لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد”آغوش“پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا جس کے تحت 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو”آغوش“ پروگرام کے تحت 23 ہزار روپے ملیں گے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 13اضلاع”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی، ”آغوش“ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ہوگا۔

اس کے علاوہ بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں ”آغوش“ بھی پروگرام میں شامل ہیں۔

حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر2 ہزارروپے دیے جائیں گے، حاملہ خاتون کو بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنے کے لئے وزٹ پر امدادی رقم دی جائے گی، مراکز صحت سے مفت طبی معائنے کے بعد ”آغوش“ پروگرام کے کیش ایجنٹ سے امدادی رقم حاصل کی جا سکے گی۔

حاملہ خواتین کو ہر بار مراکز صحت وزٹ پر 1500 روپے ملیں گے، ٹوٹل رقم 6 ہزار روپے دی جائے گی، ”آغوش“پروگرام کے تحت مرکز صحت پر بچے کی پیدائش پر4ہزارروپے کاتحفہ ملے گا۔

پروگرام کے تحت پیدائش کے بعد 15دن کے اندر پہلے طبی معائنے پر2ہزار روپے ملیں گے، پیدائشی سرٹیفکیٹ کا مرکز صحت میں اندارج کروانے پر 5ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچے کو حفاظتی ٹیکے لگوانے پر 4ہزار روپے ہر بار 2ہزارروپے دیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر خواتین کی رہنمائی اور معلومات کے لئے خصوصی ٹال فری نمبر بھی جاری کردیا گیا،

مریم نواز نے کہا کہ صحت اور علاج ہر ماں اور بچے کا بنیادی حق ہے حکومت اپنا فرض ادا کرے گی، ہسپتالوں میں ماؤں اور بچوں کو بیماری کی حالت میں دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے، سرکاری وسائل پرپسماندہ اور دوردراز علاقوں کے عوام کا پورا پورا حق ہے۔
ماں اور بچے کی صحت خصوصی توجہ کی متقاضی ہے، صحت مند ماں ہی صحت مندخاندان کی ضامن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں میں طبی سہولیات کے ساتھ خواتین کی مالی معاونت بھی کررہے ہیں، ”آغوش“ پروگرام سے نہ صرف ماں بلکہ بچہ بھی صحت مند زندگی کا آغاز کرے گا۔

حارث رؤف نے میچ میں شکست کا غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: حاملہ خواتین کو پروگرام کے تحت

پڑھیں:

پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ 15روزہ قیمتوں میں استحکام اعلان کے اگلے ہی روز پیٹرول لیوی میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں حیرت انگیز کمی، شہباز شریف کے لیے خوشخبری

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں اضافےکا اطلاق آج (16 مارچ) سے ہوگا۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ اس وقت ہوا ہے جب ایک روز قبل ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ 15روزہ قیمتوں میں استحکام کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان پیٹرول پیٹرولیم لیوی

متعلقہ مضامین

  • محکمہ صحت پنجاب کا ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دینے کا اعلان
  • پنجاب میں ہر حاملہ خاتون اور نومولود کی ماں کو 23 ہزار روپے ملیں گے
  • حکومت کا خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان، اہل کون کون ؟ جانیں
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ”آغوش“ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
  • مریم نواز کا ’ آغوش‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان 
  • حکومت پنجاب کا منفرد”آغوش“پروگرام: کمسن بچوں کی ماؤں، حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان
  • سندھ  حکومت کا ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان
  • پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ
  • شکاگو: منفرد طرز تعمیر کا شاہکار ‘پائی ہاؤس’ کتنے میں فروخت ہوا؟