اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کارروائی ترجیحی بنیاد پر کی جائے۔ اس موقع پر سلامتی کونسل میں امدادی مشن برائے افغانستان کے مینڈیٹ میں مزید 1 سال کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ اقوام متحدہ میں  پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ منیر اکرم نے یہ بھی کہا کہ یہ حملے پاک چین تعاون، سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

یمنی مجاہدین کے 11 ڈرون مار گرانے کا امریکی دعویٰ

حوثی مجاہدین نے بحیرہ احمر میں امریکی مال بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اقوام متحدہ نے امریکا اور یمنی حوثیوں سے ایک دوسرے پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کے روز یمنی حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے ہیں جبکہ حوثیوں کی جانب سے فائر کیا گیا ایک میزائل یمن کے قریب سمندر میں گرا، میزائل امریکا کیلئے بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوا۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر یمن میں فضائی حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 53 ہوگئی ہے جبکہ 98 زخمی ہیں۔ حوثی مجاہدین نے بحیرہ احمر میں امریکی مال بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اقوام متحدہ نے امریکا اور یمنی حوثیوں سے ایک دوسرے پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے یمن پر امریکی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے جہازوں پر حملے کی دھمکیوں پر بھی تشویش ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں کینٹ حملہ میں ہلاک مزید 3 افغان دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
  • بنوں حملے میں ہلاک مزید 3ہشتگردوں کی شناخت ‘ ٓافغان شہری نکلے 
  • سلامتی کونسل افغانستان سے پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف کارروائی کرے: منیر اکرم
  • ایران کا اقوام متحدہ کو خط، ٹرمپ کے بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا
  • یمن میں امریکی کارروائی اور بحری جہازوں پر حوثی حملوں پر تشویش
  • بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3افغان دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
  • بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 افغان دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
  • یمنی مجاہدین کے 11 ڈرون مار گرانے کا امریکی دعویٰ
  • اقوام متحدہ کا امریکا اور یمنی حوثیوں سے حملے روکنے کا مطالبہ