چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو نقصان ہوا، بھارتی میڈیا کا نیا جھوٹ
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کرکٹ کو بدنام کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت ، بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا قیاس آرائیوں پر مبنی کہانیاں گھڑ رہا ہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کو کم کرنے سے اس کہانی کو تراشا گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ہمیں چھ ملین ڈالرز میزبانی پر ملیں گے۔
گیٹ منی سے آمدنی کا فیصلہ کچھ ماہ میں آڈٹ کے بعد ہوگا۔ ہوٹلوں کا کرایہ، جہازوں کے ٹکٹ، پرائز منی اور دیگر اخراجات آئی سی سی ادا کرے گا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی کے دوران 869کروڑ روپے(85ملین ڈالر) کا نقصان ہوا، جس کے بعد بورڈ نے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کٹوتی اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کرنے جیسے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی بھارتی میڈیا
پڑھیں:
ویرات کوہلی فیملیز پروٹوکولز سے متعلق اپنے بورڈ پر برس پڑے
بھارتی بیٹر ویرات کوہلی فیملیز پروٹوکولز سے متعلق اپنے بورڈ پر برس پڑے۔
ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی نہیں چاہے گا کہ وہ اکیلا بیٹھے اور رنجیدہ ہو، ٹور کے دوران خراب پرفارمنس کے بعد آپ اکیلے بیٹھ کر رنجیدہ نہیں ہوسکتے۔
ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ میں نارمل رہنا چاہتا ہوں پھر آپ اپنی گیم پر کام کرتے ہیں، آپ کسی بھی کھلاڑی سے پوچھیں گے کہ کیا فیملی آپ کے ساتھ ہو تو جواب ہاں میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا کوئی موقع مس نہیں کرنا چاہوں گا، ٹینشن کی صورتحال کے بعد فیملی سے آکر ملنا ضروری ہوتا ہے۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ لوگوں کو اس کی سمجھ ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد بھارتی بورڈ نے فیملیز سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں۔ بھارتی بورڈ نے محدود وقت کے لیے فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارتی بورڈ کے فیصلے کے تحت 45 روزہ دورے میں کھلاڑی فیملیز کو 14 روز سے زیادہ ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔
Post Views: 4