کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس ساتویں روز بھی معطل
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس ساتویں روز بھی معطل ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے کوئی بھی ٹرین روانہ نہیں ہو سکی۔
حکام نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ٹرین سروس کل بدھ کو بحال ہو جائے گی۔
ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ کچھی میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس معطل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 11مارچ کو مشکاف میں جعفر ایکسپریس پرحملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے جس سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سا منا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس کب بحال ہوگی؟
11 مارچ کو بلوچستان کے علاقے مشکاف میں دہشت گردوں کی جانب سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے میں 398 فٹ ریلوے لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا، جس کے بعد کوئٹہ کا اندورن ملک سے بذریعہ ریل رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
تاہم گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد متاثرہ پٹڑی کی مرمت کردی گئی ہے جبکہ منگل سے پاکستان ریلوے کا آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل، یرغمالیوں کی بڑی تعداد بازیاب، تمام دہشتگرد ہلاک
اس کے علاوہ بلوچستان میں ٹرین کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جائے گی جبکہ ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حنیف عباسی کی جانب سے ٹرین آپریشن آج سے شروع کیے جانے کا اعلان تو کیا گیا لیکن کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس تاحال بحال نہیں ہو سکی، وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ریلوے حکام نے بتایا کہ گزشتہ شب ریلوے انجینیئرنگ ٹیم کی جانب سے پٹڑی کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا تھا، تاہم ایک سے دو روز کے اندر مسافر ٹرین کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔
ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے مسافر ٹرین سروس تاحال بحال نہیں کی گئی، تاہم ایک دو روز کے دوران ٹرین سروس بحال کردی جائے گی، مسافر ٹکٹ گھر اور آن لائن ٹکٹ خرید کر اپنی مطلوبہ منزل تک سفر کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس کا روٹ کب تک بحال ہوجائے گا؟ ریلوے حکام نے بتادیا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین سروس بحال کرنے سے قبل ریلوے ٹریکس کو مکمل طور پر سیکیورٹی کلیئرنس دے کر ہی ٹرین چلائی جائے گی جبکہ ریلوے ٹریکس کا بم ڈسپوزیبل اسکواڈ کی جانب سے معائنہ کروانے کے بعد ٹرین کو ٹریک پر لایا جائے گا اور بوگیوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی نفری میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب ٹرین سے سفر کرنے والے مسافر اب سفر سے گھبرا رہے ہیں، وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پنجاب کے رہائشی ابرار احمد نے بتایا کہ وہ مزدوری کی غرض سے کوئٹہ آئے تھے اور عید کے موقع پر واپس اپنے آبائی علاقے جانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر حملے سے متاثر ٹریک کی بحالی مکمل، کل سے ٹرین آپریشن بحال ہو جائےگا، وزیر ریلوے حنیف عباسی
’قومی شاہراہوں پر عسکریت پسند ناکے لگا کر اور بعد ازاں شناختی کارڈ دیکھ کر لسانی بنیادوں پر قتل کرتے ہیں جس کی وجہ سے بائی روڈ سفر کرنا مشکل ہو گیا تھا، اس کے بعد ہمارے پاس صرف ٹرین کے سفر کا اختیار تھا لیکن حالیہ حملے نے ہمیں خوفزدہ کردیا ہے۔‘
ابرار احمد کے مطابق ان کے اہل خانہ کہتے ہیں کہ اس بار عید کوئٹہ میں ہی گزار لو اور مستقبل میں کبھی کوئٹہ کا رخ مت کرنا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بم ڈسپوزیبل اسکواڈ پشاور جعفر ایکسپریس حنیف عباسی ریلوے انجینیئرنگ ٹیم ریلوے حکام ریلوے لائن کوئٹہ مسافر ٹرین سروس مشکاف وزیر ریلوے