ملکی امن داو پر لگا ہوا ہے عالمی دہشت گرد کسی صورت پاکستان کو پرامن دیکھنا نہیں چاہتے، صفدر ہاشمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
جماعت اسلامی ملتان کے سابق امیر نے کہا ہے کہ حکمران قومی غیرت و حمیت کا ثبوت پیش کریں، ملک کسی ایسی جنگ کا متحمل نہیں جس کا نقصان پاکستانی قوم کو ہوگا، اب وقت ہے کہ قومی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی بدامنی ٹارگٹ کلنگ امریکہ اسرائیل اور بھارت کی پلاننگ ہے حکمران اس قومی مسئلہ پر حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 149 یونین کونسل 4 میں تقریب افطار میں خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سید عطرت حسین شاہ، شیخ ندیم، ظفر علی خان، محمد اکرم خان، ظفر اقبال، سردار اللہ یار خان، وسیم خان،آصف خان، محمد ابوبکر کھوکھر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے مزید کہا کہ ملکی امن داو پر لگا ہوا ہے عالمی دہشت گرد کسی صورت پاکستان کو پرامن دیکھنا نہیں چاہتے، حکمران قومی غیرت و حمیت کا ثبوت پیش کریں ملک کسی ایسی جنگ کا متحمل نہیں جس کا نقصان پاکستانی قوم کو ہوگا۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے مزید کہا کہ اب وقت ہے کہ قومی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے، ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے پے در پے علماکی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ناراض پختونوں، بلوچوں اور تمام قوموں کو یکجا کیا جائے تاکہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے
پڑھیں:
اسلامو فوبیا کی بڑھتی لہر سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور مثر اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے، دفتر خارجہ
اسلامو فوبیا کی بڑھتی لہر سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور مثر اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامو فوبک بیان بازی، نفرت انگیز تقاریر اور مسلم کمیونٹیز، مساجد اور مقدس نشانات پر حملے کے واقعات بنیادی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی جنگ میں ایک سرکردہ آواز کے طور پر، پاکستان تمام مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان رواداری، ہم آہنگی اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا منتظر ہے۔