بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو مقامی بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب روپے قرض لینے کی اجازت دے دی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو سرکاری قرضوں میں اضافہ کئے بغیر گردشی قرضے کو کم کرنے میں مدد کے لیے ملکی بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب روپے قرضہ لینے کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ حال ہی میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان پالیسی مذاکرات کے اختتام کے بعد سامنے آیا ہے، کیونکہ اسلام آباد نے اپنے پاور سیکٹر پر 24 کھرب روپے کے گردشی قرضے کا بوجھ کم کرنے کے لیے 6 سالہ روڈ میپ تیار کیا تھا۔

حکومت کا مقصد بینک قرضوں اور سرچارج سے حاصل آمدنی کو استعمال کرتے ہوئے 15 کھرب روپے کا قرضہ واپس کرنا ہے، جبکہ خود مختار پاور پروڈیوسرز کے ساتھ حالیہ مذاکرات کے ذریعے 463 ارب روپے کی بچت کی توقع ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف

پڑھیں:

دہشتگردوں اور بی ایل اے کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ہو چکا،حذیفہ رحمان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان و وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور بی ایل اے کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ہو چکا ہے، اور اس بار آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی موجودہ لہر کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کی ریلیف لینے اور قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، اور کسی سیاسی جماعت کو انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

حذیفہ رحمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کی محرومی کی ذمہ دار وفاق کے بجائے ماضی کی بلوچ صوبائی حکومتیں ہیں، جو عوامی مسائل کے حل میں ناکام رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

وزیر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیشنل سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دشمن عناصر کو کسی بھی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: حافظ نعیم
  • کراچی:نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت
  • پاکستان کو آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف مل گیا
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے علاوہ تنازعہ کشمیر کا کوئی متبادل حل نہیں ہے، حریت کانفرنس
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کو مقامی بینکوں سے قرض لینے کی اجازت دے دی
  • ’لائیٹیں بھی بند کرنے کی اجازت نہ دی گئی اور ملازمین کو عمارت سے نکال دیا گیا‘
  • سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ قیمتیں ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا خسارہ 318 ارب روپے سے تجاوز کرگیا
  • دہشتگردوں اور بی ایل اے کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ہو چکا،حذیفہ رحمان