور کی گود میں گر جاتی ہے۔ گرم کافی گرنے سے شہری کو تھرڈ ڈگری...
    برطانیہ میں پناہ گزینوں کے اپیلوں کے فیصلوں کا انتظار کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ دو سالوں میں 500 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس سے ٹیکس دہندگان پر اربوں پاؤنڈ کا مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔ وزارت انصاف کے اعداد و شمار کے مطابق، 2024 کے آخر تک 41,987 اپیلز زیر التوا ہیں، جو 2023 کے شروع میں 7,173 تھیں۔ صرف 2024 کے آخری سہ ماہی میں 12,183 اپیلز دائر کی گئیں، جبکہ پناہ گزین درخواستوں کی منظوری کی شرح 47 فیصد تک گر گئی۔ رفیوجی کونسل کے مطابق، ہوم آفس کی جانب سے کیس ورکرز کی بھرتی اور ابتدائی انٹرویوز کو تیز کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں فیصلوں میں غلطیوں اور کوتاہیوں میں اضافہ ہوا...
    رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم محمد اقبال خان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ محمد اقبال کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر تنقید کرنے پر ایم کیو ایم نے نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق محمد اقبال خان کو 24 مارچ کو بہادرآباد میں پیش ہوکر جواب جمع کرانا ہے، پیش نہ ہونے کی صورت پر پارٹی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ محمد اقبال خان محسود این اے 235 کراچی ایسٹ ون سے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ہیں۔ ہفتہ کی شب ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محمد اقبال خان اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے پیش نہ ہوئے تو پارٹی قوانین...
    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میچ میں بھی شکست سے دوچار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز ڈنیڈن (آئی پی ایس) سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی۔ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے گیم میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، پاکستانی اوپنرز ایک مرتبہ پھر ناکامی تصویر بنے نظر آئے، حسن نواز آج پھر کھاتہ کھولے بغیر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔ محمد حارث 11، خوشدل شاہ 2، جہانداد خان صفر، عرفان خان نیازی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں کپتان سلمان...
    برمنگھم میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے ایک گروہ، جو شہر بھر میں بھاری مقدار میں ہیروئن اور کوکین کی تقسیم کا ذمہ دار تھا، کو پولیس کی جامع تحقیقات کے بعد مجموعی طور پر 77 سال سے زائد قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ نو افراد کو ہیروئن اور کوکین کی سپلائی کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے برمنگھم کراؤن کورٹ میں 13 ہفتوں تک جاری رہنے والے مقدمے کے بعد یہ فیصلہ سنا دیا گیا۔ تحقیقات 22 مئی 2021 کو شروع ہوئیں، جب ایک مخالف گروہ نے اس پارٹی کے اڈے، اوک ووڈ روڈ، اسپارک ہل پر حملہ کیا۔ یہ گھر منشیات تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ حملہ آوروں نے گھر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کرکٹ کو بدنام کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت ، بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا قیاس آرائیوں پر مبنی کہانیاں گھڑ رہا ہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کو کم کرنے سے اس کہانی کو تراشا گیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ہمیں چھ ملین ڈالرز میزبانی پر ملیں گے۔ گیٹ منی سے آمدنی کا فیصلہ کچھ ماہ میں آڈٹ کے بعد ہوگا۔ ہوٹلوں کا کرایہ،...
    نیوزی لینڈ نے 5 میچز پر مبنی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ میچ کے شروع میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف مکمل کرکے میچ جیت لیا۔ میچ سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے میچ 15 اوورز تک محدود کیا گیا۔   آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
    کراچی(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ ن سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالے رانا احسان سمیت پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران رانا احسان نے پیپلز پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں شمولیت پر رانا احسان کو خوش آمدید کہا۔ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے ملاقات کی اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو بہتر بنانے سمیت کارکردگی سے آگاہ کیا۔ دریں اثنا چیئرمین پیپلز پارٹی سے محکمہ بلدیات کے وزیر سعیدغنی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبائی وزیر نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے...
    نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے ہونیوالی دہشت گردی کو ترجیحی مسئلہ قرار دیا جائے۔ مستقل مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران دہشت گردوں کا اپنے ہینڈلرز سے افغانستان میں مسلسل رابطہ تھا، دہشت گردوں کو افغانستان سے حملے کی منصوبہ بندی اور ہدایات دی گئیں۔ منیر اکرم نے کہا کہ طالبان حکومت نے داعش کے خاتمے کیلئے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ سرحد پار حملوں میں ملوث ہیں، ہمارے پاس شواہد ہیں، حملہ دشمن نے افغان پراکسیز کے ذریعے کرایا۔ مستقبل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور دہشت گردی کے واقعات میں بروقت اور فوری ردعمل پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صوبائی کابینہ ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا، انہوں نے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت و مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔ کابینہ کی جانب سے علماء...
    ڈونیڈن (نیوز ڈیسک) میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قبل ازیں ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے گیم میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ پاکستان کی بیٹنگ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری جب اوپنر حسن نواز صفر پر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعے پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کو تیسرا نقصان 50 رنز پر ہوا جب عرفان خان 11 نرز بنا کر...
    —فائل فوٹو لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات کیس کے ملزم کو عدم ثبوت پر بری کر دیا۔ لاہور سیشن کورٹ میں کمرہ عدالت کے باہر نوجوان قتلپولیس کے مطابق کمرہ عدالت کے باہر ملزم نواز کو نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ لاہور کی سیشن کورٹ کے جج حافظ رضوان عزیز نے ملزم منشا کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ملزم کے خلاف کاہنہ پولیس نے 2020ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس کا ملزم پر الزام تھا کہ اُس کے قبضے سے 1 ہزار 70 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم—فائل فوٹو اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کارروائی ترجیحی بنیاد پر کی جائے۔اس موقع پر سلامتی کونسل میں امدادی مشن برائے افغانستان کے مینڈیٹ میں مزید 1 سال کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان اور دنیا کیلئے خطرہ ہے، منیر اکرماقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان اور دنیا کیلئے خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ میں  پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے پاکستان کو عدم استحکام...
    —فائل فوٹو بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران صوبائی کابینہ کی جانب سے جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی گئی۔کابینہ کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات میں بر وقت اور فوری ردِعمل دینے پر سیکورٹی فورسز اور  کارروائی میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کوخراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکاربلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکار...
    قومی ادارے کو ایک ارب 71 کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا، تحقیقات کی سفارش 2015سے 2019تک مختلف ایجنٹس کو 18ہزار 3سو 42ٹکٹس پرڈسکاؤنٹ پی آئی اے انتظامیہ نے ایجنٹس کو ٹکٹس پر ڈسکاؤنٹ دے دیا، قومی ادارے کو ایک ارب 71 کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا، اعلیٰ حکام نے تحقیقات کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن نے سال 2015 سے سال 2019 تک مختلف ایجنٹس کو 18 ہزار 3 سو 42 ٹکٹس ڈسکاؤنٹ پر جاری کیں جو کہ پالیسی کے خلاف جاری کی گئیں، پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری ٹکٹس کے طریقہ کار کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث ایجنٹس کو جاری ہونے والی...
      حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں، وزیر اعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے ،ریاست خطرے میں ہے ، حیرت ہے حکومت ملک کا کیوں نہیں سوچ رہی ہے مجھے بھجوایا گیا تھریٹ الرٹ مضحکہ خیز تھا ترتیب درست نہ تھی، تھریٹ الرٹ میں کہا گیا کہ آپ سیاست حکومت اور مذہبی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں، میرے کردار سے فتنہ الخوارج کو نہیں ان کوخطرہ ہے مائنس ون کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، مقتدرہ پاپولر سیاستدان پسند نہیں کرتی، مدت مکمل ہونے کے بعد بھی چیف الیکشن کمشنر و ممبران نوکری کررہے ہیں، ان کو مستعفی ہو جانا چاہئے، جے یو آئی سربراہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا...
    میری مذاکرات والی بات پر تنقید کی گئی جو افغان صوبہ میں ہیں ان کونکالنے کا مخالف ہوں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات خراب ہونے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ، گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو شہریت دی جائے اور انہیں زبردستی بے دخل نہ کیا جائے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے پڑوسی ہیں اور انہیں ہم نے سینے سے لگایا تاہم پالیسی کے حوالے سے ہم ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بے عزت کر کے واپس نہیں بھیجنا چاہیے اور انہیں زبردستی ڈی پورٹ کرنے سے گریز کرنا...
    ایران نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ’اشتعال پر مبنی بیانات‘ دینے پر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید ایرانی کی طرف سے لکھے گئے اس خط میں ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس بیان پر رد عمل دیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر یمن میں حوثی باغیوں کے حملے نہیں رکے تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یمنی حوثیوں نے مزید حملے کیے تو ایران کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی اس خط میں ایران نے امریکا پر اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے اور...
    پنجاب بار کونسل نے لاء گیٹ کے بغیر لائسنس حاصل کرنیوالے نوجوان وکلاء کیخلاف کارروائی اور بیرون ممالک سے حاصل کی گئی لاء ڈگریوں کی ازسرنوء تصدیق کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈگریوں کی از سرنوء تصدیق کیلئے تمام یونیورسٹیز کے چانسلرز اور گورنر پنجاب سے ملاقات کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بار کونسل نے ایک بار پھر جعلی وکلاء کیخلاف متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بار سے جعلی وکلاء سے متعلق 1435 فائلیں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ بار نے 219 جعلی وکلاء کو اشتہاری بھی قرار دیدیا ہے۔ پنجاب بار کونسل نے لاء گیٹ کے بغیر لائسنس حاصل کرنیوالے نوجوان وکلاء کیخلاف کارروائی اور بیرون ممالک سے حاصل کی گئی لاء...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈالمیا میں ایک مبینہ ٹارگٹڈ حملے میں پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔عزیز بھٹی تھانے کے ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سعید احمد دھاریجو نے ڈان کو بتایا کہ پیپلزپارٹی رہنما 40 سالہ فائق خان شانتی نگر میں اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انہیں شبہ ہے کہ قتل کے پیچھے کوئی ذاتی دشمنی ہے، تاہم پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے ڈان کو بتایا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا کیونکہ ملزمان نے مقتول کے سر میں...
    رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کا آغاز عموماً کھجور کے ذریعے ہوتا ہے۔ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ افطاری کے دوران کتنی کھجوریں کھانا بہتر رہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان میں 5غذاؤں سے پرہیز کرکے دن بھر متحرک اور تازہ دم رہیں گو رمضان میں افطاری کے دوران اور اس کے بعد کھجوروں کی مثالی تعداد ہر شخص کے لیے مختلف ہوسکتی ہے لیکن افطاری کے بعد 3 سے 5 کھجوریں کھانا بہتر رہتا ہے۔ سحر و افطار میں کھجور کے فوائد کھجور میں قدرتی شکر ہوتی ہے جو روزے کے دوران کافی دیر تک جسم کو توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اللہ کی اس بے مثل نعمت میں فائبر ہوتا ہے جو ہاضمے کو بہتر...
    سولر پینل کی نئی پالیسی کے بعد سے ملک میں سولر پینل صارفین سمیت سولر پینل کا کاروبار کرنے والے افراد بھی خاصے پریشان ہیں۔ کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر پینل کی اس نئی پالیسی نے بہت سے ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کی ہے جو سولر پینل لگوانے کے حوالے سے سوچ بچار کررہے تھے، یا پھر سولر پینل لگوانے ہی والے تھے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے حال ہی میں نئے سولر صارفین سے بجلی کا فی یونٹ 27 روپے میں خریدنے کے بجائے 10 روپے میں خریدنے کے حوالے سے پالیسی متعارف کروائی گئی ہے، اس خبر نے سولر پاور انڈسٹری کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں نئی سولر پالیسی سے عام...
    سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ حوثیوں کیجانب سے کسی بھی حملے کو ایران کی طرف سے حملہ سمجھا جائے گا، حوثیوں کے حملوں پر ایران ذمہ دار ہوگا اور سنگین نتائج بُھگتے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے یمن پر فضائی حملوں کے بعد حوثیوں کے جوابی حملوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے مزید حملوں یا ردعمل کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی طرف سے کسی بھی حملے کو ایران کی طرف سے حملہ سمجھا جائے گا، حوثیوں کے حملوں پر ایران ذمہ...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء)پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اشتراک سے 10 مارچ 2025 کو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک شاندار سحری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد ہیلتھ، انجینئرنگ، اور منرلز شو (HEMS 2025) کی تشہیر تھا، جو 17 سے 19 اپریل 2025 کو ایکسپو سینٹر لاہور، پاکستان میں منعقد ہوگا۔پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے متحدہ عرب امارات میں مقیم تاجروں کو HEMS 2025 میں شرکت کی دعوت دی اور پاکستان میں دستیاب سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ "پاکستانی حکومت وفود کے لیے مکمل معاونت اور سہولت فراہم کرے گی۔"ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان نے کہا...
    لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ ہم سے جو استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں سب سے پہلے تو ان کو اس بات کا جواب دینا چاہیے کہ جعفر ایکسپریس کا جو سانحہ ہوا اس کے ملزم بنی گالہ سے آج گرفتار ہو رہے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ لاتعلقی کا اعلان ضرور کریں گے، تحریک انصاف انیس ، بیس ہزار سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی لاتعلقی کا اعلان کرے گی، آپ چیلنجز کی بات کرتے ہیں سب سے پہلے تو اپنے گھر میں جو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ان کو اپنی پوزیشن کلیئر کرنی چاہیے، باہر کے دشمن سے تو لڑنا...
    جماعت اسلامی ملتان کے سابق امیر نے کہا ہے کہ حکمران قومی غیرت و حمیت کا ثبوت پیش کریں، ملک کسی ایسی جنگ کا متحمل نہیں جس کا نقصان پاکستانی قوم کو ہوگا، اب وقت ہے کہ قومی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔  اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی بدامنی ٹارگٹ کلنگ امریکہ اسرائیل اور بھارت کی پلاننگ ہے حکمران اس قومی مسئلہ پر حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 149 یونین کونسل 4 میں تقریب افطار میں خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سید عطرت حسین شاہ، شیخ ندیم، ظفر علی خان، محمد اکرم...
    مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین کی بیدخلی کی حکمتِ عملی پر نظرثانی کی جائے، خطہ میں امریکہ کے بڑھتے اثرات کے مقابلہ کے لیے پاکستان، ایران اور افغانستان کے تعلقات کا استحکام ناگزیر ہے۔ ایران کیساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ پر عملدرآمد بھی قومی معیشت کے لیے گیم چینجر بنے گا۔ رپورٹ: ثقلین نقوی  اسلام ٹائمز۔ مِلی یکجہتی کونسل پاکستان کا مرکزی آن لائن مشاورتی اجلاس صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیرمحمد زبیر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں لیاقت بلوچ، سید ناصرعباس شیرازی، علامہ شبیر میثمی، پیر سید صفدرشاہ گیلانی، حافظ عبدالغفار روپڑی، علامہ زاہد محمود قاسمی، محمد عبداللہ حمید گل، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، اسداللہ بھٹو، عبدالواسع، سید اسد عباس نقوی، زاہد علی اخوندزادہ، سیدلطیف الرحمن شاہ،...
    منصورہ سے جاری بیان کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی اصل پہچان اس کا پیغام اور دعوت ہے جس کے ذریعے وہ پاکستان میں ایک منصفانہ اسلامی حکومت کا قیام چاہتی ہے۔ دیگر جماعتیں اقتدار کے لیے کوشاں ہیں اور اپنی پارٹی یا رہنما کی حکومت کے خواہاں ہیں، لیکن جماعت اسلامی کا نظریہ اس سے مختلف ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ سیاست میں حکمران پارٹیاں اقتدار کے لیے بیرونی طاقتوں یا ملکی اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھتی ہیں جبکہ جماعت اسلامی عوام کی ذہن سازی کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی کی اصل پہچان اس کا پیغام اور دعوت ہے جس کے...
    صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، ان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ آصف علی زرداری کا...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس میں یہ فرق نہیں ہونا چاہئے کہ کون کس پر تنقید کر رہا ہے، پاکستان میں جو بھی دہشتگردی میں مرتا ہے وہ پاکستانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اس میں یہ فرق نہیں ہونا چاہئے کہ کون کس پر تنقید کر رہا ہے، پاکستان میں جو بھی دہشتگردی میں مرتا ہے وہ پاکستانی ہے۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ بھارت اور بھارت کی ایجنسی را پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے،...
    پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ نظام سے وابستہ افراد خود اسے کمزور کرنے کے عمل میں شریک ہوتے ہیں۔ کسی بھی نظام میں جمہوریت کو جانچنے و سمجھنے کے لیے بنیادی نقطہ ہی مقامی حکومتوں کا نظام ہوتا ہے۔لیکن بدقسمتی سے ہمارے ریاستی اور حکومتی نظام کی ترجیحات میں خود مختار مقامی حکومتوں کا نظام موجود نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس ملک کا نظام مقامی حکومتوں کے نظام کی عدم موجودگی یا کمزور طرز کے مقامی نظام کی مدد سے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک کمزور اور مفلوج مقامی حکومتوں کا نظام بنا کر تمام اختیارات صوبائی سطح تک محدود رکھنا چاہتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کیا ہے۔یہ...