اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم—فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کارروائی ترجیحی بنیاد پر کی جائے۔

اس موقع پر سلامتی کونسل میں امدادی مشن برائے افغانستان کے مینڈیٹ میں مزید 1 سال کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان اور دنیا کیلئے خطرہ ہے، منیر اکرم

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان اور دنیا کیلئے خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ میں  پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

منیر اکرم نے یہ بھی کہا کہ یہ حملے پاک چین تعاون، سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم

پڑھیں:

ایران کا اقوام متحدہ کو خط، ٹرمپ کے بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا

ایران نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ’اشتعال پر مبنی بیانات‘ دینے پر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید ایرانی کی طرف سے لکھے گئے اس خط میں ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس بیان پر رد عمل دیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر یمن میں حوثی باغیوں کے حملے نہیں رکے تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: یمنی حوثیوں نے مزید حملے کیے تو ایران کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

اس خط میں ایران نے امریکا پر اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ امریکی اہلکار ’غیر قانونی طور پر یمن کے خلاف امریکی جارحیت اور جنگی جرائم کے عمل کو جائز قرار دینے‘ کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کے دن امریکا نے یمن میں بمباری کرکے 50 سے زائد افراد کو ہلاک کیا تھا۔

پیر کے روز ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کو ان کے حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے ہونے والے کسی بھی مستقبل کے حملے کے لیے براہ راست ذمہ دار ٹھہرائیں گے، جنہوں نے بحیرہ احمر میں امریکی اور دیگر غیر ملکی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ امریکا حوثی باغی یمن

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی کیخلاف قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس؛ آرمی چیف کی  پچاس منٹ کی تفصیلی بریفنگ
  • پرویز شاہ نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کیا
  • دہشت گرد حملے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں: منیر اکرم
  • جزگہ  مذاکرات : پاکستان ‘ افغانستان کا مستقل فائر بندی ‘ طور رخم بارڈرکھولنے پر اتفاق 
  • پاکستان کا افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کو ترجیحی مسئلہ قرار دینے کا مطالبہ
  • ایران کا اقوام متحدہ کو خط، ٹرمپ کے بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا
  • پنجاب بار کونسل کا جعلی وکلاء کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • یمن میں امریکی کارروائی اور بحری جہازوں پر حوثی حملوں پر تشویش
  • دیر سے اعتراف