نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی20 میچ میں بھی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا۔  میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے فسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتطار کرتے ہیں تاکہ تنقید کرسکیں، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں، ہر کھلاڑی اپنا 100 فیصد کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوی بیٹرز نے کچھ اچھے شارٹس کھیلے اور کچھ قسمت نے انکا ساتھ دیا، ہم وہ ہی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہےہیں جو جدید کرکٹ کا تقاضا ہے۔  ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کریں گے تو کیسے آگے بڑھا جاسکتا ہے، ان کو پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملا ہے، انہیں تھوڑا وقت لگے گا۔  ڈومیسٹک سے سیدھا انٹرنیشنل سطح پر آکر پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے، کنڈیشنز کو سمجھے اور پریشر میں پرفارم کرنے کیلئے انہیں کچھ وقت دینا چاہیے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

دوسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

نیوز ی لینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، گرین شرٹس نے 7.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز بنا لیے ہیں۔آج بھی پاکستانی اوپنرز جم کر نہ کھیل سکے، حسن نواز صفر اور محمد حارث 11 رنز بنا سکے۔

عرفان خان 11 اور خوشدل شاہ 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سلمان آغا 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا، امپائرز نے میچ 15،15 اوورز تک محدود کر دیا ہے۔

پاکستان نے ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ نے کائل جیمیسن اور ٹم رابنسن کی جگہ جمی نیشم اور بین سیرز کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اسکواڈ:
سلمان آغا (کپتان)، شاداب خان، عبدالصمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی

نیوزی لینڈ اسکواڈ:
مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، مچل ہے، ڈیرل مچل، جیمز نیشم، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سوڈھی، ذکارے فوکس

متعلقہ مضامین

  • شاہینوں کو دوسرے ٹی 20 میں بھی5 وکٹوں سے شکست
  • حارث رؤف نے میچ میں شکست کا غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا
  • حارث رؤف نے میچ میں شکست کا غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا
  • دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پھر بدترین شکست
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میچ میں بھی شکست سے دوچار کردیا
  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیدی
  • شاہینوں کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست، کیویز 5 وکٹوں سے فاتح
  • دوسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
  • پہلے بیٹرز ناکام، پھر بولرز کی پٹائی، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست