لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں کے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹرکو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی،سپیشل پراسیکیوٹر کی غیرحاضری پر عدالت نے اظہار برہمی  کیا،وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ٹرائل کورٹ میں بھی سپیشل پراسیکیوٹر کا ایسا ہی رویہ رہا،عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم  دیدیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں  F-11 مرکز میں کال سنٹر پر چھاپہ، چینی مالک فرار ہونے میں کامیاب، پاکستانی گرفتار لیکن دراصل چھاپے کی وجہ کیا بنی ؟ شرمناک دعویٰ سامنے آگیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

عمران کی 9 مئی کیسز کے اکٹھے ٹرائل، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کیلئے درخواستیں مسترد

لاہور؍ راولپنڈی (خبر نگار+ این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 18 مارچ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ علاوہ ازیں  9 مئی سے متعلق مقدمات میں عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ایک فرد کے ساتھ ٹرائل کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ہوئی، دورانِ سماعت عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے تمام کیسز ایک فرد کے ساتھ اکٹھے ٹرائل کی استدعا مسترد کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سب ایک الزام، ایک جیسے کیسز ہیں، سب ایک ساتھ ٹرائل کیے جائیں۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9  اپریل اور 9 مئی کے دیگر 13 کیسز کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں سماعت کے موقع پر مقدمات کے چالان کی نقول ملزموں میں تقسیم کی گئیں، جن میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی شامل تھے۔  اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں جنید اکبر اور دیگر کی بانی عمران خان سے ملاقات کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی، جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی رہنماوں کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور درخواست مسترد کر دی۔ فیصلے  میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے بنائے گئے میکنزم پر عمل نہیں کر رہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے آٹھ رہنماؤں کی فہرست پیش کی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے ملاقات سے متعلق ایس او پی پر عمل نہیں کیا لہٰذا درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی جاتی ہے کیونکہ درخواست گزار قانون کے مطابق ایس او پی پر عمل کرنے کیلئے پابند نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع، آج کی سماعت کا حکم نامہ جاری
  • ’اس وقت تمام محکمے دیگر طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں‘ جج اے ٹی سی اسلام آباد کے ریمارکس
  • تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسگی کیس، لاہور ہائیکورٹ کی کمیٹی بنا کرتفتیش کی ہدایت
  • اس وقت تمام ڈیپارٹمنٹ کسی اور طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں، اے ٹی سی جج کے دوران سماعت ریمارکس
  • سپریم کورٹ، گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ججوں کے تقرر کے مقدمے کی مشروط واپسی پر وفاق کا موقف طلب
  • سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی جانب سے ججوں کے تقرر کے مقدمے کی مشروط واپسی پر وفاقی حکومت کا موقف طلب کرلیا
  • ریما خان کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • مبینہ غیر قانونی پروموشن کیس؛ اسپورٹس بورڈ سے متعلقہ تمام ریکارڈ اور رولز طلب
  • عمران کی 9 مئی کیسز کے اکٹھے ٹرائل، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کیلئے درخواستیں مسترد